بُرج اسد کی مشہور شخصیات
نرگس
اصل نام غزالہ ہے۔ پاکستان کی معروف ترین فلم ایکٹریس اور سٹیج ڈانسر رہ چکی ہیں۔ کچھ سال پہلے تک یہ سٹیج کی دنیا کی ملکہ تھیں۔ نرگس نے لاہور سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ لولی وڈ میں آتے ہی اپنا نام بدلا اور پھر ایک کے بعد ایک پاکستانی فلموں میں اپنے جوہر دکھاتی رہیں۔ 104 فلموں میں نرگس جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ نرگس نے لاہور کے تھیٹر پر بھی سالوں تک راج کیا ہے اور ہر ایونٹ پر نرگس کی خصوصی پرفارمنس ہوا کرتی تھی۔ اس دور میں انھوں نے فوٹو شوٹ، ماڈلنگ اور ہوسٹنگ سب کچھ کیا۔ ہر شعبے میں نرگس نے کھلے دل سے کام کیا۔ انکے دوستوں کے ساتھ ساتھ کچھ دشمن بھی تھے، جو اسے نیچے دیکھنا چاہتے تھے لیکن نرگس آگے بڑھتی رہی۔
نرگس کی شادی فلم پروڈیوسر زبیر شاہ سے ہوئی اور اب اپنے دو بچوں کیساتھ دونوں کینیڈا میں رہتے ہیں۔ 15 سال بعد ایک بار پھر سے نرگس نے سٹیج اور تھیٹر کا رخ کیا لیکن اس با ر ایک ڈانسر بن کر نہیں بلکہ پرفارمر بن کر۔ اب یہ معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو ہائی لائٹ کرنے والی پرفارمنس کرتی ہیں تا کہ لوگوں میں آگاہی بڑھائی جائے۔ نرگس نے اپنا راستہ بدل کر اب خود کو لوگوں کی بھلائی کی راہ پر ڈال دیاہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 12اگست1974 (عمر44 سال)۔ مقام: لاہور، پاکستان
آئیے ذرا نرگس کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
برج اسد کے لوگ خوش مزاج اور انسانیت کے پیکر ہوتے ہیں۔ خوش رہتے بھی ہیں اور رکھتے بھی ہیں۔ نرم دل اور جوش و جذبے سے لبریز ہوتے ہیں۔ لیکن خود غرض اور مغرور ہوتے ہیں۔۔۔ سستی میں بھی انکی کو ئی مثال نہیں۔ انھیں خود پر کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تا کہ بہتر زندگی گزار سکیں۔
نرگس میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہور اسد شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
نپولین
جارج برنارڈشا
راجر فیڈرر
ملنڈا بل گیٹس
نیل آرمسٹرانگ
مشہور اسد شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جارج برنارڈشا
نپولین
راجر فیڈرر
ملنڈا بل گیٹس
نیل آرمسٹرانگ


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

مادھوری ڈکشٹ کا بُرج
Madhuri Dixit
ٹائم لیس بیوٹی مادھوری ڈکشٹ، جنہیں ننی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انکی خوبصورتی نے نہ جانے کتنے ہی دلوں میں ہلچل مچائی ہے۔ بولی وڈ کی یہ اداکارہ پاکستان میں بھی اتنی ہی پسند کی جاتی ہیں جتنی بھارت میں۔صرف3 سال کی عمر سےڈانس میں دلچسپی لینا شروع کی۔ مائکروبیالوجی میں ڈگری لینے والی اس خاتون نے کتھک ڈانس میں کمال مہارت حاصل کی۔انٹرنیٹ پر انکی ڈانس ویڈیوز دیکھ کر لوگ سیکھتے بھی ہیں۔ مادھوری وہ پہلی اداکارہ ہیں جن کا معاوضہ، فلم کے ہیرو سے بھی زیادہ تھا۔
مادھوری کے ایک فین نے تو انڈین حکومت سے ان کی برتھ ڈے پر قومی چھٹی دینے کا مطالبہ کر دیا تھا۔ ان صاحب نے ایک کلینڈر شائع کیا جو ماد ھوری کی برتھ ڈے سے شروع ہوتاتھا۔۔۔ واہ رے دیوانگی کیا بات ہے۔ مادھوری کی اداکار سنجے دت کے ساتھ کافی عرصہ دوستی رہی، حالانکہ سنجے دت شادی شدہ تھے اور مادھوری کے والد بھی اس کے خلاف تھے۔ یہ دوستی اس وقت ختم ہوئی جب سنجے دت کو عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔ بعد میں مادھوری نے کسی ایکٹر سے شادی کرنے کی بجائے ایک امریکی ہارٹ سرجن ۔۔۔ شری رام مادھو سے شادی کی۔ اب انکے دو بیٹے بھی ہیں، اور وہ ایک لمبا عرصہ امریکا میں گزارنے کے بعداپنی فیملی کے ہمراہ دوبارہ ممبئی میں رہائش اختیار کر چکی ہیں۔
2015 ء میں مادھوری نے نوڈلز کے ایک اشتہار میں کام کیا۔ بعد ازاں اس پروڈکٹ میں سیسہ کی مقدار بہت زیادہ پائی گئی اور فوڈاتھارٹی نے اس خوراک پر پابندی لگا دی۔ اداکارہ کو اس خوراک کی مشہوری کرنے پرتنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ مادھوری انسانیت اور جانوروں کے فلاحی کاموں میں بھی بہت ایکٹیو ہیں۔ بچوں اور خواتین کے حقوق کی گڈ وِل ایمبیسڈر بھی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا مادھوری ڈکشٹ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 15 مئی 1967 (عمر 50سال)۔ مقام: ممبئی
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج ثور ہے۔ برج ثور کے لوگوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ لوگ صابر، ذمہ دار، مستقل مزاج ہوا کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کوئی بھی ان پر بھروسہ کرسکتا ہے اور یہ سب کی مدد کرتے ہیں۔ کام کے وقت کام انکے اصولوں میں شامل ہے۔ یہ اپنی چیزوں کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی محتاط ہو تے ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ میں یہ تمام باتیں نمایاں ہیں۔

 

پریاپرکاش کا بُرج
پریا پرکاش کا نام نیا ضرور ہے لیکن فیس بک کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ وہ خوش نصیب نوجوان اداکارہ ہے، جس کی فلم کی صرف 20 سیکنڈ کی آنکھ مارنے والی ویڈیو کلپ نے ایک ہی رات میں اسے سٹار بنا دیا۔ پریا کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ لوگ اسے صرف آنکھ مارنے والی لڑکی کے نام سے یاد رکھیں، بلکہ وہ فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔
پریا ایک ہی رات میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولوورز حاصل کرنے والی تیسری شخصیت بن گئی ہے۔ پاکستان سے لیکر مصر تک اس کی فلم کی اس ویڈیو کلپ نے دھوم مچا دی ہے۔ پریا نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا لیکن قسمت اس پر کچھ زیادہ ہی مہربان ہو گئی ہے۔ پریا کے مشہور ہوتے ہی اس کے نام سے نہ جانے کتنی فیک آئی ڈیز 24 گھنٹوں میں بنیں۔ پریا کا کہنا ہے کہ شہرت ذمہ داری کی بھی متقاضی ہوتی ہے۔ ’پہلے میں اپنے سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرسکتی تھی، لیکن اب میں کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے دس بار سوچتی ہوں‘۔ دوسری طرف اداکارہ کے والدین نے اس کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ پریا پرکاش کے والد کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پریا کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پریا کو دو کام انتہائی عزیز ہیں ایک تو ڈانس اور دوسرا سیر و تفریح۔ پریا نے ان سب کے باوجود بھی اپنی پڑھائی جاری رکھی ہوئی ہے، بی کام کر رہی ہیں۔ لڑکے تو ہر وقت ہزاروں کی تعداد میں اس کے آگے پیچھے رہتے ہیں لیکن پریا سنگل ہو کر زیادہ خوش ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا پریا پرکاش کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 12 ستمبر 1999 (عمر 19سال)۔ مقام: ترشور، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سنبلہ کے لوگ محنتی، وفادار اور مہربان ہواکرتے ہیں۔ انکی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جذباتی نہیں ہوتے، البتہ حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ ہر کام میں دن رات ایک کر دیتے ہیں۔ لیکن یہ کام میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ خودکو بھی بھو ل جاتے ہیں۔اپنے یا دوسروں کے کام میں ذرا بھی کمی برداشت نہیں کرتے۔ بہت پریشان ہوجاتے ہیں بات بات پر۔ ان چیزوں میں تھوڑا نارمل ہو جائیں تو انکی زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔
پریا پرکاش میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !