بُرج عقرب کی مشہور شخصیات
مریم نواز شریف
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کی چشم و چراغ، جنہوں نے نوازشریف کی نااہلی کے بعد اپنے والد کا سائے کی طرح ساتھ دیا۔ پر کشش شخصیت ر کھنے والی مریم نواز پاکستانی سیاست کی مشہور ترین خواتین میں شامل ہیں۔ الیکشن 2018ء کے انتخابی جلسوں میں انکی گرج چمک نے بہت شہرت حاصل کی۔ مریم بچپن سے ہی اپنی بات منوانے کے ہنر میں کمال رکھتی ہیں اور انکی یہی خوبی سیاست میں انکی کامیاب انٹری کا باعث بنی۔
ان کے دادا میاں شریف، ایک صنعت کار اور اتفاق گروپ کے بانی تھے، جبکہ پرنانا گاما پہلوان، برصغیر کے مشہور پہلوان تھے۔مریم نے ابتدائی تعلیم کانونٹ سکول لاہور سے حاصل کی۔ بعد ازاں کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج لاہور میں داخلہ بھی لیا، لیکن میڈیکل کی تعلیم مکمل نہ کی۔ کیپٹن محمد صفدر اعوان کے ساتھ 19 سال کی عمر میں شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ مریم نواز کے دو بھائی، حسین اور حسن نواز اور ایک بہن، عاصمہ ہیں۔ عاصمہ علی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔
مریم نواز کو اپنے والد کی سیاسی جانشین کے طور پر دیکھا جارہا تھا، کیونکہ ان کے دونوں بھائی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور  تھا اور آج کل مریم ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں اڈیالہ جیل میں اپنے والد اور شوہر کے ساتھ قید بامشقت کاٹ رہی ہیں۔ مریم نواز کا اپنے والد کے دورحکومت میں حکومتی معاملات میں گہرا اثرورسوخ تھا۔ انہوں نے ن لیگ کا سوشل میڈیا سیل بھی چلایا، مریم اورنگزیب کو وزیر بھی انہوں نے ہی نامزد کیا تھا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا مریم نواز کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 28 اکتوبر 1973 (عمر 44 سال)۔ مقام: لاہور
برج عقرب کے لوگوں میں بہت سی خصوصیات ہوتی ہیں جیسے کہ وفادار اور مخلص دوست ہونا۔ اسکے علاوہ بہادری اور جوان مردی بھی ان لوگوں کا خاصا ہوا کرتی ہے۔ انہیں سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔ انھیں اپنے غصے اور جذبات پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 
 
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
اندرا گاندھی
مصور پکاسو
میڈم کیوری
مارٹن لوتھر
گیلپ
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
ریما خان
مصور پکاسو
مارٹن لوتھر
اندرا گاندھی
میڈم کیوری
گیلپ

 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

سلمان خان کا بُرج
Salman Khan
سلمان خان کا اداکاری سے کوئی خاص لگاؤ نہ تھا۔ وہ اپنے والد کی طرح لکھنا چاہتے تھے لیکن قسمت میں شاید کچھ اور لکھا تھا۔ انھیں پینٹنگ کا بھی شوق ہے کافی اچھی تصویریں بنالیتے ہیں۔ عامر خان نے انکی کچھ پینٹنگز خریدی بھی ہیں۔ اپنی وجاہت کے باعث ہر خاتون انکی فین ہے لیکن انھوں نے دل صرف ایشوریا رائے پہ ہی ہارا۔ ایشوریا کی شادی کے بعد کوئی سلمان کو چھیڑے تو لڑ پڑتے ہیں کیونکہ اپنی محبت کے معاملے میں سلمان بہت حساس ہیں۔ غصہ ویسے ہی انھیں جلد آتا ہے، تبھی انکی اور شاہ رخ خان کی اکثر لڑائی رہتی ہے۔
سلمان خان کو نت نئے صابن لینے اور استعمال کرنے کا بہت شوق ہے۔ یہ اپنی چیزوں اور کام دونوں میں ہی پرفیکشن چاہتے ہیں۔کوئی بھی کام ہو اس کو بڑی توجہ اور صحیح انداز میں کرتے ہیں۔ باڈی کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ تیراکی بھی کرتے ہیں۔ یہ جناب کترینہ کیف کی کوئی بھی فلم نہیں دیکھتے، شاید اس لئے کہ انھیں کترینا کے ساتھ کسی اور کو دیکھنا اچھا نہیں لگتا۔ دل کے بہت اچھے ہیں، لوگوں کی فلاح کے کاموں کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ چاہے گاؤں کے گھر وں میں سفیدی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا سلمان خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 27 دسمبر 1965 (عمر 52 سال)۔ مقام: مدھیا پردیش، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگ وقت کے ساتھ چلنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا انکا شیوہ ہوتا ہے۔ انکی طبیعت کافی سنجیدہ ہوتی ہے اور لوگوں سے زیادہ گھلتے ملتے نہیں ہیں۔ خود مختاری کا جذبہ ہونے کے باعث یہ ہر کام میں آ گے بڑھتے رہتے ہیں۔ اچھے منصوبے بناتے ہیں ۔ لیڈروں والی تمام خصوصیات ان میں پائی جاتی ہیں۔
سلمان خان میں یہ خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

ریحام خان کا بُرج
پورا نام ریحام نیئر خان ہے۔ پاکستان کی جانی مانی ہستی جن سے ہم سب ہی واقف ہیں۔ آج کل تو ویسے ہی ہیڈ لائنز میں صف اول میں پائی جاتی ہیں۔ بی بی سی میں موسم کی فور کاسٹنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی یہ خاتون آہستہ آہستہ صحافت میں ترقی کرتی گئیں اور پاکستان میں تو انکی چاندی ہوگئی۔ 19 سال کی عمر میں انکی شادی اپنے چچا زاد سے کروائی گئی اورانکے تین بچے ہیں۔ پھر طلاق کے بعد ریحام نے صحافت شروع کر دی۔
خان صاحب کی بیوی تو بنی، لیکن بد قسمتی سے صرف چند مہینوں کیلئے۔ اب تو دونوں میں د یوار کھڑی ہو چکی ہے۔ ریحام کی کتاب پاکستان کے نیوز چینلز کا ہاٹ ٹاپک بنی رہی ہے، جس میں میڈم نے عمران خان پر کئی قسم کے الزام لگائے ہیں بلکہ وسیم اکرم صاحب کو بھی نہیں چھوڑا۔ تمام لوگوں نے ریحام کی کتاب کی مخالفت کی اور شائد یہ کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی بین ہو جائے۔ ریحام کو حمزہ علی عباسی سمیت بہت سے لوگوں کی طرف سے کیس کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ دیکھتے ہیں یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 3 اپریل 1973ء (عمر45 سال)۔ مقام: لیبیا
آئیے ذرا ریحام خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حمل ہے۔ برج حمل کے لوگوں کو قدرت نے کئی خوبیوں سے نوازا ہے جیسے کہ پرجوش، باہمت، نڈر، پر اعتماد اور ایماندار۔ لیکن ان میں کچھ خامیاں بھی پائی جاتی ہیں جیسا کہ بے صبرے، من موجی اور غصے کے تیز ہوتے ہیں۔ انھیں خود کو کنٹرول کرنا سیکھنا چاہیئے۔
ریحام خان میں تو یہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !