گزرے دن کا ہاروسکوپ

آپ کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے،جس کی وجہ سے آپ دل برداشتہ ہیں،یاد کریں کہ آپ کی والدہ نے کبھی آپ کی بچپن میں پٹائی کی ہو، کیا وہ ظالم تھیں؟ہرگز نہیں،وہ محض آپ کا بھلا چاہ رہی تھیں۔بالکل اسی طرح خدا بھی ظالم نہیں ہے،وہ آپ کو مشکلات دے کرآپ کی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔
عبادت کو نظر انداز نہ کریں،یہ بات قابلِ غور ہے کہ جن خاندانوں میں تہجد کی عادت ہوتی ہے،اُن کے لوگ زندگی میں زیادہ ترقی کرتے ہیں۔
اپنا مطالعہ وسیع کریں،اچھی کتابوں اور اچھے مضامین سے تعلق جوڑیں،اس سے آپ کو زندگی کے مسائل کو سمجھنے اور انھیں حل کرنے میں مدد ملے گی۔کتاب سے اچھا دوست اور کوئی نہیں ہوتا۔

 
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ
Processing ...

دولت
Processing ...

محبت
Processing ...

کیریئر
Processing ...

 
اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ
Processing ...

دولت
Processing ...

محبت
Processing ...

کیریئر
Processing ...

اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
Processing...
Processing...
 


 

 
 
مشہورسرطان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
فلمسٹار ندیم
حضرت مجدد الف ثانی
راک فیلر (سب سے امیر تاجر)
دلائی لامہ
سائنسدان ٹیسلہ
مشہورسرطان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
حضرت مجدد الف ثانی
دلائی لامہ
فلمسٹار ندیم
سائنسدان ٹیسلہ
راک فیلر (سب سے امیر تاجر)

 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

شاہد کپور کا بُرج
بولی وڈ کے بہت کیوٹ ہیروز میں شاہد کا شمار ہوتا ہے۔ اداکاری، ڈانسنگ اور خوبصورتی ۔۔۔ تینوں میں ہی انکا کوئی مقابلہ نہیں۔ بیک گراؤنڈ ڈانسر سے ہیرو تک کے سفر میں شاہد نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے اور جب بھی انھیں وہ دن یاد آتے ہیں تو ہر زخم ہرا ہو جاتا ہے۔ لیکن وہ کہتے ہیں نہ کہ سونے کو کندن بننے سے پہلے جلنا پڑتا ہے۔ آپ یقین نہیں کریں گے لیکن شاہد 100 سے زائد دفعہ آڈیشن میں ریجیکٹ ہوئےلیکن پھر بھی انھوں نے ہمت نہ ہاری۔
سب کو یہی لگتا ہے کہ کرینہ کپور انکی پہلی محبت تھی لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ اس سے پہلے انکی زندگی میں ہرشتا بٹ تھی دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتاربھی تھے، لیکن پھر نہ جانے کیسے دور ہو گئے۔ انکا ایک چھپا ہوا ٹیلنٹ بھی ہے اور وہ یہ کہ ایئر کرافٹ یعنی جہاز اڑانا اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔ 2015 میں ایک کالج کی لڑکی میرا راجپوت سے شادی کر کے اب یہ ایک بیٹی کے باپ بن چکے ہیں۔ میرا سے ان کی پہلی ملاقات ایک مذہبی اجتماع میں ہوئی تھی اور وہ شاہد سے 13 سال چھوٹی ہیں۔ ایک کتاب نے ان پر اتنا اثر ڈالا کہ یہ اب گوشت نہیں کھاتے۔ شاہدصاحب کو کتے انتہائی پسند ہیں ۔انھیں کتوں کیساتھ رہنا اتنا پسند ہیں کہ جب بھی وقت ملتا ہے کتوں کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔
شاہد کپور کی والدہ نیلما عظیم بھی ایکٹریس ہونے کے ساتھ ساتھ کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں۔ بدقسمتی سے 3 سال کی عمر میں اس کے والدین میں طلاق ہو گئی تھی اور اس نےاپنی والدہ اور نانا نانی کے ساتھ رہنا شروع کر دیا۔ شاہد کپور کا شناختی کارڈ پر نام شاہد خطار ہے، خطار دراصل اس کے سوتیلے والد کا فیملی نام ہے۔ شاہد کی والدہ نے حال ہی میں کلاسیکل سنگر رضا علی خان سے تیسری شادی کی ہے۔ شاہد کے اپنے والد اور سوتیلی والدہ سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ اس کی سوتیلی والدہ بھی ایکٹریس ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا شاہد کپور کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 25فروری 1981 (عمر 37سال)۔ مقام: نئی دلی، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حوت ہے۔ برج حوت کے لوگوں کی جہاں بے شمار خوبیاں گنوائی جا سکتی ہیں جیسا کہ ہنر، عقل، جوش، جنون، شرافت وغیرہ۔ وہیں خوف اور حقیقت سے منہ پھیرنے والی عادات ان کے لیے پرابلم بھی پیدا کر سکتی ہیں۔ انھیں ان عادات پر قابو پانا چاہیے۔
شاہد کپور میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر موجودہیں۔

 

عاطف اسلم کا بُرج
موسیقی کی بات کی جائے تو پاک بھارت دونوں میں ہی عاطف کا کوئی مقابل نہیں۔ انکی جادوئی آواز نے سرحد کے پار جاکر اپنی پہچان بنائی۔ عاطف کے والدین نے تو انھیں ڈاکٹر بنا نا چاہا لیکن انھوں نے پنجاب کالج لاہور سے کمپیوٹر کی ڈگری حاصل کی۔ گاتے تو بچپن سے ہی تھے سکول کالج میں۔ اپنی پاکٹ منی جوڑ کر عاطف نے اپنا پہلا گانا ریکارڈ کیا ۔۔۔اور آج بھی انکو جب یہ بات یاد آتی ہے تو بہت خوش ہوتے ہیں۔ بالی وڈ میں ان کا پہلا گانا ۔۔۔وہ لمحے۔۔۔ بہت ہٹ ہوا۔ پاکستانی فلم ۔۔بول۔۔ میں کام بھی کر چکے ہیں۔
یہ کرکٹ کے دیوانے ہیں۔ جب یہ کلب میں کرکٹ سیکھا کرتے تھے، تو عمران خان انہیں خوب مشورے بھی دیتے۔ انکی خواہش تھی کہ پاکستان ٹیم کیلئے کھیلتے، لیکن قدرت نے باوجود سرتوڑ کوشش کے، موقع نہ دیا۔ گانے کے علاوہ تصویری خاکے بھی کافی اچھے بنا لیتے ہیں۔ عاطف کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی آنکھوں میں دیکھ کر بھانپ لیتے ہیں کہ کو ن انکا دوست ہے اورکون نہیں۔ واہ! کاش یہ خوبی ہم میں بھی ہوتی۔ عاطف نے سارہ بھروانہ سے 2013ء میں شادی کی اور ایک بیٹے کے باپ بھی ہیں۔
بہت سے سینئر گلوکار، عاطف سے اس لیے بھی ناخوش ہیں کہ اس نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی۔ انڈیا کے گلوکار کنال گنجاوالا کو عاطف کی بالی وڈ میں بے پناہ شہرت پر غصہ تھا یا نہ جانے کیا تھا کہ وہ انکے پیچھے ہی پڑ گئے۔ اور عاطف کو بھارت سے نکلوانے کی کوششیں شروع کر دیں، لیکن خالی ہاتھ ہی رہے کنال صاحب۔ بہر حال جو بھی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ عاطف اسلم انڈیا اور پاکستان کے نوجوانوں کے پسندیدہ سنگر ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا عاطف اسلم کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 12 مارچ 1983 (عمر 35سال)۔ مقام: وزیرآباد، پاکستان
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حوت ہے۔ برج حوت کے لوگوں کے بارے یہ انکشافات ہیں کہ یہ لوگ جوشیلے، ہر فن مولا اور موسیقی کے شوقین ہوا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ عقلمند بھی ہوتے ہیں۔ لیکن لوگ انکی اچھائی کاغلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ محتاط رہیں تو انکو کسی بھی غلط صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
عاطف اسلم میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !