تاریخ پیدائش سے برج حمل کی شخصیت جانیئے
21 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے ادب اور تاریخ میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے رجحان کے مطابق مضامین کی حوصلہ افزائی کریں اور تعلیم دلوائیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد صحافت یا ٹیچنگ کا پیشہ اختیار کرکے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
22 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچوں کو اپنی جائيدادوں اور اثاثوں کی حفاظت کرنے کی تلقین کریں۔ اس کے علاوہ کفایت شعاری کی تعلیم بھی دیں۔ انہیں آرٹ کے متعلق کاموں کا شوق ہوتا ہے۔
23 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہت ہی عمدہ ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کئی طرح کے کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ ان کا زیادہ تر رجحان علم و ادب کا فروغ ہوتا ہے۔
24 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچوں کی پڑھائی کے معاملے میں کوئی لاپرواہی نہ ہونے دیں۔ کسی ہنر یا پیشے کی تعلیم بھی ضرور دلوائیں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔
25 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے مہذب اور شائستہ ہوں گے۔ خوراک کی فراہمی یا تفریح مہیا کرنے والا کوئی کام اختیار کر کے کامیاب زندگی گزاریں گے۔ سیاحت اور فوڈ سپلائی میں کامیاب ہوں گے۔
26 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے مہم جو قسم کے ہوں گے۔ انھیں ہمہ وقت محتاط رہنے کی ہدایت کریں۔ سائنس کی تعلیم میں دلچسپی لیں گے۔
27 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے بہت جلد مایوس ہوجاتے ہیں۔ انہیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور اپنے اندر قوت فیصلہ پیدا کرنی چاہیے تا کہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔
28 مارچ
یہ لوگ پیدائشی فنکار ہوتے ہیں۔ اس دن پیدا ہونے والے عملی طور پر فن کے شعبہ کو ہی اپناتے ہیں۔ ایک اچھے اداکار ، اچھے گلوکار یا موسیقار کی حیثیت سے بھی نام پیدا کرتے ہیں۔
29 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی طور پر بڑے قنوطی واقع ہوتے ہیں۔ تعلیمی سطح پر بھی انہیں توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر بچپن سے ہی ان کی تعلیمی کارکردگی پر توجہ دی جائے تو اچھے طالب علم ثابت ہوتے ہیں۔
30 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگ کاروباری ذہن رکھتے ہیں۔تجارت میں خوب نفع کماتے ہیں۔ دولت کا حصول ان کی زندگی کا اہم مقصد ہوتا ہے۔
31 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں کو خود پر کافی کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ عملی طور پر صحافت میں کامیاب رہتے ہیں۔ کسی چیز کے بننے سے پہلے ہی اسے بیچنے کی صلاحیت ان لوگوں میں ہوتی ہے۔
1 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچے پڑھائی میں سنجیدگی سے دلچسپی لینے والے ہوں گے۔ چنانچہ اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے بہتر سے بہتر نتائج حاصل کرنے کے خواہاں ہوں گے۔ تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں۔
2 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچے محبت کرنے والے لیکن شرمیلی طبیعت رکھنے والے ہوں گے۔ ان بچوں کولوگوں سے میل جول کے مواقع فراہم کریں اور ایسے کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں جن میں ٹیم بنا کر کھیلا جاتا ہے۔
3 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچے مہذب اور شائستہ اطوار کے مالک ہوں گے۔ تعلیم یا صحافت کے شعبہ میں اچھا کیریئر بنا سکیں گے۔ انہیں تاریخ کے مطالعہ کی خاص طور پر تلقین کریں۔ تعلیمی معاملات میں رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں۔
4 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچے ملی جلی شہرت کے مالک ہوتے ہیں۔ یعنی شہرت اچھی بھی ہو سکتی ہے اور خراب بھی۔ انہیں عاقبت اندیشی اور محتاط رویہ اختیار کرنے کی تعلیم دیں۔ تعلیمی معاملات میں لاپرواہی نہ ہونے دیں۔ اعلیٰ تعلیم دلائیں۔
5 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچے بہادر اورغیر جانبدار ہوتے ہیں۔ لوگ ان سے بات چیت کرنا اور اپنے مسائل ڈسکس کرنا پسند کرتے ہیں۔
6 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بھی ان کی گہری نظر ہوتی ہے۔ یہ زندگی کو بڑے پرامید انداز سے دیکھتے ہیں۔
7 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پیدائشی فنکار ہوتے ہیں، ادب اور شعروشاعری کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں ۔ انگریزی ادب کے نامور شاعر ولیم ورڈز ورتھ،7 اپریل کو پیدا ہوئے تھے۔
8 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ محبت کرنے والے اور فکر ی ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ بے چین طبیعت رکھتے ہیں۔ انہیں ذہنی انتشار سے بچنا چاہیے تا کہ زندگی میں کامیاب ہو سکیں۔
9 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچے صبروتحمل رکھتے ہیں اور جلد بازی سے بچتے ہیں۔ دوسروں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرتے ہیں۔
10 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے کاروباری رجحان کے مالک ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں اچھے بزنس مین ثابت ہوتے ہیں۔ اگر تعلیم یافتہ ہوں تو یہ اچھے رائیٹر ہونے کی قدرتی صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہوتے ہیں۔
11 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچے آرٹسٹک صلاحیتوں کے مالک ہوں گے۔ ان کی پیدائشی صلاحیتوں کی نشوونما کے لئے موزوں ماحول فراہم کرنا چاہیے، تاکہ یہ اپنا نام پیدا کر سکیں۔
12 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ ٹھنڈے مزاج کے حامل مگر متجسس طبیعت رکھتے ہیں۔ یہ نئی چیزیں بڑے شوق سے سنتے ہیں اور اچھی حکمت عملی بناتے ہیں۔
13 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچے خوش مزاج ہوں گے۔ کامیاب زندگی گزاریں گے۔ان کی تعلیمی معاملات میں رہنمائی کریں تا کہ یہ اچھے انسان بن سکیں۔
14 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچوں کو پڑھائی میں سنجیدگی سے دلچسپی لینے کی تلقین کریں۔ انہیں اکنامکس کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اس کے بعد سول سروس میں شمولیت کی ہدایت کریں۔
15 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچے تجارت کے شعبے میں بڑے کامیاب ثابت ہوں گے۔ انہیں تجارتی مضامین کی تعلیم دلوائیں تاکہ انکی قدرتی صلاحیتوں کی نشوونما ہوسکے۔
16 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچوں کو زندگی کے روشن پہلو کو دیکھنے کی تلقین کریں۔ اس کے علاوہ پڑھائی میں پوری دلچسپی لینے کی ہدایت کریں اوراعلیٰ تعلیم دلائیں۔
17 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچوں کی پڑھائی کے عمل کو خوشگوار بنائیں اور اچھی کوششوں کو سراہیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور پڑھائی کا شوق پیدا ہو۔
18 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے بچوں کا رحجان پڑھنے لکھنے کی طرف ہوگا۔ انہیں اعلیٰ تعلیم دلائیں۔ نصاب کے علاوہ دیگر بہترین ریفرنس بکس بھی پڑھنے کا اہتمام کریں تاکہ درس و تدریس کے شعبے میں بہترین طورپرکام کر سکیں۔
19 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں کو چاہیے کہ جب بھی کسی معاملے میں کوئی رائے دیں تو ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچ کر اور محتاط انداز میں دیں۔ ان کے لئے تجارت یا قانون کی تعلیم موزوں رہے گی۔
20 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے عظیم، مفکر اور امن پسند ہوتے ہیں۔ عوام کی بھلائی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر دیتے ہیں۔ ان کی شہرت لامحدود ہوتی ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ 20 اپریل بمطابق 12 ربيع الاول کو پیدا ہوئے۔ مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی آپؐ کی عظمت کے قائل ہیں۔
بُرج حمل (Aries)