آپ کا مہینہ کیسا گزرے گا؟

گھبرائیں نہیں،مشکلات انسان کی تراش خراش کرتی ہیں۔سائنسی لحاظ سے کوئلہ بھی کاربن ہے اور ہیرا بھی کاربن ہے۔مگر کم پریشروالی جگہ سےکوئلہ نکلتا ہے،اور زیادہ پریشر والی جگہ سے ہیرا نکلتا ہے۔بالکل اسی طرح مسائل آپ کی شخصیت میں نکھار لائیں گے۔
ایسے دوست نما دشمنوں سے دور رہیں جو آپ کو غلط راستے پر لے جا سکتے ہیں۔آپ ایک عزت دار انسان ہیں اور عنقریب ایک بہترین مستقبل آپ کا منتظر ہے۔آپکو اپنا ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیے،کیونکہ نتیجہ کے ذمہ دار آپ خود ہی ہیں۔
آپ چاہتے ہیں کہ آپ پر اعتماد کیا جائے اورآپ کی رائے کو عزت و احترام دیا جائے۔اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ مذاق میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔سچ بولیں یا خاموش رہیں۔چند ہی دنوں میں آپ محسوس کریں گے کہ لوگ آپکی باتوں کو اہمیت دینا شروع ہو گئے ہیں۔
آپ کس لئے جی رہے ہیں؟ اپنی زندگی کا ایک مقصد بنائیں۔زندگی میں مقصد کا ہونا انسان کو وہ کام کرنے کے قابل بھی بنا دیتا ہے کہ جسے وہ ناممکن سمجھ رہا ہوتا ہے۔ زندگی میں مقصد کا تعین،ہر قسم کی مایوسی کا بہترین علاج ہے۔ کسی مادی شے کے حصول سے جتنی خوشی ملتی ہے،اُس سے زیادہ خوشی اس شے کے حصول کے لئے کی جانے والی کوشش سے ملتی ہے۔
کچھ دیر کے لئے فرض کر لیں کہ آپ ایک بار اس دنیا سے جا چکے ہیں،اور تھوڑے عرصہ کے لئےآپ کو واپس دنیا میں بھیجا گیا ہے۔وہ کون سے کام ہیں جو آپ سے نظر انداز ہو گئے تھے اور اب آپ پہلی ترجیح میں کرنا چاہیں گے؟ خود پر مہربانی کریں اور وہ کام کر ڈالیں۔زندگی بہت قیمتی چیز ہے،اسے ضائع مت جانے دیں۔
روزانہ چند منٹ پیدل چلناآپ کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔اس سے ذہنی دباؤ میں بھی کمی ہو گی۔
اگر آپ دماغی کام کرتے ہیں تو دوپہر کا کھانا کم کھایا کریں،ورنہ طبیعت میں سُستی آجائے گی،اور کام پر توجہ نہ دے سکیں گے۔دراصل کھانے کےبعد خون کا بہاؤ معدے کی طرف ہو جاتا ہےاور دماغ کو خون کم ملتا ہے۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

عمران خان کا بُرج
پورا نام احمد خان نیازی عمران ہے لیکن اتنے طویل نام کے ساتھ چلنا بہت مشکل تھا سو عمران خان سے ہی گزارا کر رہے ہیں۔ انکی شہرت آج کل ساتویں آسمان پہ ہے۔ کوئی بھی دن ایسا نہیں ہوتا جب یہ ہیڈ لائنز میں نظر نہ آئیں۔ انکا کرکٹ کیرئیر شاندار رہا ہے۔ 1992 ء میں عمران خان نے ورلڈ کپ جتوا کرجو تاریخ رقم کی وہ آج تک بےنظیر ہے۔ شوکت خانم میمویل ہسپتال بنا کر خدمت خلق بھی کر رہے ہیں اور سیاسی جماعت بنا کر سیا ست بھی۔
شاندار وجاہت رکھنے والا یہ شخص جوانی سے ہی خواتین سے گھرا رہا ہے۔ عمران خان نے پہلی شادی 1995 ء میں برطانوی صحافی جمائمہ گولڈ سمتھ سے کی۔ 21 سالہ جمائمہ نے محبت میں اسلام بھی قبول کیا لیکن یہ شادی کامیاب نہ ہوئی اور2004 ء میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔ انکی ازدواجی زندگی ہمیشہ سے ہی سیاست کی نظر ہوئی کیونکہ ریحام خان کیساتھ دوسری شادی کا انجام بھی طلاق تھا۔ گلالئی نے بھی ان پہ الزام لگائے کہ عمران خان ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ثابت نہیں ہوئے۔ بہر حال عمران خان اب بشریٰ بی بی سے تیسری شادی بھی کر چکے ہیں۔ انکی اہلیہ ایک نہایت مذہبی خاتون ہیں، بلکہ روحانی شخصیت ہیں۔
سیاست میں عمران خان نےچند برسوں سے تہلکہ مچا رکھا ہے۔ نواز شریف کے خلاف انکے دھرنوں نے پاکستانی سیاست کو ایک نیا رنگ دیا۔ نوجوان نسل نے انکے دھرنوں میں جان ڈال کر انکا خوب ساتھ دیا۔ 2018 ء کے الیکشن میں عمران خان کی پارٹی نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ عمران کا کہنا ہے کہ وہ شخصیات کی بجائے اداروں کی مضبوطی کے قائل ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم عوام کی توقعات پر کیسے پورا اترتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا عمران خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کے بُرج کا حال اور ان کی کامیابی کا راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 5 اکتوبر 1952 (عمر 65 سال)۔ مقام: لاہور پاکستان
تاریخ پیدائش کے لحاظ سے عمران خان کا بُرج میزان (Libra) ہے۔ بُرج میزان والے لوگ بہت متجسس اور طاقتور ہوتے ہیں جیسا کہ عمران خان اس عمر میں بھی نظر آتے ہیں۔ یہ لوگ کشادہ ذہنیت کے مالک ہوتے ہیں۔ انکی جستجو انہیں نئی نئی کھوجوں کی طرف مائل کرتی ہے جسکی وجہ سے یہ مختلف چیزوں میں گھسے رہتے ہیں۔ ان لوگوں کو دنیا گھومنے اور رنگینیوں میں رہنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ یہ لوگ تبدیلیوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔
غور کیا جائے تو یہ تمام خوبیاں عمران خان میں پائی جاتی ہیں۔

 

اورنگزیب عالمگیر کا بُرج
اصل نام محی الدین محمد تھا لیکن اپنی بہادری کیوجہ سے اورنگزیب عالمگیر کے نام سے پکارے جاتے ہیں۔ مغل سلطنت کے یہ آخری بااثر بادشاہ تھے کیونکہ انکے بعد مغل سلطنت زوال کیطرف چل پڑی۔ نہایت بہادرتھے، ایک بار ان پر ہاتھی نے حملہ کردیا، مگر انہوں نے ہاتھی کو بھی ہرا ڈالا۔ 1658 میں اپنے تین بھائیوں کو قتل کرنے اور باپ کو قید کرنے کے بعد سلطنت کے بادشاہ بنے۔ بھائیوں کو اس لیے قتل کیا کہ وہ بھی انہیں قتل کرنے کی تاک میں تھے۔ مضبوط فوج تیار کر کے انھوں نے کئی ریاستوں پر قبضہ کیا۔
اورنگزیب کافی مذہبی بادشاہ تھے انھوں نے بچپن سے ہی قرآن پاک بڑی دلچسپی سے پڑھا۔ انھوں نے اپنے عہد میں گانے اور رقص پر پابندی لگا دی، کسی بھی دوسرے مذہب کو ہر گز برداشت نہیں کرتے تھے۔ ہندؤں کے کئی مندر انھوں نے توڑ ڈالے۔ انھیں بھی محبت نے اپنا قیدی بنا ہی ڈالا یا وہ کسی سازش کا شکار ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک ناچنے گانے والی عورت ہیرا بائی پر اپنا دل ہار بیٹھے۔ اور کہتے ہیں ناں کہ محبت اندھی ہوتی ہے، اورنگزیب پر بھی کچھ ایسا ہی جادو ہوا اور ہیرا بائی کے اصرار پر بادشاہ سلامت شراب کا گھونٹ پی بیٹھے، مگر بعد میں بہت پچھتائے۔ اورنگزیب کبھی بھی فارغ نہیں بیٹھتے تھے، ہر وقت لوگوں کے کام میں لگے رہتے تھے۔ بہت ایکٹیو شخص تھے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 4 نومبر 1618ء۔ مقام: مغل سلطنت
آئیے ذرا اورنگزیب عالمگیر کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگ بہادر اور پر عزم ہوتے ہیں۔ یہ سچے دوست کی طرح ہمیشہ کام آتے ہیں۔ ہر مسئلےکو اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے بخوبی حل کر لیتے ہیں۔ لیکن یہ تشدد پسند بھی ہوتے ہیں۔ اپنے راز کو راز رکھنا پسند کرتے ہیں اور غلطی سے اگر کوئی انکے معاملے میں پڑ جائے تو اسکی خیر نہیں۔ انھیں ذرا ٹھنڈا رہنا چاہیئے۔
اورنگزیب میں یہ تمام عادات موجود تھیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !