کل کا دن کیسا گزرے گا؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو لیڈر مانیں تو انہیں اپنی شخصیت سے متاثر کریں،ان پر بے جا حکم نہ چلائیں۔اگر آپ انہیں متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئے تووہ خود بخود آپ کے حکم کا انتظار کریں گے۔اکثر لوگوں کی یہ فطری خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی سے متاثر ہوں اور پھر اس کے گُن گائیں۔
کوئی ایسی کتاب جس کی آپ نےکبھی تعریف سُنی ہو،اُسے خریدلیں یا کسی سے اُدھار لے لیں۔اس کتاب کا مطالعہ آپ کو لطف دے گا۔فیملی یا دوستوں کے ساتھ منتخب مواد کوشیئر کریں۔سب آپ کے انتخاب کی تعریف کریں گے۔
روزانہ چند منٹ پیدل چلناآپ کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔اس سے ذہنی دباؤ میں بھی کمی ہو گی۔
کوئی ایسی کتاب جس کی آپ نےکبھی تعریف سُنی ہو،اُسے خریدلیں یا کسی سے اُدھار لے لیں۔اس کتاب کا مطالعہ آپ کو لطف دے گا۔فیملی یا دوستوں کے ساتھ منتخب مواد کوشیئر کریں۔سب آپ کے انتخاب کی تعریف کریں گے۔
روزانہ چند منٹ پیدل چلناآپ کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔اس سے ذہنی دباؤ میں بھی کمی ہو گی۔
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ
دولت
محبت
کیریئر
بُرج حمل (Aries)
مشہور حمل شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز
ماہرا خان کا بُرج
انکا پورا نام ماہراحفیظ خان ہے۔ جو کہ پاکستان کی نامور شخصیات میں شامل ہیں۔ قابل ترین اداکاروں میں انکا شمار ہوتا ہے۔ اپنی اداکاری کے ہنر سے ناصرف پاکستان بلکہ بولی وڈ میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔ ماحرا کی شہرت کا آغاز پاکستان کے مشہور ڈرامے ہمسفر سے ہوا جو کہ پوری دنیا میں سراہا گیا۔ انکو بہت سے اعزازوں سے بھی نوازا گیا ہے۔ پاکستان کے بڑےبڑے برینڈز ماہرا کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ہر بڑے اشتہار میں ماہرا ضرور نظر آتی ہیں۔ انکی قسمت نےجلد کامیاب ہونے میں انکا بہت ساتھ دیا ہے۔
ماہرا نے 2007میں علی عسکری سے پسند کی شادی کی۔ ماہرا کو پہلی ہی نظر میں علی سے محبت ہو گئی تھی۔ اب ماہرا اور علی کا ایک بیٹا بھی ہے جسکا نام عزلان ہے۔ ماہرا اپنے بیٹے سے بےحد محبت کرتی ہیں۔ ماہرا کو آج بھی ڈر ہے کہ انہیں دوبارہ محبت نہ ہو جائے۔ جی ہاں! وہ ڈرتی ہیں کہیں پھر سے پہلی نظر میں کسی اور پہ دل نہ ہار بیٹھے۔
ماہرا کے سکینڈل منظر عام پر آتے رہتے ہیں لیکن رنبیر کپور کیساتھ جو تصاویر وائیرل ہوئیں انھوں نے تمام شائقین کو بہت غصہ دلوایا۔ ماہرا کا رنبیر کیساتھ ہونا تو قابل اعتراض تھا لیکن سگریٹ نوشی کرکے تو ماہرا نے شائقین کے دل ہی توڑ دیے۔ پاکستان کے لوگ ان سے بہت محبت کرتے تھے اور ان سے ایسی توقع نہیں کر رہے تھے۔ ماہرا نےتصاویر میں جو لباس زیب تن کیا ہوا ہے وہ بھی پاکستان کے لوگوں کو پسند نہیں آیا۔ ماہرا اسکے متعلق اب تک کچھ نہیں بولی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ماہرا خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کے بُرج کا حال اور ان کی کامیابی کا راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 21 دسمبر 1984 (عمر 34 سال)۔ مقام: کراچی پاکستان
تاریخ پیدائش کے لحاظ سے ماہراخان کا بُرج قوس (Sagittarius) ہے۔ بُرج قوس والے بہت طاقتور ہوتے ہیں۔ مطلب کہ اگر یہ لوگ کچھ ٹھان لیں تو کر کے چھوڑتے ہیں۔ یہ لوگ کسی سے نہیں ڈرتے۔ یہ لوگ بڑی رنگین خوشگوار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ جہاں بیٹھتے ہیں محفل سجا دیتے ہیں اور ماہرا خان میں یہ تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
وریندر سہواگ کا بُرج
یہ نواب آف نجف گڑھ ، ویرو، اور لٹل ٹنڈولکر کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ انڈیا کے سابق کرکٹر جو پوری دنیا میں اپنی دھماکے دار بیٹنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ملتان میں 2003 ء میں جو گیم انھوں نے کھیلی تھی اسکی وجہ سے ملتان کے سلطان کہلائے۔ اتنے بڑے کرکٹر بن کر بھی انکا اپنی فیملی اور اقدار سے تعلق نہیں ٹوٹا۔ اپنی ماں کی بنائی ہوئی کھیر انھیں دنیا کی ہر چیز سے زیادہ پسند ہے۔ سچن ٹنڈ ولکر انکے آل ٹائم فیورٹ کرکٹر ہیں اور انکے ساتھ کھیل کر انکی سچن سے محبت میں دن بدن اضافہ ہوا۔
انکے والد صاحب کسان تھے اور سہواگ کا ماننا ہے کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتے تو ایک محنت کش کسان ہوتے۔ ایک چیز جو اس خوبرو مرد کو کبھی بھی اور کہیں بھی قبول ہے وہ پرانے انڈین رومانٹک گیت ہیں۔ ان گیتوں میں انھیں بہت سکون ملتا ہے۔ تبھی آج کی شور والی میوزک چھوڑ کر یہ مہدی حسن اور لتا منگھیشکر جیسے لوگوں کے فین ہیں۔ 31بار انھیں پلیئر آف میچ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ انکا "باپ باپ ہوتا ہے، بیٹا بیٹا" والا واقعہ آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ قابل ہونے کے ساتھ ساتھ کافی شغلی بھی ہیں ڈریسنگ روم میں ان جیسا شغل کوئی نہیں لگاتا تھا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا وریندر سہواگ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 20 اکتوبر 1978 (عمر 39 سال)۔ مقام: دہلی، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج میزان ہے۔ برج میزان کے لوگوں میں کچھ بہت ہی پیاری سی خصوصیات ہیں: جیسے لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ، انصاف کا ترازو برقرار رکھنا، شفقت سے لوگوں کے دل جیت لینا وغیرہ۔ لیکن یہ لوگ فیصلہ لینے کی صلاحیتوں میں کمزور ہوتے ہیں اور اختلاف کرنے سے بھی ڈرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ان باتوں کو ذرا سا سدھار لیں تو انکی زندگی سنور سکتی ہے۔
وریندرسہواگ میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔