تاریخ پیدائش سے برج ثور کی شخصیت جانیئے
تاریخ پیدائش سے برج ثور کی شخصیت جانیئے
21 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں بڑی عمدہ غوروفکر کی قوت کے مالک ہوتے ہیں۔ زندگی کے متعلق ان کا ایک خاص تصور ہوتا ہے۔انہیں گھریلو معاملات میں بھی دلچسپی لینی چاہیے تا کہ شریک حیات اور بچوں کو شکایات کا موقع نہ ملے۔
22 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے دانشور، فنکار ہوتے ہیں اور تخلیقی سرگرمیوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ علم و ادب کے میدان میں اچھے ڈرامہ نویس اور فلاسفر ہوتے ہیں۔
23 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ تخیلاتی سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کے دوستوں کا تعلق مختلف بیک گراؤنڈز سے ہوتا ہے۔ دیگر لوگ ان سے متاثر ہوتے ہیں۔ دوسروں کو خوش دیکھ کر اطمینان محسوس کرتے ہیں۔
24 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ فنکارانہ ذہن کے مالک ہوتے ہيں۔ فنون لطیفہ کا ذوق رکھتے ہیں۔ تعمیراتی اور آرائشی منصوبوں پر کام کرنا پسند کرتے ہیں ۔ یہ لوگ شاعرانہ مزاج کے حامل بھی ہوتے ہیں۔ شعبہ صحافت اور بطور مصنف بہت کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔
25 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں ادبی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ بہترین لکھاری ہوتے ہیں۔ یہ لوگ فطرت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صحافت میں بڑی ترقی کرتے ہیں۔ وسیع مطالعہ رکھتے ہیں۔
26 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ نڈر، بے خوف اور مہم جو ہوں گے۔ فوج میں شمولیت اختیار کر کے کامیاب زندگی گزاریں گے۔ تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں۔
27 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ شائستہ اطوار کے مالک اور خوش قسمت ہوں گے۔ پراسرار ذہن رکھتے ہیں۔ دوسروں کے رازوں کی حفاظت کرتے ہیں اور لوگ ان پر اعتبار کرتے ہیں۔

28 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے خوش قسمت اور مالی آسودگی کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ کمپیوٹر اور اس سے متعلقہ مضامین کی تعلیم شوق سےحاصل کرتے ہیں۔ یہ عملی ہوتے ہیں اور ان کا سٹیمنا عام لوگوں سے زیادہ ہوتا ہے۔
29 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عمدہ فنکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی محنت اور عزم کے بل بوتے پر خود مختار زندگی بسر کرتے ہیں۔جدید سائنسی و معلوماتی کتابیں پڑھنا ان کے اعلیٰ ذوق کا مظہر ہے۔
30 اپریل
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں بڑے ہمدرد، دوسروں کے کام آنے والے اور رفاہ عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے بڑی کامیاب اور باعزت زندگی گزارتے ہیں۔
1 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ آزاد اور خودمختار ہوتے ہیں۔یہ جارحانہ رویہ رکھنے والے بھی ہوتے ہیں۔ ان کے لئے دفاعی محکموں میں کام کر کے ترقی کے بہترین مواقع حاصل ہو سکتے ہیں۔
2 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں اگر تعلیم یافتہ ہوں تو بہت ترقی کرتے ہیں۔ یہ لوگ مشغلے کے طور پر آرٹ میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔ بھاری قیمت والی اعلیٰ درجہ کی پینٹنگ خریدنے میں دیر نہیں لگاتے۔
3 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں کو محتاط رہنا چاہیے اور عاقبت اندیشی اختیار کرنی چاہیے۔آرٹسٹک مشاغل اختیار کرتے ہیں۔ عموماً تھوک کے کاروبار میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
4 مئی
اس دن پیدا ہونے والے بچے خوش نصیب ہوں گے اور ساری زندگی اچھے حالات میں گزاریں گے۔ انہیں عام طور پر تجارت سے بڑا لگاؤ ہوگا۔ بیرون ملک تجارت میں ان کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔
5 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ آئيڈیلسٹ ہوتے ہیں۔ انسانیت کی بھلائی کے لئے فکر رکھتے ہیں۔ بےلوث انسانی خدمات کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیتے ہیں۔ کسی اہم مقصد کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دینے والے ہوتے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ سوشلسٹ تحریک کے بانی کارل مارکس 5 مئی کو پیدا ہوئے۔
6 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ محبت کرنے والے ہوں گے۔ تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں۔ اعلیٰ تعلیم دلائیں اور ان کے ذوق کے مطابق شعبے میں شامل کریں۔
7 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑی جلدی جوش میں آجاتے ہیں۔ حقیقت پسند ہوتے ہیں اور تخلیقی ذہن رکھتے ہیں۔ کھیلوں میں بڑا نام پیدا کریں گے۔ ان کو فوج یا میڈیکل کے میدان میں ترقی کے زیادہ مواقع ملیں گے۔
8 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ ملی جلی زندگی گزارتے ہیں۔ اگر انہیں اعلیٰ تعلیم دلوائی جائی تو بہتر آفیسر اور دانشور بن سکتے ہیں۔ وسیع مطالعہ اور علم و ادب میں شغف انہیں ترقی کی منازل طے کراسکتا ہے۔
9 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں متحرک اور بہادر ہوتے ہیں۔ مشکلات سے گھبراتے نہیں۔ اگر مسلسل محنت جاری رکھیں تو اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتے ہیں۔
10 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ فطرتاً مہذب اور شائستہ ہوتے ہیں۔ یہ فنکارانہ مزاج کے حامل اور اچھے آرٹسٹ ہوتے ہیں۔ یہ ہمیشہ جاننا چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
11 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں عام طور پر ٹیچنگ اور صحافت کے شعبے میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ انہیں دنیا کے تازہ ترین حالات کا بخوبی علم ہوتا ہے۔ روزانہ وسیع مطالعہ ان کے لئے لازمی ہوتا ہے ادبی رحجان رکھتے ہیں، معلوماتی لٹریچر پڑھتے ہیں۔
12 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اچھی طرح سوچتے ہیں۔ محتاط ہوتے ہیں۔ یہ انرجی سے بھرپور ہوتے ہیں اور سخت محنت کرتے ہیں۔کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔
13 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ ذمہ دار ہوتے ہیں۔ نئی شروعات بڑے شوق سے کرتے ہیں اور سستی سے دور بھاگتے ہیں۔ اپنے مقاصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔
14 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ ہمدرد اور مہربان طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ دوسروں پر انحصار کرنا پسند نہیں کرتے۔ ذرا بے چین طبیعت بھی رکھتے ہیں۔ دوستوں کے دوست ہوتے ہیں۔
15 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ فطرت سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ یہ منظم زندگی گزارتے ہیں۔ٹیم میں رہ کر کام کرنا جانتے ہیں ۔ ایماندار ہوتے ہیں اور سادہ زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔
16 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ خاصی خوشگوار زندگی گزاریں گے۔ یہ قابل ہوتے ہیں مگر انہیں چاہیے کہ اپنے کام پر فوکس رکھیں اور فضول کاموں میں اپنا وقت اور توانائی ضائع نہ کریں۔
17 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی طور بڑے محنتی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ محبت کرنے والے، اپنے گھر اور اہل خانہ کا خیال رکھنے والے ہوتے ہیں۔ انہیں تعمیراتی شعبے اور آرائشی کام کے شعبے میں دلچسپی ہوتی ہے۔
18 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ یہ اپنی پرائیویسی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ محنت کرنے والے ہوتے ہیں اور لوگوں میں گھلنا ملنا پسند کرتے ہیں۔فطری مناظر سے دلچسپی رکھتے ہیں۔
19 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں میں قائدانہ صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ لوگ ان کی رہنمائی میں چلنا پسند کرتے ہیں۔ جب بھی کسی کو مدد کی ضرورت پڑتی ہے، یہ ہمیشہ اس کی مدد کو پہنچتے ہیں۔
20 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں میں بات چیت کی اچھی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ یہ دوسروں کی بات بھی دھیان سے سنتے ہیں۔ ان کی بے چین طبیعت ان کو آگے سے آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔
21 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اپنے لیے اور اپنے چاہنے والوں کے لیے آرام دہ زندگی کے حصول کے لیے محنت کرتے ہیں۔ انہیں اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہوتا ہے۔یہ تخلیقی بھی ہوتے ہیں اور ان کی یادداشت بھی اچھی ہوتی ہے۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !