بُرج جوزاکی مشہور شخصیات
پرنس فلپ
پرنس فلپ، برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے شوہر اور شہزادہ چارلس کے والد محترم ہیں۔ الزبتھ سے انکی ملاقات ایک شادی میں ہوئی جب وہ صرف 8 سال کی تھی۔ نوجوان الزبتھ 13 سال کی عمرمیں ہی خوبروفلپ کی محبت میں گرفتار ہو گئی۔ پرنس فلپ برطانوی شاہی نیوی میں بھی رہےاور دوسری جنگ عظیم میں حصہ بھی لیا۔ جنگ کے بعد 1947 میں دونوں کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی۔ 200 ملین لوگوں نے انکی شادی کو ٹی وی پر دیکھا۔ شادی کے تحفے کے طور پر فلپ نے اپنی بیوی کو اپنے ہاتھوں سے بنا ہوا بریسلٹ دیا۔ ان کے چار بچے ہیں، ایک شہزادی اور تین شہزادے۔
پرنس فلپ نے شادی سے ایک دن پہلے سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی اور پھر آج تک نہیں کی۔ فلپ نے اپنے بیٹے شہزادہ چارلس اور بہو لیڈی ڈیانا کے درمیان اختلافات دور کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی، لیکن صورتحال زیادہ بگڑ چکی تھی اور دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔ فلپ کا شمار انگلینڈ کے بہترین لباس پہننے والے لوگوں میں ہوتا ہے۔ اچھی صحت رکھتے ہیں اور چند سال بعد سو سال کی عمر کو پہنچنے والے ہیں۔ دنیا کے 170 ملک گھوم چکے ہیں، کیونکہ یہ ہمیشہ سے کافی ایکٹو رہے ہیں۔ آج تک 5000 تقاریرکر چکے ہیں۔ انکی چیرٹی بہت زیادہ ہے، یہ 780 اداروں کو چیرٹی دیتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 10جون 1921 (عمر96 سال)۔ مقام: یونان
آئیے ذرا پرنس فلپ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
برج جوزا کے لوگ انتہائی ذہین ہوتے ہیں۔ انھیں قدرت نے بولنے کی عمدہ صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔ ان کا بات کرنے کا طریقہ ہر کسی کو سننے پر مجبور کر دیتا ہے۔ ہمیشہ لوگوں میں خوشیاں پھیلاتے رہتے ہیں۔ بڑی سمجھداری سے ہر مسئلے کا حل نکال لیتے ہیں۔ لیکن یہ لوگ مستقل مزاج نہیں ہوتے اور دہرا رویہ رکھتے ہیں جسکی وجہ سے انکے آس پاس لوگ الجھن میں ہی رہتے ہیں۔ اگر یہ اپنی شخصیت کو ذرا سا بدل لیں تو اس کےمثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
پرنس فلپ میں یہ خوبیا ں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہورجوزا شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
مشہورجوزا شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
امریکی صدرکسنجر
تھامس ہارڈی (انگریز ادیب)


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

مریم نوازکا بُرج
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کی چشم و چراغ، جنہوں نے نوازشریف کی نااہلی کے بعد اپنے والد کا سائے کی طرح ساتھ دیا۔ پر کشش شخصیت ر کھنے والی مریم نواز پاکستانی سیاست کی مشہور ترین خواتین میں شامل ہیں۔ الیکشن 2018ء کے انتخابی جلسوں میں انکی گرج چمک نے بہت شہرت حاصل کی۔ مریم بچپن سے ہی اپنی بات منوانے کے ہنر میں کمال رکھتی ہیں اور انکی یہی خوبی سیاست میں انکی کامیاب انٹری کا باعث بنی۔
ان کے دادا میاں شریف، ایک صنعت کار اور اتفاق گروپ کے بانی تھے، جبکہ پرنانا گاما پہلوان، برصغیر کے مشہور پہلوان تھے۔مریم نے ابتدائی تعلیم کانونٹ سکول لاہور سے حاصل کی۔ بعد ازاں کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج لاہور میں داخلہ بھی لیا، لیکن میڈیکل کی تعلیم مکمل نہ کی۔ کیپٹن محمد صفدر اعوان کے ساتھ 19 سال کی عمر میں شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ مریم نواز کے دو بھائی، حسین اور حسن نواز اور ایک بہن، عاصمہ ہیں۔ عاصمہ علی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔
مریم نواز کو اپنے والد کی سیاسی جانشین کے طور پر دیکھا جارہا تھا، کیونکہ ان کے دونوں بھائی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور  تھا اور آج کل مریم ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں اڈیالہ جیل میں اپنے والد اور شوہر کے ساتھ قید بامشقت کاٹ رہی ہیں۔ مریم نواز کا اپنے والد کے دورحکومت میں حکومتی معاملات میں گہرا اثرورسوخ تھا۔ انہوں نے ن لیگ کا سوشل میڈیا سیل بھی چلایا، مریم اورنگزیب کو وزیر بھی انہوں نے ہی نامزد کیا تھا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا مریم نواز کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 28 اکتوبر 1973 (عمر 44 سال)۔ مقام: لاہور
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگوں میں بہت سی خصوصیات ہوتی ہیں جیسے کہ وفادار اور مخلص دوست ہونا۔ اسکے علاوہ بہادری اور جوان مردی بھی ان لوگوں کا خاصا ہوا کرتی ہے۔ انہیں سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔ انھیں اپنے غصے اور جذبات پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

مولانا طارق جمیل کا بُرج
مولانا طارق جمیل، پاکستان کے معروف ترین اسلامک سکالر ہیں۔ پوری دنیا میں تبلیغ کے ذریعے لوگوں کو اسلام کے راستے پر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پوری دنیا میں اسلام کو امن وامان اور عزت دینے والا دین ثابت کرنے میں طارق جمیل صاحب کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ہماری اور آپکی طرح یہ بھی ایک عام نوجوان تھے لیکن خدا جب کسی کومنتخب کر لیتا ہے تو انسا ن کے بس میں کچھ نہیں رہتا۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایف ایس سی پری میڈیکل کرنے کے بعد انھوں نے ایک تبلیغی جماعت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ گو کہ والدین نے لاہور ایم بی بی ایس کرنے بھیجا تھا لیکن انھوں نے سب کی مخالفت برداشت کی اور اپنا راستہ ہی بدل ڈالا۔ قرآن سیکھا، حدیث سیکھی، سنت پڑھی اور پھر لوگوں کو اپنی باتوں سے اسلام کی طرف لانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
تبلیغ کے کام میں انکا ساتھ انکی باکمال آواز نے دیا، جسکی وجہ سے یہ دوسروں کے دل میں اپنی بات بخوبی اتار لیتے ہیں۔ طارق جمیل صاحب بہت سے لوگوں کی توبہ کی وجہ بن چکے ہیں خواہ وہ جنید جمشید ہو، وینا ملک ہو یا انضمام الحق۔ جیلوں میں جا کر بھی لوگوں کو سیدھے راستے پر آنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔ انکی تقریروں کی خاص بات یہ ہے کہ لوگوں کو انکی زندگی سے ہی مثالیں دیتے ہیں جو کہ ہر شخص بہتر طریقے سے سمجھ پاتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 1 جنوری 1953ء (عمر65 سال)۔ مقام: میاں چنوں، پاکستان
آئیے ذرا طارق جمیل کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگ ایمان کی روشنی سے لبریز ہو تے ہیں۔ انھیں خود پر قابو ہوتا ہے اور ذمہ دار بھی ہوتے ہیں لیکن تھوڑے سے شرمیلے ہوتے ہیں۔ انھیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھنا چاہیئے۔
طارق جمیل صاحب میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !