بُرج عقرب کی مشہور شخصیات
شاہ رخ خان
بھارت کے نامی گرامی اداکار شاہ رخ خان جو ایس آر کے کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ یہ انڈیا کے سب سے زیادہ دولت مند ایکٹر ہیں۔ اب تک 80 سے زائد بالی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ان کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم میں شاہ رخ نے راج نامی لڑکے کا کردار ادا کیا تھا جو سمرن نامی لڑکی کی محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ شاہ رخ صرف ایکٹر ہی نہیں بلکہ ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز ڈگری بھی رکھتے ہیں۔ انکا لکی نمبر 555 ہے جو کہ یہ ہر چیز میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاہ رخ اپنی رومانوی شخصیت کی وجہ سے خواتین میں عرصہ دراز سے ہی مقبول ہیں۔ 18 سال کی عمر سے اب 52 کے ہو جانے کے بعد بھی ہر دوسری عورت انکی فین ہے۔ تبھی یہ صاحب رات کو سوتے وقت بھی اپنے پجامے استری کر وا کے پہنتے ہیں،کیونکہ انکو لگتا ہے کہ خواب میں نہ جانے کون ان سےملنے آجائے۔ سگریٹ کا استعمال بے دھڑک کرتے ہیں۔
اس مایہ ناز اداکار کو گھوڑوں سے بہت ڈر لگتا ہے۔ یہ جناب آئس کریم کو بھی بالکل پسند نہیں کرتے۔ کچھ بھی دے دو، لیکن آئس کریم نہیں۔ انھیں لوگوں کیساتھ تھیٹر میں جا کرفلم دیکھنا پسند نہیں ہے۔ بلکہ یہ فلم اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں اکیلے بیٹھ کر دیکھتے ہیں۔ ہاں! اپنی فیملی سے بہت محبت کرتے ہیں خواہ وہ ان کی بیوی گوری خان ہو یا انکے تین بچے ہوں۔
نومبر 2015ء میں شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی عدم رواداری پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کے اس بیان سے شیو سینا اور کئی ہندو تنظیمیں مشتعل ہوگئی تھیں اور انہوں نے شاہ رخ خان کی جاری فلم دل والے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا۔ فلم کے علاوہ کرکٹ کے میدان میں بھی شاہ رخ نے نام کمایا ہے ۔ انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم ’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘ کے شریک مالک بن کر 2012ء میں ان کی ٹیم نے آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا شاہ رخ خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 2 نومبر 1965 (عمر52 سال)۔ مقام: نئی دلی، انڈیا
یہ لوگ بہت جنونی اور قابل ہوا کرتے ہیں ۔ انکا جوش و جذبہ انہیں ہر منزل تک لے جاتا ہے۔ بہادری اور ہمت ان کے پاس کثرت سے پائی جاتی ہیں ۔ یہ لوگ سچے دوست ثابت ہوتے ہیں اور وفادار ی ان میں نمایاں ہوتی ہے۔ یہ لوگ اچھے لیڈر والی تمام خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ چیزیں راز میں رکھنا انکا شیوہ ہوتا ہے۔ سچ کی تلاش میں لگے رہنا اور حقیقت جاننا انکے لیے بہت ضروری ہے۔
شاہ رخ خان میں یہ تمام خصوصیات نوٹ کی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
اندرا گاندھی
مصور پکاسو
میڈم کیوری
مارٹن لوتھر
گیلپ
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
ریما خان
مصور پکاسو
مارٹن لوتھر
اندرا گاندھی
میڈم کیوری
گیلپ


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

سلمان خان کا بُرج
Salman Khan
سلمان خان کا اداکاری سے کوئی خاص لگاؤ نہ تھا۔ وہ اپنے والد کی طرح لکھنا چاہتے تھے لیکن قسمت میں شاید کچھ اور لکھا تھا۔ انھیں پینٹنگ کا بھی شوق ہے کافی اچھی تصویریں بنالیتے ہیں۔ عامر خان نے انکی کچھ پینٹنگز خریدی بھی ہیں۔ اپنی وجاہت کے باعث ہر خاتون انکی فین ہے لیکن انھوں نے دل صرف ایشوریا رائے پہ ہی ہارا۔ ایشوریا کی شادی کے بعد کوئی سلمان کو چھیڑے تو لڑ پڑتے ہیں کیونکہ اپنی محبت کے معاملے میں سلمان بہت حساس ہیں۔ غصہ ویسے ہی انھیں جلد آتا ہے، تبھی انکی اور شاہ رخ خان کی اکثر لڑائی رہتی ہے۔
سلمان خان کو نت نئے صابن لینے اور استعمال کرنے کا بہت شوق ہے۔ یہ اپنی چیزوں اور کام دونوں میں ہی پرفیکشن چاہتے ہیں۔کوئی بھی کام ہو اس کو بڑی توجہ اور صحیح انداز میں کرتے ہیں۔ باڈی کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ تیراکی بھی کرتے ہیں۔ یہ جناب کترینہ کیف کی کوئی بھی فلم نہیں دیکھتے، شاید اس لئے کہ انھیں کترینا کے ساتھ کسی اور کو دیکھنا اچھا نہیں لگتا۔ دل کے بہت اچھے ہیں، لوگوں کی فلاح کے کاموں کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ چاہے گاؤں کے گھر وں میں سفیدی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا سلمان خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 27 دسمبر 1965 (عمر 52 سال)۔ مقام: مدھیا پردیش، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگ وقت کے ساتھ چلنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا انکا شیوہ ہوتا ہے۔ انکی طبیعت کافی سنجیدہ ہوتی ہے اور لوگوں سے زیادہ گھلتے ملتے نہیں ہیں۔ خود مختاری کا جذبہ ہونے کے باعث یہ ہر کام میں آ گے بڑھتے رہتے ہیں۔ اچھے منصوبے بناتے ہیں ۔ لیڈروں والی تمام خصوصیات ان میں پائی جاتی ہیں۔
سلمان خان میں یہ خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

ریحام خان کا بُرج
پورا نام ریحام نیئر خان ہے۔ پاکستان کی جانی مانی ہستی جن سے ہم سب ہی واقف ہیں۔ آج کل تو ویسے ہی ہیڈ لائنز میں صف اول میں پائی جاتی ہیں۔ بی بی سی میں موسم کی فور کاسٹنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی یہ خاتون آہستہ آہستہ صحافت میں ترقی کرتی گئیں اور پاکستان میں تو انکی چاندی ہوگئی۔ 19 سال کی عمر میں انکی شادی اپنے چچا زاد سے کروائی گئی اورانکے تین بچے ہیں۔ پھر طلاق کے بعد ریحام نے صحافت شروع کر دی۔
خان صاحب کی بیوی تو بنی، لیکن بد قسمتی سے صرف چند مہینوں کیلئے۔ اب تو دونوں میں د یوار کھڑی ہو چکی ہے۔ ریحام کی کتاب پاکستان کے نیوز چینلز کا ہاٹ ٹاپک بنی رہی ہے، جس میں میڈم نے عمران خان پر کئی قسم کے الزام لگائے ہیں بلکہ وسیم اکرم صاحب کو بھی نہیں چھوڑا۔ تمام لوگوں نے ریحام کی کتاب کی مخالفت کی اور شائد یہ کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی بین ہو جائے۔ ریحام کو حمزہ علی عباسی سمیت بہت سے لوگوں کی طرف سے کیس کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ دیکھتے ہیں یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 3 اپریل 1973ء (عمر45 سال)۔ مقام: لیبیا
آئیے ذرا ریحام خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حمل ہے۔ برج حمل کے لوگوں کو قدرت نے کئی خوبیوں سے نوازا ہے جیسے کہ پرجوش، باہمت، نڈر، پر اعتماد اور ایماندار۔ لیکن ان میں کچھ خامیاں بھی پائی جاتی ہیں جیسا کہ بے صبرے، من موجی اور غصے کے تیز ہوتے ہیں۔ انھیں خود کو کنٹرول کرنا سیکھنا چاہیئے۔
ریحام خان میں تو یہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !