Astrology in Urdu Taurus Sor Star 2018

برج ثور کا مختصر جائزہ
تاریخ پیدائش
21 اپریل تا 21 مئی
حاکم سیارہ
زہرہ
خصوصیات
روائتی، استقامت، عملی، قبضہ پسند، دوستانہ
غیر موزوں برج
غیرجانبدار برج
تاریخ پیدائش:
21 اپریل تا 21 مئی
حاکم سیارہ:
زہرہ
خصوصیات:
روائتی، استقامت، عملی، قبضہ پسند، دوستانہ
موزوں برج:
غیرموزوں برج:
قابل برداشت برج:
غیرجانبدار برج:
ثور افراد کیسے ہوتے ہیں؟
فطری طور پرثور افراد مضبوط اور عملی ہوتے ہیں۔ ان کی مسکراہٹ بہت نفیس ہوتی ہے۔ زندگی کے بارے میں ان کا رویہ بالکل واضح ہوتا ہے۔ یہ اپنی فطرت کے مطابق دوسروں کے کام آتے رہتے ہیں۔ یہ لوگ بے حد وفادار اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ گھر بنانا جانتے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ مکان کے کس گوشے کو کس طرح آرام دہ بنانا ہے۔ یہ لوگ مہمان نواز ہوتے ہیں اور ان کے دوست و احباب ان کا مہمان بننے کی خواہش کرتے ہیں۔

ثور ایک مادی برج ہے اور یہ ظاہری آنکھ سے دیکھی گئی چیزوں سے متاثر ہوتا ہے۔ مثلا بہت سی ثور خواتین کے لیے فر کا کوٹ عیاشی نہیں بلکہ ضرورت ہے۔ ان عورتوں کو ڈیزائننگ کا کریز ہوتا ہے۔ ان کو اپنے جسمانی خدوخال کا بھی بے حد فکر ہوتا ہے اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے ہر طرح کی کوشش کرتی ہیں۔ یہ اکثر اوقات انتہائی خودغرضی کامظاہرہ کرتے ہیں اور اگر اپنی اس عادت پر کنٹرول نہ کر سکیں تو پھر یہ ڈاک آف جبرالٹر نہیں ہوتے صرف خود غرض ہوتے ہیں اور خود کو دوسروں سے علیحدہ کرلیتے ہیں۔ یہ اپنے جذبات کو بڑے تعمیری انداز میں استعمال کرتے ہیں مگر بعض اوقات اسی برج میں ہٹلر جیسےلوگ بھی پیدا ہوجاتے ہیں جو جذبات کا انتہائی منفی استعمال کرتے ہیں۔
ایک منفی ثور انتہائی سرد مہر ، ظالم ، تشدد پسند اور دوسروں کو اذیت دے کر لطف اٹھانے والا ہوتا ہے۔ یہ ہر وقت غصہ میں بھرا رہتا ہے اور اس کے مزاج میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ یہ لوگ کینہ پرور ہوتے ہیں اور حسد کی آگ میں جلتے ہوے کسی کو گولی مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ثور افراد اپنی فطرت کے اس تاریک پہلو سے بہت خوف زدہ رہتے ہیں۔ یہی خوف انہیں مادیت کی طرف دھکیل دیتا ہے۔ جہاں انہیں سوائے تباہی کےاور کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ ان افراد میں پھلنے پھولنے کی خواہش یاارادہ بہت کم ہوتا ہے۔ ان کا مقصد کسی دوسرے کا سہارا ڈھونڈنا ہوتا ہے، تاکہ یہ اپنی ذات کی تکمیل کر سکیں، جسے وہ ادھورا سمجھتے ہیں۔
ثور بڑے ذہین ہوتے ہیں۔ وہ نظریات کو چباتے رہتے ہیں، ان پر غور و فکر کر کے ناپ تول کرتے رہتے ہیں۔ وہ بھرپور غور و فکر کرنے کے بعد ہی کسی نظریہ کو قبول کرتے ہیں یا کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ اس طرح ثور کو غصہ بھی بہت دیر میں آتا ہے لیکن ایک دفعہ ان کو غصہ آجائے تو پھر ان سے بچنا بپھرے ہوئے بیل کی ٹکر سے بچنے کے مترادف ہوتا ہے۔ عام طور پر ثور افراد عوامی عزت و توقیر اور شہرت حاصل کرنے کی بجائے دولت اور کمائی کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ان کو ایک ایسی پوزیشن چاہیے جس میں زیادہ کمائی ہو بے شک عزت کم ہو۔ وہ ایسی جگہ کو پسند نہیں کرتے جس میں عزت بہت زیادہ ہو لیکن دولت کم ملے۔ ثور افراد صرف اسی وقت شان و شوکت کو پسند کرتے ہیں جب ان کو یقین ہوجائے کہ اس کی وجہ سے ان کا بٹوہ بھی بھاری رہے گا۔

ثور افراد بچوں کو پسند کرتے ہیں ، لیکن ان کے ساتھ سخت رویہ اپناتے ہیں۔ رومان کے معاملے میں سنجیدہ اور شدید جذباتی ہو تے ہیں۔ یہ ایک دفعہ کسی کا لحاظ کر لیں تو ہمیشہ کے لیے کرلیتے ہیں۔ فنکارانہ صلاحیت کی وجہ سے برج ثور کے اکثر افراد تھیٹر اور سکرین کی طرف چلے جاتے ہیں۔ یہ لوگ تجربات سے اس قابل بن جاتے ہیں کہ دوسروں کے کام ، معاملات اور مقاصد کو فورا بھانپ لیتے ہیں۔ اچھی چیزیں خریدنے کے شوق میں بعض دفعہ یہ لوگ خرچ کرنے میں خبطی پن کا مظاہرہ کرنے لگتے ہیں۔ ان کو چاہیے کہ یہ عادت بنا لیں کہ خوشحالی کے زمانے میں اچھے اور مستحکم کاروبار میں سرمایہ کاری کریں۔
ثور افراد بہت سخت مزاج ہوتے ہیں۔ وہ ہر قسم کی تبدیلی کی مزاحمت کرتے ہیں کیونکہ اس میں انہیں خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اگر لوگ ان کو تیز چلنے کو کہیں تو یہ ان سے ناراض ہو جاتے ہیں۔ وہ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ ان سے کہا جائےکہ فلاں کام کرو اور فلاں مت کرو۔ اور اگر وہ غلطی پر ہوں تو ان کو راہ راست پر لانا بہت مشکل ہوتا ہے۔
ان کے اندر زبردست طاقت ہوتی ہے لیکن یہ جائز مقاصد کے لیے اس کو کبھی استعمال نہیں کرتے۔ اگر یہ اس طاقت کو ایک دفعہ استعمال کرلیں تو پھر ان کو اس کے استعمال کا مزہ آتا ہے۔ یہ اپنے مقصد کی طرف بڑی ہوشیاری سے آگے بڑھتے ہیں اور بڑی احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنی نظریں ہمیشہ ہدف پر جمائے رکھتے ہیں۔ ثور افراد محنتی، ذہین ، اور مستقل مزاج ہونے کے علاوہ ہوشیار اور چاق و چوبند بھی ہوتے ہیں۔ یہ کسی کام کو کرنے کا ارادہ کرلیں تو اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیتے ہیں۔ ثور افراد ہر کام آرام سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کی ذمہ داریاں بھی اپنے سر لے لیتے ہیں۔ ثور افراد ہر کام میں مناسب منصوبہ بندی کرکے اس کا آغاز کرتے ہیں۔ ثور افراد تصورات پر یقین رکھنے کی بجائےحقیقت پسند ہوتے ہیں اور ہر چیز کو حقیقی نظر سے دیکھتے ہیں۔
ثور افراد باطن کے صاف اور گفتگو کے سچے ہوتے ہیں۔ یہ آنے والے کل پر نظر رکھتے ہیں۔ اور مستقبل کی مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے بچت بھی کرتے ہیں۔ یہ لوگ گھر کے ہر فرد کا خیال رکھتے ہیں اور اس کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ ثور افراد کھانے پینے کے بے حد شوقین ہوتے ہیں اور نفیس کھانے پسند کرتے ہیں۔ ثور افراد کے اوپر چاند کے شدید اثرات پائے جاتے ہیں۔
ثور افراد کی جسمانی بناوٹ میں خاص قسم کی پر اسرار کشش پائی جاتی ہے۔ اگرچہ یہ لوگ بہت زیادہ خوب صورت اورخوبرو نہیں ہوتے لیکن ان کی شخصیت بڑی سحر انگیز ہوتی ہے۔یہ لوگ بہت جلد دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں۔ثور افراد خود بھی دوسروں سے پیار محبت سے پیش آتے ہیں اور خواہش کرتے ہیں کہ دوسرے بھی ان کی عزت کریں۔ ثور افراد اپنے راز عزیز ترین دوستوں کو بھی نہیں بتاتے۔
ثور افراد بچپن میں کنجوس ہوتے ہیں مگر بڑے ہوتے ہی سخی بن جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی حیثیت سے زیادہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور کسی کو مشکل میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ یہ اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے بہت جلد دولت کما لیتے ہیں۔
ثور افراد کو موسم بہار بے حد پسند ہوتا ہے۔ اور یہ اس موسم میں بہت راحت اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !