تاریخ پیدائش سے برج میزان کی شخصیت جانیئے
تاریخ پیدائش سے برج میزان کی شخصیت جانیئے
24 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ حساس اور فنکارانہ مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کفایت شعار نہیں ہوتے۔ اس لیے یہ لوگ دولت کمانے کے باوجود اکثر مالی مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں۔ عملی زندگی میں فنون لطیفہ سے ان کا زیادہ تعلق ہوتا ہے۔
25 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے علم دان اور دینی کاموں میں دلچسپی لینے والے ہوتے ہیں۔ اور گہرا مشاہدہ رکھنے والے ہوتے ہیں۔ اس تاریخ کو عالم دین مولانا ابو الاعلیٰ مودودی پیدا ہوئے، جنہوں نے جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔
26 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی خواہش اور کوشش کے مطابق بہت کچھ حاصل کر لیتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں اضطراب اور غصہ بھی پایا جاتا ہے۔ لہذاانہیں اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
27 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ استقلال، کوشش اور کامیابی کے امتزاج کا بہترین نمونہ ہوتے ہیں۔ اگر انھیں اہل علم کی صف میں کھڑا کر دیا جائے تو ان کا شماراعلیٰ علم والوں میں کیا جائے گا۔ یہ لوگ بہت اچھے رائٹر اور شاعر ہوتے ہیں۔ ادبی ذوق کے حامل ہوتے ہیں۔
28 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پیار و محبت والے ہوتے ہیں۔ زیادہ تر سفر میں رہتے ہیں۔ یہ لوگ ورزش، کھیل کود اور سیر و سیاحت کو پسند کرتے ہیں۔ اپنی ہمت اور کوشش سے کامیاب ہوتے ہیں۔ ناکامی کی صورت میں جلد مایوس ہوجاتے ہیں۔

29 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہت اچھے سیاست دان ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے اندر سیاسی چال بازی، چالاکی اور ڈپلومیسی اور ہوشیاری کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ یہ لوگ محتاط طبع اور گہری سوچ کے حامل ہوتے ہیں۔ آنے والے وقت کا اندازہ کر لیتے ہیں۔
30 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں ایک تیر سے کئی شکار کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ انتہائی کامیاب اور ہمت و کوشش والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ پر خلوص اور اچھے دوست ہوتے ہیں۔ بہت محنتی اور ایماندار ہوتے ہیں۔
1 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے جلد باز اور دلیر واقع ہوں گے۔ انہیں سائنس سے متعلق شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کریں۔ دفاعی محکموں میں شمولیت اختیار کر کے بھی کامیابی حاصل کریں گے۔
2 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے تعلیم کی طرف راغب ہوں گے۔ انہیں انگلش اور تاریخی مضامین میں تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کریں۔ تعلیم یا صحافت سے متعلق کاموں میں بہترین کیریئر بنا سکتے ہیں۔
3 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے قدرتی طور پر آرٹسٹک ذوق کے مالک ہوں گے۔انہیں آرکیٹکٹ اور انٹیرئیر ڈیزائننگ سے متعلق کاموں میں کیریئر بنانے کی تلقین کریں۔
4 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے تیز مزاج ذہن رکھیں گے۔ انہیں تحمل مزاجی سے تعلیم مکمل کرنے کی تلقین کریں۔ دوسروں کی بات سننے اور سمجھنے کی بھی تعلیم دیں۔ انجینئرنگ سے متعلق کیریئر مناسب رہے گا۔
5 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے ذہنی طور پر منتشر ہوں گے۔ انہیں ہر صورت میں پر سکون رکھنے کی کوشش کریں۔ سکول کے کام میں حوصلہ افزائی کریں اور انعام بھی دیں۔
6 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے کسی جگہ بھی ٹک کر کام نہیں کرتے۔ انہیں سائنس سے متعلق تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کریں۔
7 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے کاروبار میں بہترین صلاحیتوں کے مالک ہوں گے۔ سیلزمین سے ہوتے ہوئے اعلیٰ کاروباری عہدوں پر فائز ہوں گے۔ ان صلاحیتوں سے تجارتی امور میں نام پیدا کریں گے۔
8 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے آرٹسٹک کاموں کی صلاحیت رکھیں گے۔ آرٹ سے متعلق شعبوں میں اپنا نام پیدا کریں گے۔ کسی بھی آرٹ سکول میں تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کریں۔
9 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے ذہنی طور پر بے حد سمجھدار ہوں گے۔ انہیں نیوی یا سمندر سے متعلق کاموں کی تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کریں۔ انہی شعبوں میں اپنا کیریئر بنائیں۔
10 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے ہر وقت متحرک رہنے والے ہوں گے، کسی بھی ایسے کھیل میں حصّہ نہ لینے دیں، جس میں حادثات کے امکانات زیادہ ہوں۔ ریاضی یا انجینئرنگ سے متعلق تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کریں۔
11 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے اپنے آپ میں رہنے والے ہوں گے۔ بجلی سے متعلق شعبوں میں تعلیم حاصل کر کے اپنا ذاتی کاروبار یا کہیں ملازمت کرنا بہتر رہےگا۔
12 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے آرٹسٹک تو ہوں گے، لیکن انہیں محنت کر کے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا۔ تعلیم کے حصول میں ان کی حوصلہ افزائی کریں اور حوصلہ افزائی کے لیے تحفہ بھی دیں۔
13 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے جائیداد اور روپے کے معاملے میں لاپرواہ ہوں گے۔ انہیں ان کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ قانونی تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کریں، تاکہ اعلیٰ مقام حاصل کر سکیں گے۔
14 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچوں کو تحمل کے ساتھ تعلیم دلوائیں اور خود بھی ساتھ لگ کر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ سول انجینئرنگ کے متعلق شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کریں۔
15 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں کی پڑھائی پر خصوصی توجہ دیں۔ سائنس یا ریاضی سے متعلق تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کریں۔
16 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے بے چین طبیعت کے مالک ہوں گے، انہیں تحمل کے ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھنے میں مدد دیں اوران کی حوصلہ افزائی کریں۔ تحقیقی اور تخلیقی سرگرمیوں میں بڑے شوق سے حصّہ لیا کریں گے۔ اوران فیلڈ زمیں اپنا نام روشن کریں گے۔ انگریزی کے نامور ادیب آسکروائلڈ 16 اکتوبر کو پیدا ہوئے۔
17 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے بڑے عقل مند، حقیقت پسند، دیانت دار اور اخلاقی جرأت کے مالک ہوں گے۔ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کریں گے۔ عوام کی بھلائی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر دیں گے۔ تحریک پاکستان کے دوران مسلمانوں کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے والے سرسید احمد خان 17 اکتوبر کو پیدا ہوئے، جنہوں نے علی گڑھ یونیورسٹی قائم کی۔
18 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے موڈی اور امن پسند طبیعت کے مالک ہوں گے۔ پڑھائی پر آمادہ کرنے کے لئے بھی ان کی خوشامد کرنا پڑے گی۔ انہیں تعلیم حاصل کرنے میں مدد اور حوصلہ افزائی کریں۔ زراعت سے متعلق تعلیم دلوائیں۔
19 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے تیز فہم ہوں گے، ہر معاملہ کو پلک جھپکتے بھانپ لیا کریں گے۔ انہیں سائنس سے متعلق تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کریں۔ اعلیٰ تعلیم میں کامیابی حاصل کریں گے۔
20 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے پرجوش اور طاقتور طبیعت کے حامل ہوں گے۔ کھیل کے شعبے میں بھی بڑا نام پیدا کریں گے۔ انہیں تحمل مزاجی اور ساتھ ہی ساتھ تعلیم میں بھی ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ تعلیمی معاملات میں خود ان کے ساتھ حصّہ لیں۔ اچھی رپورٹ آنے پر انہیں تحفہ دیں۔ مشہور انڈین کرکٹر سہواگ اسی دن پیدا ہوئے۔
21 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے ادبی سرگرمیوں کا بڑا رجحان رکھیں گے اور مختلف زبانیں سیکھنے کے شوقین ہوں گے۔ ان کو اپنا مستقبل بھی انہی شعبے سے وابستہ رکھنے کی تلقین کریں۔
22 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے ایک جگہ پر نہیں ٹکتے۔ انہیں انجینئرنگ کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کریں، اس فیلڈ میں بہت کامیاب ہوں گے۔
23 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے پیار محبت کرنے والے ہوں گے۔ اور دوسروں سے بھی اسی طرز عمل اور وفا کے طلب گار ہوں گے۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !