بُرج دلو کی مشہور شخصیات
روزویلٹ
روز ویلٹ امریکی سیاستدان اور سیاسی رہنما تھے۔ وہ امریکہ کے 32 ویں صدر منتخب ہوئے۔ روزویلٹ "نوبل پیس پرائز" حاصل کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ روزویلٹ جسمانی طور پر معذور تھے اور ایک آنکھ سے اندھے تھے۔ انہیں پولیو کی بیماری تھی۔ روزویلٹ کا مشغلہ مہریں جمع کرنا تھا۔ روزویلٹ سب سے زیادہ لمبےعرصے تک عہدہ صدارت سے منسلک رہے اور ان کا یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔ روزویلٹ "لوسی" نامی ایک خاتون کو پسند کرتے تھے مگر ان کی محبت کو کوئی منزل نہ مل سکی، بعدازاں ان کی شادی "ایلیئنور" سے ہوئی۔
روزویلٹ امریکی تاریخ کے واحد صدر ہیں جو 4 دفعہ بر سر اقتدار آئے۔ ٹیلی ویژن پر تقریر کرنے اور جہاز میں سفر کرنے والے پہلے صدر ہونے کا بھی روزویلٹ کو اعزاز حاصل ہے۔ روزویلٹ کی موت ان کے اپنے دفتر میں تصویر اتارتے ہو ئے ہوئی۔ ان کی اچانک موت کا سبب ان کی دماغی بیماری تھی۔ روزویلٹ کو درختوں سے خاص محبت تھی، گل لالہ چنار ان کا پسندیدہ درخت تھا۔ روزویلٹ کو آگ کے پاس بیٹھنا اور دوستوں سے باتیں کرنا بہت پسند تھا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 30 جنوری 1882ء۔ مقام: نیویارک، امریکہ
آئیے ذرا روزویلٹ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
برج دلو سے تعلق رکھنے والے لوگ بہت متحرک، غیرروائتی، کامیابی کے خواہاں، پر عزم، دور اندیش اور ہر مصیبت کا ہمت سے مقابلہ کرنے والے ہوتے ہیں اور روزویلٹ اس کی بہترین مثال ہیں۔

 
 
مشہوردلو شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
سائنسدان گلیلیو
سائنسدان ڈارون
سائنسدان ایڈیسن
مصنف چارلس ڈکنز
جنرل یحیٰ خان
 
مشہوردلو شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
سائنسدان گلیلیو
سائنسدان ایڈیسن
سائنسدان ڈارون
مصنف چارلس ڈکنز
جنرل یحیٰ خان


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

ڈونلڈ ٹرمپ کا بُرج
پورا نام ڈونلڈ جون ٹرمپ ہے۔ جو کہ امریکہ کے پینتالیسویں صدر مقرر ہوئے۔ انکی شہرت کے ڈنکے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ یہ اپنی الگ سی شخصیت کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ڈونلڈ نے برسراقتدار آتےہی سیاسی میدان میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ جب بھی خطاب کرتے ہیں ہمیشہ سنسنی مچا دیتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ کے قابل ترین لوگوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔ یہ دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں بھی موجود ہیں۔ ہر شعبے میں انھوں نے اپنا لوہا منوایا ہے۔
ٹرمپ بڑی ہی رنگین طبیعت کے مالک واقع ہوئے ہیں کیونکہ اب تک تین شادیاں کر چکے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ اینا نکلوس سمتھ اور ڈونلڈ کے افئیر کی باتیں بھی گردش میں آئیں جو کہ سچ بھی تھی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کے اتنی بڑی شخصیت کے بال انکی بیگم ملیانا کاٹتی ہیں۔ جی ہاں! ملیانا ہی انکے مشہور بالوں کو کاٹتی ہیں۔
ڈونلڈ تھوڑے عجیب ہیں کیونکہ یہ جناب کسی سے بھی ہاتھ نہیں ملاتے، انکا ماننا ہے کہ کسی کی استعمال شدہ چیز کو ہاتھ لگانا انکی شان کے خلاف ہے۔ حتیٰ کے لفٹ کے بٹن کو بھی دبانا پسند نہیں کرتے کیونکہ اس پر دوسرے لوگ ہاتھ لگا چکے ہوتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کے بُرج کا حال اور ان کی کامیابی کا راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 14 جون 1946 (عمر 71 سال)۔ مقام: نیویارک امریکہ
تاریخ پیدائش کے لحاظ سے ڈونلڈ ٹرمپ کا بُرج جوزا (Gemini) ہے۔ بُرج جوزا والے بڑے تخلیقی اور ماہر لوگ ہوتےہیں۔ یہ لوگ بہت حساس ہوتے ہیں جو کہ چھوٹی چھوٹی بات پر جزباتی ہو جاتے ہیں۔ جیسا کہ اکثر ٹرمپ صاحب بھی نظر آتے ہیں۔ انکے پاس بہت گہرے جذبات ہوتے ہیں جسکی وجہ سے یہ تنہائی کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ خود کو مصروف رکھنے اور وقت کو بہتر طور پر استعمال کرنے کے قائل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی مرضی کے مطابق چلنے والے لوگوں میں شامل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

لیڈی ڈیانا کا بُرج
لیڈی ڈیانا برطانوی شہزادہ چارلس کی پہلی بیوی اور پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی ماں تھی۔ ڈیاناکی فیملی کے برطانیہ کے شاہی خاندان کے ساتھ کئی نسلوں سے تعلقات تھے۔ بچپن میں ہی ڈیانا کے والدین کی طلاق ہو گئی جس کی وجہ سے ڈیانا کو مشکل دن دیکھنے پڑے اور اس کا بچپن ناخوشگوار حالات میں گزرا۔ او لیول کے امتحان میں دو بار فیل ہوئی لیکن خدمت خلق کے شعبے میں اسے سکول سے ایوارڈ ملا۔ اسے پیانو بجانے اور سوئمنگ کا بہت شوق تھا۔ ڈیانا نے شروع میں کم تنخواہ پر نوکریاں بھی کیں، کبھی سکول میں تو کبھی ڈانسنگ اکیڈمی میں اور کبھی کسی ہوٹل میں۔
سولہ سال کی عمر میں ڈیانا پہلی بار شہزادہ چارلس سے ملی۔ اس وقت شہزادہ ڈیانا کی بڑی بہن سے ملنے آیا تھا۔ شہزادہ نے اسے دیکھ کر اپنی دلہن بنانے کا ارادہ کرلیا۔ 19 سال کی عمر میں اسکا رشتہ پرنس چارلس سے جوڑ دیا گیا۔ اس کی شادی کا جوڑا آج تک کی تاریخ کا سب سے لمبا جو ڑا تھا جسکی لمبائی 25 فٹ تھی۔ شادی کرتے وقت شاہی خاندان کا رواج تھا کہ بیوی وعدہ کرتی تھی کہ ہمیشہ خاوند کے پیچھے چلے گی، لیکن ڈیانا نے یہ شر ط کٹوا دی۔ پہلی بار کسی جوڑی نے یہ رسم بدلی۔
ڈیانا عوام میں اپنی ملنساری اور عاجزی کیوجہ سے بہت مشہور تھی کیونکہ یہ لوگوں کی مدد کیلئے ہر حد پار کر جاتی تھی، اپنے کپڑے تک بیچ کر چیرٹی کر دیا کرتی تھی۔ ڈیانا کی ایک بہت اچھی عادت یہ بھی تھی کہ کوئی اس کے ساتھ ذرا سی بھی نیکی کرتا تویہ اسے تھینک یو نوٹ ضرور بھیجا کرتی تھی۔ اور یہی عادت اس نے اپنے بیٹوں میں بھی منتقل کی۔ پرنس چارلس کے اپنی گرل فرینڈ کمیلا سے بڑھتے ہوئے تعلقات کی وجہ سے نوجوانی میں ہی ڈیانا اور چارلس میں طلاق ہوگئی۔ ڈیانا سے ہر رائل ہائنس کا خطاب واپس لے لیاگیا، البتہ ویلز کی شہزادی کا خطاب اس کے پاس رہنے دیا گیا۔ طلاق کے ایک سال بعد1997ء میں ڈیانا ایک ٹریفک ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہو گئی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 1جولائی1961 (عمر36 سال) ۔ مقام: انگلینڈ
آئیے ذرا لیڈی ڈیانا کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگوں میں قدرت نے انسانیت کا جذبہ رکھا ہوتا ہے۔ یہ کافی ہمدرد ہوتے ہیں۔ وطن اور گھر سے محبت کرتے ہیں اور کافی حساس بھی ہوتے ہیں۔ لیکن انھیں غصہ جلدی آتا ہے۔ شک کرنے کی عادت بھی رکھتے ہیں اور اپنے پیاروں کے معاملے میں کافی محتاط رہتے ہیں۔ موڈی اور جذباتی بھی ہوتے ہیں۔ انہیں زیادہ شکی نہیں ہونا چاہیے۔
لیڈی ڈیانا میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !