Astrology in Urdu Libra Mezan Star 2018

برج میزان کا مختصر جائزہ
تاریخ پیدائش
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
حاکم سیارہ
زہرہ
خصوصیات
موقع شناس، متوازن، شراکت داری، امن پسند، دوستانہ
موزوں برج
غیرجانبدار برج
تاریخ پیدائش:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
حاکم سیارہ:
زہرہ
خصوصیات:
موقع شناس، متوازن، شراکت داری، امن پسند، دوستانہ
موزوں برج:
غیرموزوں برج:
قابل برداشت برج:
غیرجانبدار برج:
میزان افراد کیسے ہوتے ہیں؟
میزان افراد درمیانے قد اور وزن کے لوگ ہوتے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں پیار اور شرارت بھری ہوتی ہے۔ ان کی ظاہری شخصیت بڑی سٹائلش ہوتی ہے۔
بہت سے معاملات میں میزان ایک ایسا برج ہے جس کی بے شمار باتیں بظاھر باطل لگتی ہیں مگر حقیقت میں وہ صحیح ہوتی ہیں۔میزان تضادات کی ایک لڑی سے پھوٹتے ہیں ۔جہاں ذہن کا جذبات سے ‘ خوشی کا غم سے ‘ مدد گار کا مدد نہ کرنے والے سے ‘ سخی کا کنجوس سے‘ مہربانی کا سرد مہری سے اور کنٹرول کا انتشار سے مقابلہ ہے۔ ایک مسکراتے اور چمکتے ہوئے چہرے کے پیچھے ایک ایسا کردار چھپا ہوا ہے جو مایوسیوں ‘ ذہنی انتشار‘ اور پیچیدگیوں کا مجموعہ ہے۔

آپ کو اس برج کے تحت پیدا ہونے والے اسے افراد ملیں گے جو اپنی قابلیت کا استعمال ا س طرح کرتے ہیں " مجھے کیا ہونا چاہئے " "دوسروں کو کیا ہونا چاہیے ؟ " " وہ ایسے کس طرح بن گئے ؟" " وہ کیا بن سکتے تھے؟"۔ اگرچہ ان افراد کی سوچ کا یہ پیچیدہ عمل انہیں خود پسند ظاہر کرتا ہے مگر حقیقت میں ان کے اندر کا انسان مطمئن نہیں ہوتا۔ وہ یہی سمجھتے رہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کسی چیز کی کمی ہے۔
اپنے آپ کو منوانے کی خواہش میزان افراد میں اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ اس کوشش میں یہ ذہنی طور پر بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔کاش یہ اپنے حوصلے اور عزم کا ایندھن تعمیری کاموں کے لیے استعمال کریں۔ کوئی کام کرنے سے انہیں جو سکون ملتا ہے وہ جلد ہی ختم ہو جاتا ہے۔ اور یہ کسی نئے کام کی ضرورت محسوس کرتے ہیں اور اسی طرح کامیابی اور ناکامی کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ اس سلسلے میں ان کے اندر بیشمار سوالات ابھرتے ہیں۔میں کون ہوں؟ کیامیں واقعی اس قدر سمارٹ، ذہین اور محنتی ہوں کہ بڑے بڑے لوگ میری عزت کرتے اور مجھے اہمیت دیتے ہیں؟ یا میں ایک فراڈ ہوں اور بہت جلد بےنقاب ہو جاؤں گا "۔ بے شمار میزان ان سوالات کا جواب مثبت دیکھناچاہتے ہیں۔ لیکن اگر وہ اپنی اس اسکیم میں ناکام ہو جائیں تو پھر وہ اس قدر خوف زدہ ہو جاتے ہیں کہ جیسے ان کا آخری وقت آن پہنچا ہے ۔کامیابی انہیں حقیقت معلوم نہیں ہوتی۔ جب تک کہ انہوں نے سخت محنت نہیں کی ہوتی ان کے اندر گہرائی میں یہ خوف موجزن رہتا ہے کہ ہر چیز ختم ہو جائے گی یا ان سے چھین لی جائے گی۔ ان اندیشوں کے ساتھ زندگی گزارنا بالکل اسی طرح ہے جیسے گوشت پوست کے دل کی بجائے پلاسٹک کے دل کے ساتھ زندگی گزار دی جائے ۔یہ لوگ اپنے حال کے بارے میں بے حد پریشان رہتے ہیں اور یہی پریشانی انہیں مستقبل میں لے جاتی ہے جہاں یہ تصوراتی دنیا میں خود کو وہی محسوس کرتے ہیں جو یہ بننا چاہتے ہیں۔ لیکن اصل میں یہ کچھ بھی نہیں ہوتے۔ اس طرح خود فریبی میں مبتلا ہونے کے باعث ان کی شخصیت تضادات کا شکار ہو کر بکھر جاتی ہے۔
کم حوصلہ میزان کے اپنے رشتہ داروں سے تعلقات کمزور ہو جاتے ہیں اور پھر وہ پریشانیوں اور مایوسیوں میں گم ہو جاتے ہیں۔ ان کی سوچ " کیا وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں؟""کیا وہ مجھے چھوڑ دیں گے؟" تک محدود رہ جاتی ہے ۔ اپنے ذہن کو زیادہ مصروف رکھنے والے میزان ہمیشہ مختلف معاملات کا موازنہ کرتے رہتے ہیں۔ ان کی غیر معمولی تکالیف اور پریشانی کی بہت بڑی وجہ یہی موازنہ کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ یہ افراد اپنی طاقت سے بہرہ ور نہ ہونے کے باعث تکالیف میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ احساس ہونے پر پچھتاوا انہیں بے حد تنگ کرتا ہے یہ لوگ دوسروں کی بات نہایت غور سے سنتے ہیں مگر اپنے دل کی آواز پر دھیان نہیں دیتے ۔یہ لوگ اس بات کا بھی خیال نہیں کرتے کہ ناموافق حالات میں وہ اپنے رویے سے اپنی طاقت کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنے آپ کو ایسا مظلوم خیال کرتے ہیں کہ جس کا وحشی غنڈے استحصال کر رہے ہوں۔
میزان افراد صلح پسند بھی ہو سکتے ہیں اور تکرار کرنے والے بھی۔وہ بہت زیادہ سخی اور رحم دل بھی ہو سکتے ہیں۔ وہ خود غرض بھی ہو سکتے ہیں۔ وہ حکمت عملی سے کام لے سکتے ہیں اور لوگوں کی بے عزتی کر کے انہیں اشتعال بھی دلا سکتے ہیں۔ کبھی وہ بے حد سرد مہر ہوتے ہیں اور خود کو الگ تھلگ رکھتے ہیں۔ وہ بے حد امن پسند بھی ہو سکتے ہیں۔ وہ خوب صورتی کو پسند کرتے ہیں۔ جب وہ غصّے میں ہوں تو بے حد کینہ پرور اور خطرناک ہوتے ہیں۔ تاہم میچور میزان خود کو مقابلے کی سوچ میں غرق کرنے کی بجائے بڑی خاموشی کے ساتھ اپنے آپ کو منواتے ہیں۔

میزان ایک ایسی روحانی طاقت ہےجو ہر صورت میں حسن کا اظہار کرتی ہے۔ اور اگر تعلقات میں ہی حسن نہ ہوگا تو پھر کہاں ہو سکتا ہے؟ حسن کا اپنا کوئی تنہا وجود نہیں ہوتا۔ میزان افراد جن چیزوں کے پیچھے لگے رہتے ہیں ان کی روح دراصل حسن ہی ہوتا ہے۔ وہ دنیا کو حسین بنانے کے لئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔ ان میں یہ صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ وہ دوسرے کے زاویہ نگاہ کو دیکھ لیتے اور اس کو پسند بھی کرتے ہیں۔ میزان افراد لاشعوری طور پر تہذیب و شائستگی اور ہم آہنگی پیدا کرنے والے فنکار ہوتے ہیں۔ میزان افراد وجدانی طور پر لوگوں میں ملاپ کرنا پسند کرتے ہیں اور یہ کام کرنے کی ان کے اندر انوکھی خصوصیات ہوتی ہیں۔ وہ ایسی باتیں جانتے ہیں جن سے لوگوں میں جدائی کے بجائے اتحاد اور یک جہتی پیدا ہوتی ہے۔
میزان افراد مساوات پسند،سخی اور ملنسار ہوتے ہیں اور اس وقت ان میں جذباتیت بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جس وقت ان سے سخاوت کی اپیل کی جاتی ہے توان میں شاز و نادر ہی انکار کرنے کی جرّات پیدا ہوتی ہے۔ وہ خوبصورتی اور حسن اخلاق کا ایک غیر معمولی آئینہ ہوتے ہیں۔ان کے جوہر سماجی زندگی میں کھل کر سامنے آتے ہیں۔ وہ موسیقی اور آرٹ کے شوقین ہوتے ہیں ۔
میزان افراد کی ذہنی صلاحیت بالعموم اوسط سے زیادہ ہوتی ہے ۔وہ گفتگو کرنے میں بھی اچھے ہوتے ہیں۔اور حاضر جوابی سے بڑے خوش ہوتے ہیں۔ عاشق کی حیثیت سے یہ لوگ بڑے جذباتی اور شکی ہوتے ہیں ، ان کی اس عادت سے لوگ فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔بدتمیزی کے معاملے میں یہ بڑے حساس ہوتے ہیں اور ذرا سی بد تمیزی برداشت نہیں کرتے ۔ یہ لوگ ذہین لوگوں کی تعریف کرتے ہیں ۔یہ اس قسم کے لوگ ہوتے ہیں کہ ان کے ساتھ خوش رہنا ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔
میزان کے طور طریقے پیار بھرے ہوتے ہیں، لیکن ان میں خود غرضی چھپی ہوئی ہوتی ہے۔ ان کے نزدیک لوگوں کی مشکلات کبھی حقیقی نہیں ہوتیں۔ یہ بدصورتی کو نظر انداز کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔ اور اپنی ایک دنیا خود بسا لیتے ہیں۔یہ خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے والے اور باصلاحیت ہوتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں اتنی زیادہ صلاحیتیں ہوتی ہیں کہ ان کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کو کیسے بروئے کار لایا جائے ۔میزان افراد زندگی کے تخیل میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ دن میں خواب دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ اور اپنے پسندیدہ نظریات کو اپنے ذہن میں دہرا کر بڑے خوش ہوتے ہیں۔ ان کے تصورات میں رومانی خیالات بالکل واضح ہوتے ہیں ۔
میزان افراد اگرچہ تھوڑے سے خود سر ہوتے ہیں اور واضح طور پر وہ مقصد کی لگن چھوڑ دیتے ہیں۔ جذباتی طور پر یہ متلون مزاج ہوتے ہیں۔ ان میں وجدان کی صلاحیت بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ انسانی فطرت کو سمجھ لیتے ہیں۔ ایسےلمحات بھی آتے ہیں جب وہ اندر تک جھانک کر دوسروں کے مقاصد کو بھانپ لیتے ہیں۔ وہ جن لوگوں سے ملتے ہیں ان میں سے بعض افراد کے خلاف اکثر وجدانی طور پر نفرت کرنے لگتے ہیں۔لیکن ان کو یہ بات معلوم نہیں ہوتی کہ وہ ان سے نفرت کیوں کررہے ہیں۔ اگرچہ میزان افراد پیار کرنے والے نازک مزاج ‘ اورہمدرد ہوتے ہیں مگر اس کے باوجود ان کی ذہنی سرگرمیوں کے مطابق ان کاموڈ بدلتا رہتا ہے۔ محبت کے معاملات میں ان کے جذبات آسانی سے مجروح ہو جاتے ہیں۔ اکثر ان سے محبت کرنے والے افراد ان کے بارے میں غلط فہمیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
میزان افراد صاف ستھرا لباس پہن کر اپنے آپ پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ان کے اندر اتنی صلاحیتیں ہوتی ہیں کہ وہ مسئلے کے دونوں پہلوؤں پر غور کریں گویا ان کے فیصلے پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کے لئے بہتر ہے کہ اپنے وجدان پر عمل کرتے ر ہیں۔ اگر یہ اپنی توانائیوں کو منتشر نہ کریں تو یہ بڑے کامیاب اور خوشحال لوگ بن سکتے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !