آج کا دن کیسا گزرے گا؟
کچھ دیر کے لئے فرض کر لیں کہ آپ ایک بار اس دنیا سے جا چکے ہیں،اور تھوڑے عرصہ کے لئےآپ کو واپس دنیا میں بھیجا گیا ہے۔وہ کون سے کام ہیں جو آپ سے نظر انداز ہو گئے تھے اور اب آپ پہلی ترجیح میں کرنا چاہیں گے؟ خود پر مہربانی کریں اور وہ کام کر ڈالیں۔زندگی بہت قیمتی چیز ہے،اسے ضائع مت جانے دیں۔
فارغ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں،اور خوب مزے اُڑائیں۔
اگر چھوٹے بچے آپ سے مل کر خوشی محسوس کرتے ہیں ،توآپ کامیاب ہیں۔بچے جنت کے پھول ہیں،ان سے پیار کرنا چاہیے۔
فارغ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں،اور خوب مزے اُڑائیں۔
اگر چھوٹے بچے آپ سے مل کر خوشی محسوس کرتے ہیں ،توآپ کامیاب ہیں۔بچے جنت کے پھول ہیں،ان سے پیار کرنا چاہیے۔
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ
دولت
محبت
کیریئر
اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
بُرج حوت (Pisces)
مشہورحوت شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
سید نور
سٹیو جابز
گراہم بیل (ٹیلی فون ایجاد کرنے والا)
جارج واشنگٹن (پہلا امریکی صدر)
مائیکل انجیلو
وکٹر ہیوگو (انٹرنیشنل ادیب)
الزبتھ ٹیلر
اسامہ بن لادن
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز
مائیکل جیکسن کا بُرج
مائیکل جیکسن جنھیں کنگ آف پاپ بھی کہا جاتا ہے، میوزک اور ڈانس کو ایک نیا زاویہ بخشنے والے شخص تھے۔ گانے کیساتھ انکی ویڈیوز بھی اتنی عمدہ ہوتی تھی کہ ہر شخص انکا فین بن جاتا تھا۔ مائیکل کا تعلق ایک بڑی فیملی سے تھا انکے 5 بھائی اور تین بہنیں تھیں۔ انکے والد ایک باکسر تھے۔ انکے والد کافی سخت انسان تھے، مائیکل اور انکے بھائیوں کو بچپن میں خوب مارا کرتے تھے۔ لیکن مائیکل اپنی کامیابی کو اپنے والد کے نام کرتے تھے کیونکہ اگر وہ انھیں اتنا کھینچ کر نہ رکھتے تو آج مائیکل اتنے کامیاب نہ ہوتے۔
گلوکاری کا آغاز اپنے بھائیوں کیساتھ گروپ کی شکل میں کیا لیکن پھر الگ ہو گئے۔ 1983 میں انکے سپیشل ڈانس موو مون واک نے تو مائیکل کو ساتو یں آسمان تک پہنچا دیا۔ ان جناب نے اپنے چہرے کی کئی سرجریاں بھی کروائیں۔ ایک زمانے میں سیاہ تھے لیکن سرجری کے بعد سفید ترین ہوگئے۔ لیکن پھر انھیں سکن کی ایسی بیماری ہوئی کہ پوری جلد اتر گئی۔ مائیکل مرنے سے پہلے ایک بڑا کم بیک کرنے والے تھے لیکن وہ بد قسمتی سے نہ ہو پایا۔ انھیں جانور پالنے کا شوق تھا، تبھی چوہے سے لیکر شیر تک انکی ملکیت میں تھے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 29 اگست 1958ء۔ مقام: گیری
آئیے ذرا مائیکل جیکسن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سنبلہ کے لوگ محنتی اور وفادار ہوتے ہیں۔ انکے پاس کئی صلاحیتیں ہوتی ہے جسکی وجہ سے یہ بہت سے کاموں کو بخوبی سر انجام دے سکتے ہیں۔ لیکن جہاں اتنے ہنر مند ہیں، وہیں ان میں ایک جھجک بھی ہوتی ہے جسکی وجہ سے یہ کھل نہیں پاتے۔ یہ ہمیشہ بس کام کرتے رہتے ہیں، نہ دوسروں سے خوش ہوتے ہیں اور نہ خود سے۔ انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔
مائیکل جیکسن میں یہ تمام عادات واضح ہیں۔
ولادمیرپیوٹن کا بُرج
ولاد میر پیوٹن روس کے موجودہ صدر ہیں۔ عوام کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔ 20 سال سے اقتدار میں ہیں، کبھی وزیراعظم بن جاتے ہیں تو کبھی صدر۔ روس کودوبارہ ایک بڑی طاقت بنانے میں بلاشبہ انکا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ حالیہ امریکی الیکشن میں ان پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ انہوں نے ہیلری کلنٹن کو ہرا کر ٹرمپ کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، تا کہ امریکہ روسی مفادات کا تحفظ کر سکے۔ تاہم پیوٹن اور ٹرمپ نے ان الزامات کا انکار کیا ہے۔ سیاست میں آنے سے پہلے روسی خفیہ ایجنسی KGBمیں سولہ سال تک خدمات سرانجام دیں۔
پیوٹن کا تعلق ایک غریب فیملی سے تھا جو کہ بہت چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے۔ والدہ ایک فیکٹری میں کام کرتی تھیں جبکہ والد نیوی میں تھے۔ اور پیوٹن صاحب وہاں اپنے فارغ وقت میں چوہے مارتے تھے۔۔۔ جی چوہے۔ انکے پاس کئی پالتو کتے بھی ہیں جن سے یہ روس میں آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو ڈراتے ہیں، خصوصاً جرمنی کی خاتون حکمران اینجلہ مارکل ان کتوں سے بہت ڈرتی ہیں۔ بڑے لوگ اور نرالے شوق۔ انھیں ٹیکنالوجی کا بھی کافی اچھا استعمال کرنا آتا ہے، دوسروں کی مدد لینے کی بجائے خود ہر چیزسرچ کر لیتے ہیں۔
پیوٹن کو ایک بار شدید کارحادثہ پیش آیا، اسی طرح ایک مرتبہ وہ چاروں طرف سے شدید آگ میں گھر گئے۔ ان دونوں واقعات میں زندہ بچ جانے کے بعد ان کا خدا پر ایمان مضبوط ہو گیا اور انہوں نے چرچ سے اپنا تعلق قائم کر لیا۔
بہت کم لیڈرز پیوٹن جیسے خوش شکل ہیں۔ انکی فٹ جسامت پر کئی خواتین فلیٹ ہیں۔ پیوٹن صرف سیاست میں ہی نہیں اپنی ذاتی زندگی میں بھی جوش، ہمت و بہادری کے پیکر ہیں۔ 18 سال کی عمر میں مارشل آرٹس میں بلیک بیلٹ حاصل کی اور آج 65 سال کی عمرمیں بھی نوجوانوں کی طرح سُپر فِٹ ہیں۔ ان کا شمار دنیا کے بہترین جوڈو کے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ جنگی جہاز بھی اڑا لیتے ہیں۔ ہاکی میں اتنے اچھے ہیں کہ انکے خلاف گول کرنا ناممکن ہے۔ پیوٹن کافی ایکٹو ہیں، کبھی وہیل مچھلی کا شکار کرنے نکل پڑتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے یخ پانی میں سوئمنگ کرنے اور کبھی بائیک رائیڈنگ کرنے۔ ان کی اس مہم جو زندگی پر گانے بھی لکھے گئے ہیں، جو کہ روس میں بہت ہٹ ہوئے ہیں۔ انکی زندگی باقی لیڈرز کی طرح کیبن میں بیٹھے رہنے کی بجائے بہتے ہوئے پانی کی طرح ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 7اکتوبر 1952 (عمر55 سال)۔ مقام: سویت یونین، موجودہ روس
آئیے ذرا ولاد میرپیوٹن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج میزان ہے۔ برج میزان کے لوگ رحمدل، شریف اور فطرت کے عاشق ہوتے ہیں۔ یہ لوگ امن قائم کر نے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ ہر کسی کو خوش دیکھنے کی خواہش کیوجہ سے اکثر یہ چاہتے ہوئے بھی "ناں" نہیں کہہ پاتے اورپھر خود تکلیف اٹھاتے ہیں۔ اگر یہ تھوڑا ڈپلومیٹک رہنا سیکھ لیں تو انکی بہت سی پریشانیاں کم ہوسکتی ہیں۔
ولاد میرپیوٹن میں یہ تمام خوبیاں موجود ہیں۔