بُرج جدی کی مشہور شخصیات
دیپکا پڈکون
انکا تعلق بھارت کی اعلیٰ ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ بولی وڈ ہی نہیں بلکہ ہولی وڈ میں بھی انھوں نے تہلکہ مچانا شروع کردیا ہے۔ایکٹر ون ڈیزل کیساتھ کام کر کے دیپکا بہت خوش ہیں۔ اداکارہ بننے سے پہلے نیشنل لیول پر بیڈ منٹن چیمپئن بھی رہ چکی ہیں اور روزانہ صبح پانچ بجے اٹھ کر پریکٹس کیا کرتی تھیں۔ کیرئیر کا آغاز انہوں نے صابن کے کمرشل میں کام سے کیا۔ خوبصورتی تو بےحد ہے تبھی مرد انکے آس پاس رہتے ہیں۔ کیریئر کے آغاز میں ہی رنبیر کپور کیساتھ تعلق تھا انکا، جو کہ رنبیر نے توڑ دیا۔انکا دل تو ٹوٹا بہت ، لیکن پھر جلد ہی یہ غم بھول کہ انھوں نے کام کی طرف بھر پور توجہ دی۔ اب انکی زندگی میں رنبیر سنگھ ہیں جو کہ ان سے کافی محبت بھی کرتے ہیں اور سرعام انکی اہمیت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
دیپکا کامیاب اور آزاد نظر آتی ہیں ۔لیکن مسائل انکی زندگی میں بھی ہیں اور وہ خود مانتی ہیں کہ زندگی میں ایک سٹیج پروہ بھی ڈپریشن کا شکار تھیں ۔وہ اپنی فیملی سے بہت محبت کرتی ہیں۔ فلم رام لیلا میں انکے شاندار کام کو دیکھ کر شائقین ہی نہیں بلکہ امیتابھ بچن نے بھی نوٹ لکھ بھیجا جسے دیکھ کر دپیکا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ یہ اداکارہ فلاحی کاموں میں بھی رواں دواں ہیں اور مہاراشتراء کےایک گاؤں کو تمام سہولیات مہیا کرتی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا دیپکا پڈکون کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 5جنوری 1986 (عمر 33 سال)۔ مقام: ڈنمارک
برج جدی کے لوگ کافی سمجھدار اور نظم و ضبط کا خیال رکھنے والے ہوتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتے بھی ہیں اور نبھاتے بھی ہیں ۔ یہ لوگ ہر معاملے میں خود مختار رہنا پسند کرتے ہیں خواہ وہ انکی ذاتی زندگی سے متعلق ہو یا کام کے متعلق ہو۔ اپنے آپ پر یہ لوگ غضب کا کنٹرول رکھتے ہیں۔ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور دوبارہ نہیں دہراتے۔
دیپکا پڈکون میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر موجود ہیں۔
مشہورجدی شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
نواز شریف
باکسر محمد علی
ہریتک روشن
اے آر رحمان
احمد فراز
سائنسدان نیوٹن
سائنسدان سٹیفن ہاکنگ
بُرج جدی (Capricorn)
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز
نور جہاں کا بُرج
اصل نام اللہ رکھی وسائی ہے۔ ملکہ ترنم کے لقب سے نوازی گئیں کیونکہ انکی آواز نے ہر شخص کے دل کو چھوا۔ گانے کا جو انداز میڈم نور جہاں کے پاس تھا وہ آج کے کسی بھی گلوکار کے پاس نہیں۔ قصور میں پیدا ہونے والی یہ عام سی لڑکی تھی لیکن 9 سال کی عمر میں ہی انھوں نے اپنی آواز کے جوہر دکھانے شروع کر دیے تھے کیونکہ ان کی فیملی میوزک سے وابستہ تھی۔ برصغیر کی ماضی کی ایک مشہور گلوکارہ نے اس نوجوان لڑکی کا ٹیلنٹ دیکھ کر اس کا نام بے بی نورجہاں رکھ دیا۔ انکی سلک کی ساڑیاں، آنکھوں کا گہرا میک اپ، بالوں کا منفردسٹائل نہایت ہر دلعزیز تھے۔ ان سا ہنر اور فیشن اُس زمانے میں کسی اورکے پاس نہیں تھا۔
مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو سے کسی نے نورجہاں کا تعارف یوں کروایا گیا کہ منٹو یہ نور ہے، نورجہاں ہے، سرور جہاں ہے۔ خدا کی قسم ایسی آواز پائی ہے کہ اگر جنت کی خوش الحان سے خوش الحان حور بھی اس کی آواز سن لے تو اِسے سیندور کھلانے زمین پر اتر آئے۔ میڈم صاحبہ نے اردو، پنجابی، سرائیکی اور ہندی میں 10000 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔ جنوبی ایشیاء کی مشہور ترین شخصیات میں انکا شمار ہوتا ہے۔ انکی آواز نے سرحدوں کے پار جا کر لوگوں کے دل جیتے۔ وطن سے محبت میں اتنی سرشار تھی کہ انھوں نے سپاہیوں کے لیے بھی کئی نغمے گائے۔ پاکستان کی پہلی خاتون فلم ڈائریکٹر ہونے کا شرف بھی انھی کو حاصل ہوا۔ انھوں نے ایکٹنگ، ڈائریکشن اور گلوکاری ساتھ ساتھ جاری رکھی۔ نورجہاں نے دو شادیاں کیں مگر دونوں طلاق پر ختم ہوئیں۔
2000ء میں انکی صحت کافی خراب ہو گئی۔ کافی عرصہ بیڈ پر رہیں اور پھر 27 ویں رمضان المبارک کو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے کراچی میں انکی وفات ہوئی۔ صدرِ پاکستان پرویز مشرف نےسرکاری اعزاز کے ساتھ میت لاہور لے جا کر تدفین کا اعلان کیا۔ لیکن نورجہاں کی فیملی کی خواہش کے مطابق 27 رمضان کی ہی رات کو کراچی میں ان کی تدفین کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں چار لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔ ان کی بیٹی ظل ہما بھی سنگر تھیں، ان کا انتقال ہوچکا ہے۔ ظل ہما کے بیٹے احمد علی بٹ مشہور سنگر اور ایکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ نورجہاں کا پوتا سکندررضوی اور پوتی سونیا جہاں ایکٹر ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 21ستمبر 1926 (عمر74 سال)۔ مقام: قصور
آئیے ذرا نور جہاں کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سنبلہ کے لوگوں میں وفاداری کا لیول بہت اوپر ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنے کام کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بھی وفادار ہوتے ہیں۔ رحمدل اور شفیق ہوتے ہیں۔ ہر کسی کی دلجوئی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ محنت کرنا تو انکی عادت ہوتی ہے ہر کام میں جان ڈال دیتے ہیں۔ لیکن ذرا ذرا سی بات پر پریشان ہونا اور مطمئن نہ ہونا انکے لیے مسائل کھڑے کر دیتا ہے۔ انھیں ان باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
نور جہاں میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔
ایشوریارائے کا بُرج
بولی وڈ کی وہ اداکارہ جن کی اداؤں سے لیکر صرف مسکراہٹ نے پوری دنیا میں دھوم مچائی ہے وہ صرف ایشوریا ہی ہیں۔ بہت سے لوگ ایش کے نا م سے بھی پکارتے ہیں۔ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون جو کہ بولی وڈ کی جان رہی ہیں ، پڑھنا ذوالوجی چاہتی تھی کیونکہ میڈیسن کا شوق تھا۔ لیکن موڈلنگ میں کیریئر بنا نے کیلئے سب کچھ چھوڑ دیا۔ ویسے تو یہ پیدائشی خوبصورت ہیں لیکن اپنی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کیلئے یہ کھانا بہت کم کھاتی ہیں۔ جب بھی بھوک لگے پھل کھا لیتی ہیں۔ مطلب اگر آپ بھی انکے جیسے بننا چاہتے ہیں تو پھل کھانا شروع کر دیں،ہو سکتا ہے معجزہ ہو ہی جائے۔
انکے عاشق دینا بھر میں ہیں ،لیکن ابھیشک بچن وہ خوش نصیب آدمی ہیں جنھیں انکا ساتھ نصیب ہوا۔ شادی سے پہلے سلمان خان کیساتھ تعلق میں رہیں اور وہ ان پر جان تک نچھاور کرنے کو تیار تھے، لیکن ان دونوں کی راہیں مل نہ پائیں۔ اب ایک بچی کی ماں ہیں لیکن بڑی خوفناک ماں ہیں۔ اپنی بچی کے معاملے میں بڑی پروٹیکٹو ہیں ۔لڑ پڑتی ہیں ، اگر کوئی ہاتھ بھی لگا دے۔ اتنی بڑی سٹار ہونے کے باوجود محترمہ اپنے شوہر کیلئے خود کھانا پکانا پسند کرتی ہیں۔ نوکروں سے کبھی نہیں بنواتیں۔ کتابیں پڑھنا انھیں بہت پسند ہے اور خود پر لکھا ہر آرٹیکل پڑھتی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ایشوریا رائے کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 1 نومبر 1973 (عمر 44 سال)۔ مقام: منگلور، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگ سچے دوست ہوتے ہیں۔ یہ لوگ دوستی میں ہر حد پار کر جاتے ہیں، چاہے کتنی ہی مشکل سہنی پڑے۔ یعنی بہت جوشیلے ہوتے ہیں لیکن غصے کے تیز ہونے کی وجہ سے یہ لوگ مار دھاڑ میں بھی ملوث ہوجاتے ہیں، جو کہ انکے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ انھیں غصے اور حسد پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
ایشوریا رائے میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔