بُرج دلو کی مشہور شخصیات
ابراہم لنکن
ابراہم لنکن امریکی سیاستدان اور وکیل تھا۔ جو کہ امریکہ کا 16 واں صدر منتحب ہوا۔ ابراہم بغیر کسی ڈگری کے وکالت کے پیشہ سے منسلک رہا۔ اس نے عورتوں کو ووٹ کا حق دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ابراہم کی منگنی "میری اونز" نامی خاتون سے ہوئی مگر اس نے ابراہم کی بد صورتی اور شرمیلے پن کے باعث شادی سے انکار کر دیا۔ بعدازاں ابراہم کی ملاقات "میری ٹوڈ" سے ہوئی اور ابراہم نے اسے اپنا جیون ساتھی چنا۔ ابراہم روزانہ بائبل کی تلاوت کرتے مگر وہ باقاعدہ طور پر کبھی کسی چرچ سے منسلک نہیں ہوئے۔ ابراہم نہ تو شراب پیتے اور نہ ہی سگریٹ۔ انہیں پسند نہیں تھا کہ کوئی انہیں"ابے" کہہ کر پکارے۔ وہ داڑھی رکھنے والے پہلے امریکی صدر تھے۔ ابراہم لنکن وہ پہلے صدر تھے جو اپنی وفات تک عہدہ صدارت سے منسلک رہے۔
ابراہم لنکن کو جانور بہت پسند تھے، انہوں نے نہ کبھی جانوروں کا شکار کیا اور نہ کبھی مچھلی پکڑی۔ ابراہم نے ایک کتا پال رکھا تھا جس کا نام "فاڈو" تھا ابراہم کو اس سے خاص لگاؤ تھا۔ ابراہم کی "ٹیبی" نامی ایک بلی بھی تھی جو کہ وائیٹ ہاؤس میں ابراہم کے ساتھ کھانے کی میز پر بیٹھ کر کھانا کھاتی۔ ابراہم کو اپنی موت سے ایک ہفتہ قبل روز رات خواب میں اپنی موت نظر آتی۔ ابراہم لنکن کو "جوئن والکز بوتھ" نامی اداکار اور جاسوس نے گولی ماری، جس سے انکی وفات ہوئی۔ ابراہم لنکن 5 بار الیکشن ہارے، لیکن پھر 2 مرتبہ امریکہ کے صدر منتحب ہوئے۔ ابراہم لنکن ایک سادہ طبیعت کے سادہ انسان تھے۔ انہوں نے غلامی کا نظام ختم کرنے کے لیے زبردست مہم چلائی جس میں وہ کامیاب رہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 12 فروری 1809ء۔ مقام: امریکہ
آئیے ذرا ابراہم لنکن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
برج دلو سے تعلق رکھنے والے لوگ گہری سوچ رکھنے والے،تخیلاتی، ذہین، ہار نہ ماننے والے، کامیابی کے خواہاں، آزاد، دوستانہ، اچھی صلاح دینے والے، سادہ اور اور اپنی پرانی غلطیوں سے سبق سیکھنے والے ہوتے ہیں۔ ابراہم اس کی منہ بولتی تصویر ہیں۔
مشہوردلو شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
سائنسدان گلیلیو
سائنسدان ڈارون
سائنسدان ایڈیسن
مصنف چارلس ڈکنز
جنرل یحیٰ خانبُرج دلو (Aquarius)
نور جہاں کا بُرج
اصل نام اللہ رکھی وسائی ہے۔ ملکہ ترنم کے لقب سے نوازی گئیں کیونکہ انکی آواز نے ہر شخص کے دل کو چھوا۔ گانے کا جو انداز میڈم نور جہاں کے پاس تھا وہ آج کے کسی بھی گلوکار کے پاس نہیں۔ قصور میں پیدا ہونے والی یہ عام سی لڑکی تھی لیکن 9 سال کی عمر میں ہی انھوں نے اپنی آواز کے جوہر دکھانے شروع کر دیے تھے کیونکہ ان کی فیملی میوزک سے وابستہ تھی۔ برصغیر کی ماضی کی ایک مشہور گلوکارہ نے اس نوجوان لڑکی کا ٹیلنٹ دیکھ کر اس کا نام بے بی نورجہاں رکھ دیا۔ انکی سلک کی ساڑیاں، آنکھوں کا گہرا میک اپ، بالوں کا منفردسٹائل نہایت ہر دلعزیز تھے۔ ان سا ہنر اور فیشن اُس زمانے میں کسی اورکے پاس نہیں تھا۔
مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو سے کسی نے نورجہاں کا تعارف یوں کروایا گیا کہ منٹو یہ نور ہے، نورجہاں ہے، سرور جہاں ہے۔ خدا کی قسم ایسی آواز پائی ہے کہ اگر جنت کی خوش الحان سے خوش الحان حور بھی اس کی آواز سن لے تو اِسے سیندور کھلانے زمین پر اتر آئے۔ میڈم صاحبہ نے اردو، پنجابی، سرائیکی اور ہندی میں 10000 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔ جنوبی ایشیاء کی مشہور ترین شخصیات میں انکا شمار ہوتا ہے۔ انکی آواز نے سرحدوں کے پار جا کر لوگوں کے دل جیتے۔ وطن سے محبت میں اتنی سرشار تھی کہ انھوں نے سپاہیوں کے لیے بھی کئی نغمے گائے۔ پاکستان کی پہلی خاتون فلم ڈائریکٹر ہونے کا شرف بھی انھی کو حاصل ہوا۔ انھوں نے ایکٹنگ، ڈائریکشن اور گلوکاری ساتھ ساتھ جاری رکھی۔ نورجہاں نے دو شادیاں کیں مگر دونوں طلاق پر ختم ہوئیں۔
2000ء میں انکی صحت کافی خراب ہو گئی۔ کافی عرصہ بیڈ پر رہیں اور پھر 27 ویں رمضان المبارک کو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے کراچی میں انکی وفات ہوئی۔ صدرِ پاکستان پرویز مشرف نےسرکاری اعزاز کے ساتھ میت لاہور لے جا کر تدفین کا اعلان کیا۔ لیکن نورجہاں کی فیملی کی خواہش کے مطابق 27 رمضان کی ہی رات کو کراچی میں ان کی تدفین کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں چار لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔ ان کی بیٹی ظل ہما بھی سنگر تھیں، ان کا انتقال ہوچکا ہے۔ ظل ہما کے بیٹے احمد علی بٹ مشہور سنگر اور ایکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ نورجہاں کا پوتا سکندررضوی اور پوتی سونیا جہاں ایکٹر ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 21ستمبر 1926 (عمر74 سال)۔ مقام: قصور
آئیے ذرا نور جہاں کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سنبلہ کے لوگوں میں وفاداری کا لیول بہت اوپر ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنے کام کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بھی وفادار ہوتے ہیں۔ رحمدل اور شفیق ہوتے ہیں۔ ہر کسی کی دلجوئی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ محنت کرنا تو انکی عادت ہوتی ہے ہر کام میں جان ڈال دیتے ہیں۔ لیکن ذرا ذرا سی بات پر پریشان ہونا اور مطمئن نہ ہونا انکے لیے مسائل کھڑے کر دیتا ہے۔ انھیں ان باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
نور جہاں میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔
ایشوریارائے کا بُرج
بولی وڈ کی وہ اداکارہ جن کی اداؤں سے لیکر صرف مسکراہٹ نے پوری دنیا میں دھوم مچائی ہے وہ صرف ایشوریا ہی ہیں۔ بہت سے لوگ ایش کے نا م سے بھی پکارتے ہیں۔ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون جو کہ بولی وڈ کی جان رہی ہیں ، پڑھنا ذوالوجی چاہتی تھی کیونکہ میڈیسن کا شوق تھا۔ لیکن موڈلنگ میں کیریئر بنا نے کیلئے سب کچھ چھوڑ دیا۔ ویسے تو یہ پیدائشی خوبصورت ہیں لیکن اپنی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کیلئے یہ کھانا بہت کم کھاتی ہیں۔ جب بھی بھوک لگے پھل کھا لیتی ہیں۔ مطلب اگر آپ بھی انکے جیسے بننا چاہتے ہیں تو پھل کھانا شروع کر دیں،ہو سکتا ہے معجزہ ہو ہی جائے۔
انکے عاشق دینا بھر میں ہیں ،لیکن ابھیشک بچن وہ خوش نصیب آدمی ہیں جنھیں انکا ساتھ نصیب ہوا۔ شادی سے پہلے سلمان خان کیساتھ تعلق میں رہیں اور وہ ان پر جان تک نچھاور کرنے کو تیار تھے، لیکن ان دونوں کی راہیں مل نہ پائیں۔ اب ایک بچی کی ماں ہیں لیکن بڑی خوفناک ماں ہیں۔ اپنی بچی کے معاملے میں بڑی پروٹیکٹو ہیں ۔لڑ پڑتی ہیں ، اگر کوئی ہاتھ بھی لگا دے۔ اتنی بڑی سٹار ہونے کے باوجود محترمہ اپنے شوہر کیلئے خود کھانا پکانا پسند کرتی ہیں۔ نوکروں سے کبھی نہیں بنواتیں۔ کتابیں پڑھنا انھیں بہت پسند ہے اور خود پر لکھا ہر آرٹیکل پڑھتی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ایشوریا رائے کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 1 نومبر 1973 (عمر 44 سال)۔ مقام: منگلور، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگ سچے دوست ہوتے ہیں۔ یہ لوگ دوستی میں ہر حد پار کر جاتے ہیں، چاہے کتنی ہی مشکل سہنی پڑے۔ یعنی بہت جوشیلے ہوتے ہیں لیکن غصے کے تیز ہونے کی وجہ سے یہ لوگ مار دھاڑ میں بھی ملوث ہوجاتے ہیں، جو کہ انکے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ انھیں غصے اور حسد پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
ایشوریا رائے میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
