آپ کا مہینہ کیسا گزرے گا؟

گھبرائیں نہیں،مشکلات انسان کی تراش خراش کرتی ہیں۔سائنسی لحاظ سے کوئلہ بھی کاربن ہے اور ہیرا بھی کاربن ہے۔مگر کم پریشروالی جگہ سےکوئلہ نکلتا ہے،اور زیادہ پریشر والی جگہ سے ہیرا نکلتا ہے۔بالکل اسی طرح مسائل آپ کی شخصیت میں نکھار لائیں گے۔
ایسے دوست نما دشمنوں سے دور رہیں جو آپ کو غلط راستے پر لے جا سکتے ہیں۔آپ ایک عزت دار انسان ہیں اور عنقریب ایک بہترین مستقبل آپ کا منتظر ہے۔آپکو اپنا ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیے،کیونکہ نتیجہ کے ذمہ دار آپ خود ہی ہیں۔
آپ چاہتے ہیں کہ آپ پر اعتماد کیا جائے اورآپ کی رائے کو عزت و احترام دیا جائے۔اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ مذاق میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔سچ بولیں یا خاموش رہیں۔چند ہی دنوں میں آپ محسوس کریں گے کہ لوگ آپکی باتوں کو اہمیت دینا شروع ہو گئے ہیں۔
آپ کس لئے جی رہے ہیں؟ اپنی زندگی کا ایک مقصد بنائیں۔زندگی میں مقصد کا ہونا انسان کو وہ کام کرنے کے قابل بھی بنا دیتا ہے کہ جسے وہ ناممکن سمجھ رہا ہوتا ہے۔ زندگی میں مقصد کا تعین،ہر قسم کی مایوسی کا بہترین علاج ہے۔ کسی مادی شے کے حصول سے جتنی خوشی ملتی ہے،اُس سے زیادہ خوشی اس شے کے حصول کے لئے کی جانے والی کوشش سے ملتی ہے۔
کچھ دیر کے لئے فرض کر لیں کہ آپ ایک بار اس دنیا سے جا چکے ہیں،اور تھوڑے عرصہ کے لئےآپ کو واپس دنیا میں بھیجا گیا ہے۔وہ کون سے کام ہیں جو آپ سے نظر انداز ہو گئے تھے اور اب آپ پہلی ترجیح میں کرنا چاہیں گے؟ خود پر مہربانی کریں اور وہ کام کر ڈالیں۔زندگی بہت قیمتی چیز ہے،اسے ضائع مت جانے دیں۔
روزانہ چند منٹ پیدل چلناآپ کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔اس سے ذہنی دباؤ میں بھی کمی ہو گی۔
اگر آپ دماغی کام کرتے ہیں تو دوپہر کا کھانا کم کھایا کریں،ورنہ طبیعت میں سُستی آجائے گی،اور کام پر توجہ نہ دے سکیں گے۔دراصل کھانے کےبعد خون کا بہاؤ معدے کی طرف ہو جاتا ہےاور دماغ کو خون کم ملتا ہے۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

حمزہ علی عباسی کا بُرج
حمزہ علی عباسی پاکستان کے مایہ ناز اداکاروں میں شامل ہیں اور عمران خان کی سیاسی پارٹی تحریک انصاف سے بھی منسلک ہیں۔ انکی وجیہہ شخصیت ہر کردار میں جان ڈال دیتی ہے۔ حمزہ ملتان سے تعلق رکھتے ہیں اور اعلی تعلیم یافتہ بھی ہیں۔ انھوں نے سی ایس ایس کر رکھا ہے۔ جی ہاں! سی ایس ایس ، وہ بھی بہترین نمبرز کیساتھ۔ لیکن پولیس افسری چھوڑ کر شوبز میں نکل آئے۔ شروع سے ہی سیاست سے تعلق رہا ہے، جسکی وجہ سے ہر سیاسی معاملے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ انتہائی نڈر ہیں جسکی وجہ سے لوگوں اور مختلف معاملات میں کچھ بھی بول دیتے ہیں۔ اسی بےباکی کے باعث فیس بک اور ٹوئٹر پر بین بھی کر دیے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے پیمرا نے بھی انکے ٹی وی شو کو بھی بین کر دیا تھا۔
یہ صاحب بہت مذہبی ذہنیت کے مالک ہیں ۔لیکن اپنی فلم جوانی پھر نہیں آنی ،میں پتہ نہیں انکا مذہب کہاں گیا؟ جس پر لوگوں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ حمزہ کی آواز بہت مشہور ہے، لیکن یہ آواز کبھی ایسی نہ ہوتی اگر انکا ٹانسلز کا آپریشن نہ ہوا ہوتا۔ عائشہ خان سے انکے مراسم قابل غور ہیں لیکن دونوں نے کبھی اس بات کو تسلیم نہیں کیا۔ حمزہ بہت سادہ شخص ہیں،جنھیں کبھی بھی کسی بھی حال میں رہنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔
حمزہ عباسی کی بہن مشہور ڈاکٹر فضیلہ عباسی ہیں، جو مارننگ شوز میں خواتین کو جلداور بالوں کے حوالے سے بیوٹی ٹپس بتاتی رہتی ہیں۔ ان کے مشوروں سے مرد بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا حمزہ علی عباسی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 23 جون 1984 (عمر 33 سال)۔ مقام: ملتان، پاکستان
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگ اعلی تصورات کے مالک ہوتے ہیں۔ انکی طبیعت میں ہمدردی اور وفاداری پائی جاتی ہے۔ اپنے قریبی لوگوں کا ساتھ دینے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ بہت حساس اور جذباتی ہو جانا انکی فطرت میں شامل ہے۔ شک کرنا اور چیزوں کو کریدنا انکا شیوہ ہوتا ہے۔ یہ لوگ خود سے ہی ہر معاملے کو حل کرنے میں لگے رہتے ہیں۔
حمزہ علی عباسی میں یہ عناصر نمایاں ہیں۔

 

پریانکا چوپڑا کا بُرج
پریانکا چوپڑا جو کہ پگی چوپس کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، ہولی وڈ اور بولی وڈ دونوں کی ہی چہیتی اداکارہ ہیں ۔ امریکا کے اہم شہروں میں بل بورڈز پر ان کی تصاویر نظر آتی ہیں۔ یہ مس ورلڈ کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ پریا نکا کو بیوٹی ود برین بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اکیلی کئی مردوں سے زیادہ طاقتور ہیں، کراٹے سیکھ رکھے ہیں انھوں نے اور وقت آنے پہ کسی کو بھی پچھاڑ سکتی ہیں۔ اپنی فلموں میں بھی تمام ایکشن خود کرتی ہیں۔ عام خواتین کی طرح نازک نہیں ہیں، ہمت والی ہیں بہت۔ انجینئر بننا چاہتی تھیں لیکن ایکٹر بن گئیں۔ اپنے میک اپ پر زیادہ خر چہ نہیں کرتیں، زیادہ ترسادہ رہنا انھیں پسند ہے۔
غیر ملکی ایکٹر بھی انکے اسیر ہیں اوران کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اب انہوں نے امریکی اداکار نک جونز کو اپنا جیون ساتھی منتخب کر لیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیں گی۔ ان کے مداح یہ بات کیسے برداشت کریں گے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
پریانکا ایک معروف میگزین ایلےکے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے کالم بھی لکھتی ہیں۔ انہیں کھانے کا بھی بہت شوق ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ انکے جسم پر موٹاپا نہیں چڑھتا۔ پریا نکا کو گاڑیوں کا بہت شوق ہے، تبھی نت نئی گاڑیاں خریدتی رہتی ہیں۔ جتنی کامیاب یہ ہوئی ہیں اتنی کامیابی بولی وڈ کی کم ہی اداکاراؤں کو ملی ہے۔ فلاح و بہبود کے کاموں میں تو تمام ستارے حصہ لیتے ہیں، لیکن یہ سب سے بڑھ چڑھ کر انسانیت کی بھلائی کے کاموں میں کوشاں ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا پریانکا چوپڑا کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 18 جولائی 1982 (عمر 35سال)۔ مقام: جمشید پور، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگوں کی شخصیت کو سمجھنا کافی مشکل ہو تا ہے۔ یہ لوگ انتہائی جذباتی اور حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور اپنے گھر اور فیملی کے معاملات کی بہت دیکھ بھال کرتے ہیں۔ یہ لوگ ذرا شکی طبیعت کے حامل بھی ہوا کرتے ہیں جسکی وجہ سے ہر بندے پر شک کرتے رہتے ہیں۔ اگر یہ لوگ اپنی شک کی عادت چھوڑ دیں تو بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔ انکی وفاداری انکی طاقت ہوتی ہے۔
پریانکا چوپڑا میں یہ تمام خصوصیات دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !