آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا؟

دُکھ دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے سے کم ہوتے ہیں،جبکہ خوشیاں شیئر کرنے سے بڑھتی ہیں۔لوگوں کے ساتھ اپنے مسائل ڈسکس کریں،آپ کو مفید مشورے ملیں گے،مخلص لوگ آپ کی عملی مدد کے لئے بھی تیار ہو جائیں گے۔ٹھیک ہے آپ اپنی ذات میں ایک جزیرہ ہیں،لیکن آپ اُس سمندر کا حصہ بھی تو ہیں جس میں اور بھی چھوٹے چھوٹے جزیرے موجود ہیں۔
کامیابی کے کئی باپ ہوتے ہیں،جبکہ ناکامی یتیم ہوتی ہے۔ہر شخص کامیاب آدمی کی طرف ہی دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے۔یہی دنیا کا اصول ہے۔آپ کو چاہیے کہ اپنی کامیابی کے لئے پلاننگ کریں اور پھرکام پر جُت جائیں۔کوئی قوت آپ کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔
آپ جس طرح کے لوگوں میں بیٹھیں گے،اُن کی خوبیوں یا خامیوں کا کچھ حصہ لازمی طور پرآپ کی شخصیت کا حصہ بن جائے گا۔پرفیوم کی دکان پر بیٹھنے سے خود بخودآپ سے خوشبو آنا شروع ہو جائے گی،جبکہ کوئلے کی دکان پر بیٹھنے سے خود بخود آپ کے کپڑوں پر سیاہ نشان لگ جائیں گے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر انسان کے گرد،اُس کی اچھائی یا برائی کے مطابق ،انرجی کا ایک حلقہ ہوتا ہے،جسے اورا (Aura) کہتے ہیں۔یہ انرجی اُس کے پاس بیٹھنے والے دوسرے انسانوں کو متاثر کرتی ہے۔
کچھ لوگ زندگی میں صرف اس لئے آتے ہیں کہ اُن جیسے دوسرے لوگوں سے بچا جائے۔
آپ کو صدقہ و خیرات کرنے کی ضرورت ہے۔اس سےدوسروں کا بھی فا ئدہ ہو گا اور آپکی بھی مشکلات کم ہوں گی۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

فلمسٹار انوشکا شرما کا بُرج
انوشکا شرما بھارت کی مایہ ناز اداکاراؤں میں سے ایک ہے۔ کیرئیر کے آغاز میں ہی انھوں نے بالی وڈ کو اپنی اعلٰی اداکاری سے فتح کر لیا ہے۔ انکا تعلق ایک فوجی گھرانے سے ہے لیکن انوشکا بچپن سے ہی ماڈل بننا چاہتی تھیں۔ انکے والدین نے انکا ہمیشہ ساتھ دیا۔ شاہ رخ خان انکے پسندیدہ اداکار ہیں۔ اوران کے ساتھ فلمیں کر کے انوشکا بہت خوشی محسوس کرتی ہیں۔
انوشکا نے ایک کتا بھی پال رکھا ہے۔ انھیں اپنا کتا بہت عزیز ہے اوراسکے بغیر انوشکا بالکل نہیں رہ سکتیں۔ رنبیر کپور کےساتھ انکے افیئر کی افواہیں اڑائی گئیں جو کہ جلد ہی جھوٹ ثابت ہوئیں۔ کئی سالوں تک کرکٹرویرات کوہلی کے ساتھ اپنے افیئرکو جھٹلاتی آئی ہیں لیکن 11دسمبر 2017 کو دونوں نے آخر شادی کر ہی لی۔
فلاحی کاموں میں بھی انوشکا حصہ لیتی رہتی ہیں۔’’انڈیا کو صاف کرو‘‘ مہم میں انھوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انوشکا نے بذات خود گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کر کے لوگوں کو صفائی کی تلقین کی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا انوشکا شرما کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کے بُرج کا حال اور ان کی کامیابی کا راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 1 مئی 1988 (عمر 29 سال)۔ مقام: ایودھیا، انڈیا
تاریخ پیدائش کے لحاظ سے انوشکا شرما کا بُرج ثور (Taurus) ہے۔ اس بُرج کے لوگ بہت قابل اور ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ان لوگوں پر باآسانی بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔ اپنے کام کو بڑی سنجیدگی اور ایمانداری سے کرنا انکا شیوہ ہوتا ہے۔ غرور نام کی کوئی چیز ان لوگوں میں نہیں پائی جاتی۔ بہت عاجز مزاج لوگوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنی پسند کی چیز پانے کے لئے ہر طرح کی مشقت اٹھا لیتے ہیں۔
انوشکا شرما کی شخصیت میں یہ تمام خوبیاں واضح ہیں۔

 

جیک ما کا بُرج
چھوٹے سے قد کا نورانی چہرہ والا، چین کاایک عام سا بندہ جیک ما، آج دنیا کی بڑی شاپنگ ویب سائٹ علی بابا ڈاٹ کام کا مالک ہے۔ اس نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختلف نوکریوں کے لیے اپلائی کیا، مگر اسے نوکری نہ مل سکی۔ حتیٰ کہ ایک کمپنی میں 24 افراد نے اپلائی کیا، جن میں سے 23 کو منتخب کر لیا گیا، اور صرف ایک شخص کوریجیکٹ کیا گیا اور وہ شخص جیک تھا!!! صرف یہی نہیں بلکہ بزنس کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اس نے کالج میں 10 مرتبہ اپلائی کیا، مگر داخلہ نہ مل سکا۔
اس زمانے میں انٹرنیٹ نیا نیا شروع ہوا تھا۔ جیک نے اپنے کاروبار کا آغاز مختلف کمپنیوں کے لیے ویب سائٹس بنا کر کیا۔ بعد ازاں اس نے آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹ علی بابا ڈاٹ کام کی بنیاد رکھی۔ جس نے اسے چائنا کے امیر ترین لوگوں میں شامل کر دیا۔ علی بابا گروپ کا بزنس دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ بزنس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے، انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی آن لائن شاپنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ دراز ڈاٹ کام کو بھی خرید لیا ہے۔ جس سے ان ملکوں میں بھی آن لائن شاپنگ کو فروغ حاصل ہو گا۔
جیک ما نے اپنی آمدنی کا ایک حصہ ماحول، پانی اور ہوا کی صفائی کے لیے مختص کیا ہوا ہے۔ جہاں اسے اتنی کامیابیاں ملیں، وہیں جیک کو کچھ پچھتاوے بھی ہیں۔ جن میں ایک یہ کہ اپنی ویب سائٹ کو ترقی یافتہ بنانے کے عرصے میں وہ فیملی کو وقت نہیں دے پائے۔ ایک وقت تھا جب لوگ جیک کو پاگل کہا کرتے تھے۔ لیکن آج جیک ما کا نام ایک مثال بن چکا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا جیک ما کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 10 ستمبر 1964 (عمر 53 سال)۔ مقام: چائنا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سنبلہ کے لوگ ہر وقت کام کرتے رہتے ہیں ، لیکن پھر بھی مطمئن نہیں ہوتے۔ یہ لوگ اچھے اندازے لگانے میں بھی ماہر ہوتے ہیں۔ یہ بہت محنتی اور حقیقت پسند ہوتے ہیں اور جلدی ہمت نہیں ہارتے۔ وفاداری، شفقت اور رحمدلی ان میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔
جیک ما میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !