تاریخ پیدائش سے برج قوس کی شخصیت جانیئے
تاریخ پیدائش سے برج قوس کی شخصیت جانیئے
23 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہت جدت پسند ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہر کام کو بڑی آسانی سے سیکھ لیتے ہیں۔ یہ لوگ مضبوط قوت ارادی کے مالک بھی ہوتے ہيں۔ بلا وجہ کی پابندیوں کو پسند نہیں کرتے۔
24 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہت محنتی اور حوصلہ مند ہوتے ہیں۔ اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
25 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں علم و مطالعہ میں دلچسپی رکھنے والے اور زندگی و موت کے راز ہائے سربستہ سے آگاہ ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو قدیم اور پراسرار واقعات سے گہری دلچسپی ہوتی ہے۔
26 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے کامیاب اور شہرت یافتہ ہوتے ہیں۔ عملی اور کاروباری میدان میں اپنی منشاء کے مطابق سب کچھ حاصل کر لیتے ہیں۔
27 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اپنے ذاتی فیصلوں میں دوستوں، رشتہ داروں کی غیر ضروری مداخلت پسند نہیں کرتے۔ یہ لوگ خود دار ہوتے ہیں۔ اپنی خوبیوں اور خامیوں سے پوری طرح واقف ہوتے ہیں۔
28 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پیاری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی ذات قابل بھروسہ اور قابل اعتماد ہوتی ہے۔ سیروتفریح پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ پرامید دکھائی دیتے ہیں۔
29 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بے شمار صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ صبر آزما اور جدوجہد کے عادی ہوتے ہیں۔ کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے انہیں تمام حقائق دیکھ لینے چاہییں۔

30 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں بہترین آرٹسٹ اور ہنر مند بن کر ابھرتے ہیں۔ یہ لوگ اچھی سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ بڑے حوصلہ مند اور نامساعد حالات کا مقابلہ کرنے والے ہوتے ہیں۔
1 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ طنزومزاح کو پسند کرتے ہیں۔ یہ حاضر جواب ہوتے ہیں اور قدرتی غذا کو ترجیح دیتے ہیں، اسی لیے صحتمند رہتے ہیں۔
2 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ ہر مشکل میں سے اپنے صبرواستقامت کے ذریعے نکل آتے ہیں۔ انہیں کبھی بھی مایوس ہو کر ہمت نہیں ہارنی چاہیے
3 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والےلوگ بہت محنتی ہوتے ہیں۔ اپنی قوت بازو سے اپنی دنیا بنانا جانتے ہیں۔ انہیں غیر ضروری کاموں میں اپنی انرجی ضائع نہیں کرنی چاہیے۔
4 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ با آسانی دوسروں کے اثر میں آجایا کرتے ہیں۔ ان میں خود اعتمادی کی کمی ہوتی ہے۔ یہ لوگ خود کوئی فیصلہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔ محنت انہیں بلند مقام دلوا سکتی ہے۔
5 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے فنون لطیفہ میں دلچسپی لیتے ہیں۔ یہ فطرتاً مہذب، بااخلاق اور شائستہ ہوتے ہیں۔ یہ بزرگوں کا احترام کرنے والے اور ان کی خدمت کرنے والے ہوتے ہیں۔
6 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں میں پیدائشی روحانی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔یہ اچھی یاداشت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
7 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے اچھی غوروفکر کی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان میں آرٹسٹک صلاحیتیں بہت ہوتی ہیں اور ایسے لوگ جو اس دن پیدا ہوئے ہوں، مستقبل میں اچھے آرٹسٹ بن سکتے ہیں۔
8 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے افراد محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ دوسروں سے بھی اچھے طرز عمل کی توقع رکھتے ہیں۔
9 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے افراد اچھی زندگی بسر کرتے ہیں۔ ان میں خاص طور پر ادبی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ قانون اور بینکاری کے شعبے میں بھی ان کے لئے بڑی کامیابیاں ہیں۔
10 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے پیدائشی روحانی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت پر اسرار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ پر اسرار روحانی علوم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
11 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے بچے اچھی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ بہت ذہین ہوتے ہیں۔ انہیں مشکلات یا ناکامیوں سے ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔
12 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں کو اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنی چاہیے، تا کہ یہ عملی زندگی میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
13 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ چیلنج کو پسند کرتے ہیں۔ یہ مشکلات میں حوصلہ نہیں ہارتے اور اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔
14 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے دل والے ہوتے ہیں۔ یہ دوستوں کے دوست ہوتے ہیں۔ ان کے ارادے بلند ہوتے ہیں۔ مگر یہ عاجز بھی ہوتے ہیں۔
15 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ دوستانہ اور خوش مزاج ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان کا احترام کیا جاتا ہے۔
16 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اچھی شہرت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ اچھا بول لیتے ہیں۔ اسی وجہ سے میڈیا اور ٹیچنگ کے شعبوں میں کامیاب رہتے ہیں۔
17 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اچھے منصوبہ ساز ہوتے ہیں۔ تقریبات کا انتظام بھی اچھا کر لیتے ہیں۔ اپنی تعریف سے بہت خوش ہوتے ہیں۔
18 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے باہمت ہوتے ہیں اور بلندیوں کو چھونا پسند کرتے ہیں۔ دل کے نرم اور دوستانہ ہوتے ہیں۔
19 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ قابل اور مضبوط تو ہوتے ہیں لیکن زیادہ نڈر نہیں ہوتے۔ لیکن یہ کامیاب ہونے کے لیے خود کو بہتر سے بہتر کرتے رہتے ہیں۔
20 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ ہر صورتحال میں خود کو ڈھال سکتے ہیں۔ یہ اچھے مددگار اور دوست ہوتے ہیں۔ یہ قہقہوں سے بھرپور زندگی پسند کرتے ہیں۔
21 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ فطرتاً مہذب اور شائستہ ہوتے ہیں۔ غیرروائتی چیزوں کے بارے میں جاننے کا شوق رکھتے ہیں۔ ان کی سوچ کی قوت بہت مضبوط ہوتی ہے۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !