بُرج عقرب کی مشہور شخصیات
بل گیٹس
دنیا کے امیر ترین انسان بل گیٹس کا اصل نام ولیم گیٹس ہے (آپ کے لیے یہ بات دلچسپی کا باعث ہو گی کہ انگریزوں کے ہاں ولیم نام کو مختصر کر کے بل پکارا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے نام کے شروع میں بھی بل لکھا جاتا ہے، حالانکہ ان کا اصل نام ولیم کلنٹن ہے۔ اور یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں)۔ بل گیٹس کی دولت میں اضافہ اتنی تیزی سے ہوا ہے کہ تیل سے دولت کمانے والے عرب شیخ بھی حیران رہ گئے۔
بل گیٹس کی کامیابی میں ایک اور شخص کا بھی ہاتھ ہے؟ جی ہاں اور وہ شخص ہے ان کا بچپن کا دوست ایلن۔ ان دونوں نے مل کر 1975 میں مائیکروسافٹ کمپنی کی بنیاد رکھی۔ اس وقت بل گیٹس کی عمر صرف 20 سال تھی۔ بل گیٹس نے ونڈوز (Windows) بنا کر ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ آج دنیا کے تقریباً ہر کمپیوٹر میں مائیکروسافٹ کی بنائی ہوئی ونڈوز ہی چل رہی ہے جسے چلانا نہایت ہی آسان ہے۔ اسی ونڈوز نے بل گیٹس کو دنیا کا امیر ترین شخص بنا دیا۔
بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسوفٹ کا اپنی مخالف سوفٹ وئیر کمپنی ایپل سے ہمیشہ سخت مقابلہ رہا ہے۔ ایپل کمپنی کے بانی کا نام سٹیو جابز (Steve Jobs) ہے۔ ماضی میں دونوں میں دوستی اور دشمنی کا رشتہ رہا ہے، اور دونوں ایک دوسرے پر اپنے آئیڈیاز چرانے کا الزام بھی لگا چکے ہیں۔
بل گیٹس نے 1994 میں ملینڈا سے شادی کی۔ شادی کی تقریب ایک جزیرے کے ہوٹل میں ہوئی۔ میڈیا کی غیر ضروری مداخلت سے بچنے کے لیے بل گیٹس نے ہوٹل کے تمام کمرے اپنے نام پر بُک کروا لیے۔ اس کے علاوہ جزیرے کی طرف آنے والے تمام ہیلی کاپٹر بھی بل گیٹس نے اپنے نام پر بُک کروا لیے تا کہ غیر ضروری لوگ جزیرے پر نہ پہنچ سکیں۔ بل گیٹس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ بل گیٹس اپنے بچوں کے لیے کافی فکرمند ہیں، حتٰی کہ انہوں نے چودہ سال کی عمر تک اپنے کسی بچے کو موبائل فون لے کر نہیں دیا۔ دونوں میاں بیوی اپنے بچوں پر اندھا دھند دولت نچھاور نہیں کرتے تا کہ کہیں وہ بگڑ نہ جائیں اور محنت سے گھبرانے والے نہ بن جائیں۔
Scorpio Horoscope of Bill Gates in Urdu
دولت کے انباروں کے مالک ہونے کے باوجود بل گیٹس مذہبی شخص ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ چرچ بھی جاتے ہیں۔ بل گیٹس اپنی بیوی کے ہمراہ خدمت خلق کے بہت سے ادارے بھی چلا رہے ہیں۔ حال ہی میں ان سے پوچھا گیا کہ امیر ترین شخص ہونے کے باوجود وہ امریکہ کا صدر بننے کے لیے الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لیتے؟ تو ان کا جواب یہ تھا کہ خدمت خلق کے ادارے میں کام کرنے سے مجھے جو سکون اور خوشی ملتی ہے وہ امریکہ کا صدر بن کر نہیں ملے گی۔
بل گیٹس کئی سالوں تک دنیا کے امیر ترین انسان رہے ہیں۔ لیکن اس وقت دولت کے لحاظ سے ان کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے۔ پہلے نمبر پر جو شخص ہے اس کا نام ہے جیف بیزوز (Jeff Bezos)۔ جیف بیزوز آن لائن شاپنگ کی مشہور ویب سائٹ امیزون (Amazon) کے بانی ہیں۔ ان کی دولت اس وقت یعنی 2018 میں تقریباً 119 ارب ڈالر ہے۔ جبکہ بل گیٹس کی دولت 92 ارب ڈالر ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت اس وقت 77 ارب ڈالر ہے اور وہ دولت کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا بل گیٹس کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کے بُرج کا حال اور ان کی کامیابی کا راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 28 اکتوبر 1955 (عمر 62 سال)۔ مقام: واشنگٹن امریکہ
تاریخ پیدائش کے لحاظ سے بل گیٹس کا بُرج عقرب (Scorpio) ہے۔ بُرج عقرب والےتیز دماغ اور شاطر ہوتے ہیں۔ اگر اپنے دماغ کو مثبت کاموں میں استعمال کریں تو بہت ترقی کرتے ہیں۔یہ بہادر بھی ہوتے ہیں اور کسی قسم کا خوف نہیں رکھتے۔لگن سے بھرپور ہوتے ہیں اور محنت کرنا پسند کرتے ہیں اور اسی وجہ سے جلد کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر محنت اور عقل سے کام نہ لیں اور منفی سرگرمیوں میں پڑ جائیں تو بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔
بُرج عقرب کے لوگ ضدی بھی ہوتے ہیں اورجیلسی کا عنصر بھی ان میں پایا جاتا ہے جو کہ ان کی کامیابی میں ہمیشہ رکاوٹ بنتا ہے اور وہ نقصان اٹھاتے ہیں۔
اگر بُرج عقرب والے خواتین و حضرات اپنے اندر سے ضد، جیلسی اورغصہ نکال دیں تو بہت کامیاب ہوں گے۔

 
 
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
اندرا گاندھی
مصور پکاسو
میڈم کیوری
مارٹن لوتھر
گیلپ
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
ریما خان
مصور پکاسو
مارٹن لوتھر
اندرا گاندھی
میڈم کیوری
گیلپ


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

شان کا بُرج
اصل نام ارمغان شاہد ہے لیکن پو را پاکستان انھیں شان شاہد کے نا م سے جانتا ہے۔ شان پاکستان فلم انڈسٹری کے نمبر ون سٹار ہیں۔ 1990 میں اپنی فلم بلندی سے کیریئر کا آغاز کرنے والے شان نے بلندی میں ایسی دھوم مچائی کہ پاکستان میں چھا گئے۔ انھوں نے 500 فلموں میں اپنی اداکاری کے جو ہر دکھائے ہیں۔ انکا فیملی شوبز سے تعلق رکھتی تھی، تبھی شان کو بھی انڈسٹری میں با آسانی جگہ مل گئی۔ شان کو گارڈننگ کا بہت شوق ہے، نہ صرف پودے لگا کر انکا نام رکھتے ہیں، بلکہ ان سے باتیں بھی کرتے ہیں۔ بڑی دلچسپ عادت ہے یہ۔ اسکے علاوہ انھیں کھانے کا بے انتہا شوق ہے، انکا کہنا ہے کہ کیک کھا لونگا، پھر چاہے فیٹس برن کرنے کیلئے ایک گھنٹہ ورزش کیوں نہ کرنی پڑے، لیکن کھانے پر کوئی سمجھوتا نہیں۔
شان چار بیٹیوں کے باپ ہیں اور انھیں کافی خوشی ہےکہ خدا نے انھیں اتنی رحمتوں سے نوازا ہے۔ شان کے بال سفید ہو چلے ہیں لیکن بالوں کو کلر نہیں کرواتے انکا ماننا ہے کہ سلور بال انھیں پسند ہیں۔ اتنی بڑے فلم سٹار ہو کر بھی شان دیسی ٹوٹکوں پر یقین رکھتے ہیں اور بعض ٹوٹکےتو آزماتے بھی ہیں۔ بہت اچھی بات ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 27 اپریل 1969ء (عمر49 سال)۔ مقام: لاہور، پاکستان
آئیے ذرا شان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج ثور ہے۔ برج ثور کے لوگ ہمیشہ چست اور ایکٹو نظر آتے ہیں خود کو کسی بھی کام میں بخوبی وقف کر دیتے ہیں۔ صبروتحمل سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔ اپنی مزاج کو بھی قابو میں رکھنا جانتے ہیں۔ لیکن بس سمجھوتا کرنا انکی فطرت کا حصہ نہیں ہے، چاہے کچھ بھی ہو جا ئے۔ اگر یہ تھوڑا تھوڑا سمجھوتا کرنا شروع کردیں تو انکی شخصیت مزید نکھر سکتی ہے۔
شان شاہد میں یہ تمام خوبیا ں موجود ہیں۔

 

دیپکا پڈکون کا بُرج
انکا تعلق بھارت کی اعلیٰ ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ بولی وڈ ہی نہیں بلکہ ہولی وڈ میں بھی انھوں نے تہلکہ مچانا شروع کردیا ہے۔مشہور ایکٹر ون ڈیزل کیساتھ کام کر کے دیپکا بہت خوش ہیں۔ اداکارہ بننے سے پہلے نیشنل لیول پر بیڈ منٹن چیمپئن بھی رہ چکی ہیں اور روزانہ صبح پانچ بجے اٹھ کر پریکٹس کیا کرتی تھیں۔ کیرئیر کا آغاز انہوں نے صابن کے کمرشل میں کام سے کیا۔ خوبصورتی تو بےحد ہے تبھی مرد انکے آس پاس رہتے ہیں۔ کیریئر کے آغاز میں ہی رنبیر کپور کیساتھ تعلق تھا انکا، جو کہ رنبیر نے توڑ دیا۔ انکا دل تو ٹوٹا بہت، لیکن پھر جلد ہی یہ غم بھول کہ انھوں نے کام کی طرف بھر پور توجہ دی۔ اب انکی زندگی میں رنبیر سنگھ ہیں جو کہ ان سے کافی محبت بھی کرتے ہیں اور سرعام انکی اہمیت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
دیپکا کامیاب اور آزاد نظر آتی ہیں ۔لیکن مسائل انکی زندگی میں بھی ہیں اور وہ خود مانتی ہیں کہ زندگی میں ایک سٹیج پروہ بھی ڈپریشن کا شکار تھیں۔ وہ اپنی فیملی سے بہت محبت کرتی ہیں۔ فلم رام لیلا میں انکے شاندار کام کو دیکھ کر شائقین ہی نہیں بلکہ امیتابھ بچن نے بھی نوٹ لکھ بھیجا جسے دیکھ کر دپیکا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ یہ اداکارہ فلاحی کاموں میں بھی رواں دواں ہیں اور مہاراشتراء کےایک گاؤں کو تمام سہولیات مہیا کرتی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا دیپکا پڈکون کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 5جنوری 1986 (عمر 33 سال)۔ مقام: ڈنمارک
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگ کافی سمجھدار اور نظم و ضبط کا خیال رکھنے والے ہوتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتے بھی ہیں اور نبھاتے بھی ہیں۔ یہ لوگ ہر معاملے میں خود مختار رہنا پسند کرتے ہیں خواہ وہ انکی ذاتی زندگی سے متعلق ہو یا کام کے متعلق ہو۔ اپنے آپ پر یہ لوگ غضب کا کنٹرول رکھتے ہیں۔ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور دوبارہ نہیں دہراتے۔
دیپکا پڈکون میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر موجود ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !