Astrology in Urdu Cancer Sartan Star 2018

برج سرطان کا مختصر جائزہ
تاریخ پیدائش
22 جون تا 23 جولائی
حاکم سیارہ
چاند
خصوصیات
حساس، ثابت قدم، سست، فیملی پسند، تخلیقی
موزوں برج
غیرجانبدار برج
تاریخ پیدائش:
22 جون تا 23 جولائی
حاکم سیارہ:
چاند
خصوصیات:
حساس، ثابت قدم، سست، فیملی پسند، تخلیقی
موزوں برج:
غیرموزوں برج:
قابل برداشت برج:
غیرجانبدار برج:
سرطان افراد کیسے ہوتے ہیں؟
سرطان افراد گول مٹول چہرے والے ہوتے ہیں انکے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے۔یہ لوگ سست لیکن باوقار انداز سے آگے بڑھتے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں گرم جوشی ہوتی ہے۔
سرطان افراد کے جذبات میں اتار چڑھاؤ رہتا ہے۔ یہ چاند کے زیر اثر لوگ ہیں اور اسی کی طرح پراسرار ہیں جس طرح رات کے وقت سمندر پر اسرار ہوتا ہے۔ اور اتنے ہی خوش رو ہیں کہ جیسے ایک خاموش اور ٹھہری ہوئی جھیل کی سطح پر چاند کا عکس مسکرا رہا ہو۔ یہ لوگ خدشات‘ اذیت ناک توہمات‘ ماضی کی وابستگیوں اور اپنی خاموشی کے ستائے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ سب انہیں پاگل پن کے کنارے تک لے جاتے ہیں۔ یہ بے حد حساس بلکہ بعض اوقات انتہائی سرد مہر ہو جاتے ہیں اور دنیا سے بالکل کٹ کر رہ جاتے ہیں۔یہ لوگ اندرونی اور بیرونی دونوں قسم کے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں۔ان افراد پر آپ باآسانی اپنا دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

برج سرطان کا حاکم سیارہ قمر ہے۔ اس لئے یہ کافی پیچیدہ برج ہے۔ یہ جذباتی ہے‘ حساس ہے اور تاثر پذیر ہے۔ بارہ برجوں میں سے جس پر بھی قمر کا سایہ ہے اس کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔اس لئے یہ ممکن ہے کہ بارہ مختلف سرطان افراد ہوں مگر ایک بات انہیں یکجا کرتی ہے اور وہ ان سب کا بے حدمضبوط اور ڈانواں ڈول جذباتی دماغ ہے۔
یہ ایک انتہائی مشکل برج ہے اور یہ افراد اکثر اپنی اندرونی اور بیرونی خواہشات کے درمیان لٹک کر کافی تکلیف دہ زندگی گزارتے ہیں۔ اس پر افتاد یہ ہے کہ سرطان افراد کافی حساس واقع ہوتے ہیں اور کسی بھی جذ باتی لمحے سے پریشان ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے جذبات کے سمندر میں تیرتے رہتے ہیں۔یہ لوگ زبردستی خود کو کام میں الجھائے رکھیں گے مگر انہیں اس وقت تک تحفظ نہیں ملتا جب تک یہ اپنے آپ کو جان نہ لیں۔ اپنے آپ کو سمجھنا کوئی آسان بات نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے آپ کو اپنے اندر موجود تمام شیطانوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔
سرطان افراد پر اکثر یہ نقطہ چینی کی جاتی ہے کہ وہ بے حد خود پسند ہیں۔ اصل میں ان کے اندر خودی نہیں ہوتی بلکہ اپنے آپ کو مادی دنیا کے جذباتی تھپیڑوں سے بچانے کے لئے انہوں نے ایک خول چڑھا رکھا ہوتا ہے۔ آپ کوئی محبت بھرا گیت سنا کر انہیں رلا سکتے ہیں۔ کسی پیارے مگر بچھڑے ہوئے دوست کی طرف سے بھیجا گیا پھولوں کا تحفہ بھی انہیں رلا سکتا ہے۔
محبت کے معاملے میں سرطان افراد بے حد حاسد ہوتے ہیں اور وقت آنے پر وہ اس کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ یہ لوگ محبت کے معاملے میں آسانی سے بیوقوف بنائے جا سکتے ہیں۔ ناپختہ ذہن کے سرطان افراد اپنے نظریات سے چمٹے رہتے ہیں مگر جب حالات پر ان کا کنٹرول برقرار نہیں رہتا تو پھر وہ اپنے آپ میں واپس آجاتے ہیں۔ یہ لوگ اگر اپنے اندر گہرائی میں جھانک کر دیکھیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ وہ کس قدر طاقتورہیں۔ اس لئے انہیں سطحی نظریات سے بلند ہو کر عملی زندگی کا کھلی آنکھوں سے مشاہدہ کرنا چاہیے۔ سرطان افراد حساس‘ پیار کرنے والے اور محتاط قسم کے عاشق ہوتے ہیں۔ یہ جذبات کا اظہار نہیں کرتے بلکہ بعض اوقات خود کو اپنے جذبات کا غلام بنا لیتے ہیں ۔ایسا کرنے سے اگرچہ خود کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ دل کے معاملات میں یہ نازک مزاج‘ رحم دل اور پیار کرنے والے ہوتے ہیں۔محبت انکے نزدیک ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔یہ جس چیز سے محبت کرتے ہیں اس کے پرستار بن جاتے ہیں ان کے اندر رقابت کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔دل کے معاملات میں حساسیت کی وجہ سے ان کے جذبات بہت جلد مجروح ہو جاتے ہیں اور اگر ان کے جذبات پر گہری چوٹ پڑ جائے تو ان پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔

سرطان افراد کو اگر کوئی خوب صورت اور حسین و جمیل دوشیزہ مل جائے تو اسے دیکھ کر پاگل ہو جاتے ہیں اور پھر اسکو حاصل کرنے کے لئے دیوانگی کی حد تک جا سکتے ہیں۔سرطان افراد کو جس چیز کی فکر ہر وقت کھائے رہتی ہے‘ وہ ہے ان کے مستقبل کا تحفظ ۔ یہ کسی مالی بحران میں مبتلا رہنا بالکل پسند نہیں کرتے ہیں۔
سرطان افراد گھر سے محبت کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے کنوار پن کے مقابلہ میں شادی شدہ حالت میں بہت خوش رہتے ہیں۔ ان کی شادی شدہ زندگی میں ذہنی دوستی بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سرطان افراد بچوں سے بڑی محبت کرتے ہیں۔ان کو اپنے بچوں پر ضرورت سے زیادہ تنقید نہیں کرنا چاہیے۔سرطان افراد اپنی تقدیر خود بناتے ہیں۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد بالعموم ادھیڑ عمر میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں اور یہ کامیابی ان کی موت کے وقت تک جاری رہتی ہے۔سرطان افراد محنتی اور باضمیر ہوتے ہیں۔ سرطان افراد با صلاحیت انسان ہونے کے ساتھ کسی کا ظلم زیادہ عرصہ برداشت نہیں کرتے۔
سرطان افراد اپنے کاروبار میں بڑے کامیاب رہتے ہیں۔ ان کو ذرا سی بات پر ہمت نہیں چھوڑنی چاہیے بلکہ مسلسل محنت اور ثابت قدمی سے کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔ سرطان افراد کمائی کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ دنیا کی ساری نعمتیں جمع کرلیں۔ بعض اوقات ان کے دل کے اندر یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ یہ جوا کھیلیں اور سٹہ بازی کریں لیکن یہ سب کچھ انہیں پریشانی دیتی ہے۔ یہ ہر وہ کام سیکھ لیتے ہیں جس کے بارے میں ارادہ کر لیتے ہیں۔ یہ ہمیشہ اپنی معلومات کا اظہار کرنا پسند کرتے ہیں۔
سرطان افراد غور و فکر اور تنہائی کے عادی ہوتے ہیں۔ ان پر قنوطیت اور یاسیت کے دورے بعض اوقات پریشانی کا باعث ہوتے ہیں۔سرطان افراد بزدل اور الگ تھلگ رہتے ہیں لیکن یہ دلچسپ اور مہماتی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ان میں خوشی منانے اور دوستی کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ یہ متکبر ہونے کے باوجود انا پسند اور خود پسند نہیں ہوتے۔ یہ صاف گو اور سخی ہوتے ہیں۔ یہ دوستوں سے وفاداری کا عہد نبھاتے ہیں۔یہ ایسی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں جس کے سپرد اہم راز کر کے بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔
سرطان افراد لکیر کے فقیر ہوتے ہیں اور انہی خطوط پر کام کرنا پسند کرتے ہیں، جن پر صدیوں سے کام ہوتا چلا آ رہا ہوتا ہے۔ اس میں نہ تو تبدیلی لاتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی جدت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ افراد بڑے دوستی پسند ہوتے ہیں اور دوسروں کو خوش رکھتے ہیں۔ یہ لوگ اداسی اور افسردگی کے دوران ایسی حرکات کرتے ہیں جو لوگوں کے لئے نفرت کا باعث بنتی ہیں اور لوگ ان سے کنارہ کش ہونے لگتے ہیں۔ان کا مزاج کبھی سرد اور کبھی گرم ہوتا ہے۔ گویا ان کی طبیعت میں ٹھہراؤ اور یکسانیت نہیں ہوتی۔ سرطان افراد انتہائی شریف النفس‘ مخلص‘ ہمدرد اور محبت کرنے والے انسان ہوتے ہیں اور یہ دوسروں کے کام آنے والے ہوتے ہیں۔ کسی ضرورت مند کو مجبور دیکھ کر تڑپ اٹھتے ہیں اور اس کی مالی اور اخلاقی مدد کر کے سکون و خوشی محسوس کرتے ہیں۔یہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی اس وقت تک مدد کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو جاتے۔ یہ نیکی کر کے جتاتے نہیں۔سرطان افراد پرسکون اور سازگار ماحول میں کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ سرطان افراد اپنے بڑوں کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ان کا حوصلہ نہایت پست اور جرات کا بڑا فقدان ہوتا ہے۔
سرطان افراد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیوی ان کو دل و جان سے پیار کرے اور ان کی من پسند ہو۔ سرطان افراد محبت کے شدید بھوکے ہوتے ہیں جب انہیں اس قسم کی محبت مل جائے تو پھر وہ اپنی زندگی کی ہر متاع اپنی محبت پر قربان کر دیتے ہیں۔سرطان افراد اپنی فطرت کے ہاتھوں مجبور اور بے بس ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کاروبار میں یا زندگی کے جس شعبے میں بھی کام کر رہے ہوتے ہیں اس میں نقصان کو کسی صورت برداشت نہیں کرتے۔ وہ نقصان کے نام سے ہی خوف زدہ ہو جاتے ہیں۔ سرطان افراد پرانے زمانوں کی شان و شوکت کے خواب دیکھتے ہیں اور اپنے گھر کے ماحول کو بھی اس قسم کا بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد قدیم عربی و صحرائی ماحول پسند کرتے ہیں۔
سرطان افراد بڑے محتاط ہوتے ہیں۔وہ اپنی حفاظت کے فن سے پوری طرح آشنا ہوتے ہیں۔ وہ لڑائی جھگڑے سے بہت گھبراتے اور کتراتے ہیں۔برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد میں خود کام کرنے کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے جبکہ یہ دوسروں کے ماتحت بن کر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔
مجموعی طور پر یہ تغیر پذیر فطرت اور بے قرار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ سرطان افراد سخی‘ محنتی‘ قابل اعتماد اور پر کشش ہونے کے ساتھ تیز قوت حافظہ کے مالک ہوتے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !