بُرج عقرب کی مشہور شخصیات
شیخ رشید
پاکستان کے نامی گرامی کنوارے سیاست دان جو اپنی بڑی بڑی باتوں اور پیشن گوئیوں کے باعث آئے روز خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔ ٹاک شوز اور جلسوں میں اپنی باتوں کا جادو چلاتے رہتے ہیں ، اور اکثر انھی باتوں کی و جہ سے اپنے پاؤں پہ کلہاڑی بھی مار لیتے ہیں۔ بڑا بول بول جاتے ہیں اور پھر خود کو بچانے کے لئے یو ٹرن لے لیتے ہیں۔انکی مصالحے دار باتیں بڑی مزے کی ہوتی ہیں۔ عمران خان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔ ایک جلسہ میں جوش میں آکر استعفیٰ دینے کی بات تک کر گئے لیکن پھر وہی، ہمیشہ کی طرح یو ٹرن۔
زمانہ طالب علمی سے سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ سیاست کے ہی نہیں بلکہ مزاج کے بھی کافی رنگین ہیں، انکے افیئرزہمیشہ سے مشہور ہیں۔ انجمن سے لیکر ریما تک سب پہ کوشش کر چکے ہیں۔ ریما کے ساتھ شادی کرنے کے لیے اس کی والدہ کی کافی منتیں بھی کیں، لیکن بے سود۔ کئی کوششوں کے بعد بھی خالی ہاتھ۔ شیخ صاحب ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔ لیکن لڑکی نہ صحیح بریانی ہی صحیح۔ شیخ رشید صاحب بریانی کے بہت شو قین ہیں او ر اس محبت سے انکو کوئی دور نہیں کر سکتا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا شیخ رشید کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 6 نومبر 1950 (عمر 67 سال)۔ مقام: راولپنڈی، پاکستان
برج عقرب کے لوگ بہت بہادر اور جوشیلے ہوا کرتے ہیں۔ ان میں جوش اور جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ ہر کام کو کرنے کے لئے نت نئے طریقے ڈھونڈھ لیتے ہیں۔ اسکے علاوہ دوستی میں بھی ان کی کوئی مثال نہیں، ہر قدم پہ دوستی نبھاتے ہیں۔ بڑے رازدار لوگ ہوتے ہیں، اپنے راز کسی کو نہیں بتاتے۔ لیکن تھوڑے بچگانہ ہوتے ہیں ۔یہ لوگ تشدد پسند ہوتے ہیں اور حسدبھی کرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ان چیزوں پہ قابو پا لیں تو بہت اچھے رہ سکتے ہیں۔
شیخ رشید میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
اندرا گاندھی
مصور پکاسو
میڈم کیوری
مارٹن لوتھر
گیلپ
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
ریما خان
مصور پکاسو
مارٹن لوتھر
اندرا گاندھی
میڈم کیوری
گیلپ


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

کرینہ کپور کا بُرج
بولی وڈ کی بیبو جن کا نام سنتے ہی انکا ہر کردار بڑی خوبصورتی سے آنکھوں میں نظر آنے لگتا ہے۔ بیبو نے فلم انڈسٹری میں آتے ہی اپنی قابلیت اور پر اثر انداز سے شائقین کے دلوں میں گھر کر لیا۔ آج تک ویسی ہی حسین وجمیل ہیں جیسی کہ 2002 میں تھیں۔ انکی فٹنس کے پیچھے نہ کوئی جم ہے نہ ورزش ، بلکہ یہ سب یوگا کا کمال ہے۔ یہ خاتون یوگا کے بغیر اپنا دن تصور ہی نہیں کر سکتی۔ اسکے علاوہ کھانے میں بھی یہ میڈم کوئی چکن، مٹن، یا فاسٹ فوڈ نہیں لیتی ۔۔۔ انکا کھانا وہی دیسی دال چاول اور سبزیوں سے شروع ہوتا ہے اور انھی پر ختم۔
بیبو کی بری عادت ناخن چبانا ہے۔ جی با لکل! ناخن چباتی ہے کرینہ ۔ کرینہ کے شاہد کپور سے گہرے مراسم سے تو سب ہی واقف تھے لیکن سیف علی خان سے شادی بڑی ہی عجیب بات ہے، حالانکہ سیف کے دو بچے بھی تھے۔
کرینہ کو دنیا میں اگر کسی چیز کو جمع کرنے کا شوق ہے تو وہ صرف بوٹ ہیں۔ انھیں ہر طرح کے بوٹ لینا اور پہننا اچھا لگتا ہے۔ بہت سے فلاحی ایونٹس کا بھی حصہ بنتی آئی ہیں خواہ وہ تعلیم کیلئے ہو یا عورتوں کی ترقی کیلئے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا کرینہ کپور کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 21 جون 1980 (عمر 37سال)۔ مقام: ممبئی
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سنبلہ کے لوگوں کی بات کی جائے تو ان میں شفقت، محنت، وفاداری نمایاں عناصر ہیں۔ لیکن جو چیز انکے خلاف ہے وہ انکا ہر وقت کام کرنا اور پھر بھی مطمئن نہ ہونا ہے۔ اتنی محنت کے بعد بھی یہ دوسروں اور اپنے کام میں تنقید کرتے رہتے ہیں، جسکے باعث ساتھ رہنے والے لوگو ں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انھیں خود کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
کرینہ کپور میں یہ تما م خوبیاں موجود ہیں۔

 

پرنس چارلس کا بُرج
شہزادہ چارلس، انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ کے بڑے صاحبزادے اور مستقبل کے بادشاہ ہیں۔ چونکہ انکا تعلق ایک شاہی خاندان سے ہے تبھی انکا رہنا سہنا اورعادات بھی شاہی نوعیت کی ہیں جو کہ عام بندے کی عقل سے باہر ہیں۔ چارلس جو گاڑی استعمال کرتے ہیں وہ انگریزی شراب سے چلتی ہے ۔۔۔ جی شراب سے۔ شاہی لوگ شاہی انداز۔ لیکن اس شاہی انداز کے باوجود پرنس چارلس وہ پہلے شہزادے ہیں جنھوں نے کسی ادارے سے ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔
پرنس کی ذاتی زندگی ہمیشہ ہی ہائی لائٹ رہی ہےخواہ وہ لیڈی ڈیانا اور انکے تعلقات کی کشیدہ نوعیت ہو یا کمیلا پارکر سے ان کی محبت۔ پرنس کی اپنے والد صاحب سے بھی ذرا اونچ نیچ بھی ہوتی رہتی ہے اور تبھی دونوں کی نہیں بنتی۔ ساتھ ہی ساتھ یہ مصنف بھی ہیں، بلکہ بچوں کے لیے بھی کتابیں لکھتے ہیں۔ پولو کے بہت اچھے کھلاڑی ہیں، اوراسی کھیل کے دوران ہی لیڈی ڈیانا ان پر دل ہار بیٹھی تھی۔
چارلس کے کھانے کے بھی اپنے اصول و ضوابط ہیں انھیں پورے 7 منٹ پکا ہوا انڈا چاہیے ہوتا ہے نہ ایک منٹ زیادہ نہ ایک منٹ کم۔ اگرکبھی ذرا اونچ نیچ ہو جائے تو شیف کی واٹ لگ جاتی ہے۔ ایک اورعجیب بات جو اس شاہی شہزادے کی عادت ہے وہ یہ کہ جب بھی سوتے ہیں برہنہ سوتے ہیں۔ اسکے پیچھے انکی کیا لوجک ہے یہ تو وہی بہتر جانتے ہیں۔ چارلس صاحب چیرٹی بھی بے حد کرتے ہیں اورلوگوں کی فلاح کیلئے ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 14نومبر 1948 (عمر70 سال)۔ مقام: لندن
آئیے ذرا پرنس چارلس کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سچے دوست ہوتے ہیں۔ بہادر اور نڈر ہوتے ہیں۔ انکے پاس بہت سے وسائل ہوتے ہیں جسکو استعمال کر کے یہ لوگوں کی مدد بھی کرتے ہیں۔ یہ راز رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں اور اگر کوئی ان کا رازفاش کر دے تو پھر اسکی خیر نہیں، یہ تشدد پر اتر آتے ہیں۔ انھیں اپنے غصے اور حسد پر قابو پانا چاہیئے۔
پرنس چارلس میں یہ تمام عادات واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !