عدد نو (9)
جو لوگ سال کے کسی بھی مہینے کی 9، 18 یا 27 تاریخ کو پیدا ہوتے ہیں، ان کا عدد (9) ہے۔
لکی تاریخ اور دن
مہینے کی 9، 18اور27تاریخیں ان کے لئے سعد ہیں۔ اپنے کاموں کا آغاز ان دنوں سے کریں اور اہم امور انہی تاریخوں کو انجام دیں۔ منگل خوش بختی کا دن ہے کیونکہ یہ مریخ کا دن ہے جس کا عدد 9 ہے۔جب یہ دن ان تاریخوں میں آئے تو سونے پر سہاگہ والی بات ہے 9، 18 اور27۔
اہم سال اور مہینے
ان کے لئے 9واں،18واں،27واں،36واں،45واں اور 63واں سال اہم ہیں۔ اپریل، مئی، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے، کیونکہ بیماری کے حملے کا خدشہ ہے۔

لکی رنگ اور پتھر
سرخ، قرمزی، گلابی، جامنی اور پیازی رنگ مبارک ہیں۔ ان رنگوں کے تمام شیڈز استعمال کرنے چاہییں۔ بہت زیادہ گہرے یا بہت زیادہ ہلکے رنگوں کی نسبت درمیانے رنگ استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ مردوں کو اس رنگ کی ٹائیاں یا جرابیں استعمال کرنی چاہییں۔ پتھروں میں یاقوت، لعل اور سرخ رنگ کے تمام پتھر مناسب ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک پتھر اس طرح پہنا جائے کہ جلد کو چھوتا رہے۔
شخصیت کی خوبیاں و خامیاں
  • عدد 9، سیارہ مریخ کی نمائندگی کرتا ہے، جو اپنی مخصوص خصوصیات رکھتا ہے۔
  • ان لوگوں کو اوائل عمر سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےلیکن وہ ڈٹ کران کا مقابلہ کرتے ہیں۔
  • وہ اپنے مضبوط عزم و ارادے، عالی ہمتی اور ثابت قدمی کے باعث مشکلات پر غالب آجاتے ہیں۔
  • یہ لوگ خود مختار ہوتے ہیں ،چنانچہ اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں نیز جلد طیش میں آجاتے ہیں۔
  • اس عدد کے لوگ خوش امید ہوتے ہیں۔یہ کسی قسم کی تنقید کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
  • وہ کسی قسم کے خطرات مول لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے۔
  • وہ جدوجہد اور جنگ و جدل سے نہیں گھبراتے۔ اس عدد کے حامل لوگوں میں عمدہ سپاہی یا قائد بننے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
  • اس عدد کے افراد جرأت مند ہوں گے۔ وہ عموماً اس مسلح شخص سے بھی نہیں گھبرائیں گے جس نے ان پر پستول تان رکھا ہو۔ ان کے لب و لہجہ میں اس حالت میں بھی جرأت اور بیباکی جھلکے گی۔
  • یہ لوگ جلد باز ہوتے ہیں، جو بھی کرنا ہو اس میں تاخیر نہیں کرتے۔
  • عجلت پسندی کی وجہ سے بعض اوقات ایسےمنصوبوں پر کام کرنے لگیں گے جن کے بارے میں پہلے غور و فکر نہ کیا گیا ہوگا۔ بہر حال ان منصوبوں کے دوران جب دشواریاں پیش آئیں گی تو یہ اپنی قوت برداشت اور جفاکشی کی عادت کے باعث ان دشواریوں پر اکثر قابو پالیں گے۔
  • اس عدد کے حامل ہمہ وقت سرگرم عمل رہیں گے۔ وہ کسی لمحے کسی بھی جگہ موجود ہو سکیں گے۔ وہ ایک منٹ کے نوٹس پر ہر جگہ جانے کو تیار ہوں گے۔
  • ان میں زبردست قوت فیصلہ پائی جاتی ہے اس لئے جب ان کے ذہن میں کوئی خیال آتا ہے تو وہ فوراً اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔
  • ان افراد کے کام میں جامعیت اور احتیاط کا عنصر پایا جاتا ہے اور ان کا کام کئی طرح سے اعلی معیار کا حامل ہوتا ہے۔
  • یہ افراد کسی صورت اپنا وقت ضائع کرنا پسند نہیں کرتے۔
  • یہ افراد مضبوط مذہبی عقائد کے حامل ہوتے ہیں۔
  • یہ افراد قوت و توانائی کا خزانہ ہوتے ہیں۔ان لوگوں میں خود اعتمادی ضرورت سے کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔
  • لیڈر بننے کی خواہش ان میں ہر وقت موجزن رہتی ہے۔ ایسے لوگ کسی ادارے کے اچھے منتظم ثابت ہوتے ہیں جسے چلانے کی تمام تر ذمہ داری ان پر ہو۔
  • اس عدد کے افراد حاکمیت کے جذبے سے سرشار ہوں گے اور یہ چاہیں گے ہر شخص ان کی خواہش کا تابع ہو۔ وہ اپنے حکم یا ہدایت پر فوری عمل درآمد چاہیں گے۔
  • اس عدد کے افسر یا مالک بلاشبہ احکامات شاہی انداز میں جاری کریں گے، لیکن طبعاً خوش مزاج واقع ہوں گے اور اپنی خوش مزاجی کا وقتاً فوقتاً اظہار کرتے رہیں گے۔
  • اس عدد کے لوگ تحائف کے تبادلہ میں خوشی محسوس کریں گے۔ وہ تحائف مسرت سے قبول کریں گے اور دل سے تحائف دیں گے۔
  • اس عدد کے لوگ بڑے اچھے کاروباری شریک ثابت ہوتے ہیں، یہ لوگ ہر معاملے کے دونوں پہلوؤں پر غور و فکر کر کے نہایت منصفانہ رائے قائم کریں گے۔ ان کے تمام کاروباری معاملات سے متعلق فیصلے عموماً قابل بھروسہ ہوں گے۔
  • اس عدد کے لوگ سچائی پسند کریں گے۔ ہمیشہ صاف گوئی اور بیباکی کا مظاہرہ کریں گے جس کے سبب بعض اوقات حساس لوگوں کی دل شکنی ہوگی۔
  • وہ لوگوں کی خامیوں کی نشاندہی میں تکلف سے کام نہیں لیں گے۔
  • اس عدد کے لوگوں کا حلقہ احباب وسیع ہوگا جس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوں گے۔
  • لیکن اپنے حلقہ احباب کو اتنا بھی وسیع نہیں ہونے دیتے جس سے ان کی شخصیت ختم ہو کر رہ جائے۔ حلقہ احباب کے زیادہ وسیع ہونے سے غلط قسم کے دوستوں کے انتخاب کا خدشہ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔
  • وہ لوگوں کی شخصیت کی پیمائش اپنے پیمانے سے کریں گے اور جو ان کے معیار پر پورا اتریں گے، وہ ان کی دل سے قدر کریں گے۔
  • وہ مقابلے کے ذریعے پیشہ ورانہ عروج پر پہنچنا چاہتے ہیں۔ اکثر یہ افراد مقابلے کا امتحان دے کر اعلیٰ ملازمت حاصل کرنے کا خواب پورا کرتے ہیں۔
  • وہ چھوٹے درجے کی ملازمت کرنا پسند نہیں کرتے ۔ اگر انہیں ملازمتی زندگی میں ترقی کے امکانات بھی نظر آرہے ہوں تو وہ اپنے سینئر افراد کی خوشامد کر کے کام نکلوانا پسند نہیں کرتے۔
  • یہ افراد خود کو ہر طرح کے ماحول میں ڈھالنے کے قابل ہوتے ہیں، ان کی یہی خصوصیت عملی زندگی میں کاروبار کے ذریعے دولت کمانے میں کام دیتی ہے ۔
  • وہ بلا کے فضول خرچ ہوتے ہیں اور اپنا جیب خرچ فضول اشیاء کی خرید پر صرف کر ڈالتے ہیں۔ انہیں فضول خرچی سے بچا کر کفایت شعاری کی طرف راغب ہونا چاہیے۔
  • ان میں تخلیقی ذہانت کا مادہ بہت زیادہ پایا جاتا ہے جس کا آرٹ کے ذریعے اظہار کرتے ہیں۔
  • یہ کسی حد تک اپنی ذات کی نسبت کمزور شریک حیات کا انتخاب کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔
  • یہ افراد گھریلو زندگی سے گہری جذباتی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ دن بهر برسر پیکار رہنے کے بعد ان کا گھر ہی ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں وہ اپنی تیز روی کو خیرآ باد کہہ کر سکون کے متلاشی ہوتے ہیں۔
  • وہ اپنے اہل خانہ کے لئے خود کو وقف کر کے رکھ دیتے ہیں۔

عدد نو کی حامل عورت
  • یہ عورت پیچیدہ مگر پسندیدہ اور جذباتی ساتھی ثابت ہوتی ہے۔
  • وہ متوازن اور پر جوش تعلقات پیدا کرنے کی صلاحیت سے بہرہ ور ہوتی ہے۔
  • یہ عورت لینے کی بجائے دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتی ہے۔
  • وہ ایسے مرد کو پسند کرتی ہے جو عزت، محبت اور مساوی حقوق کا خواہش مند ہو۔
  • وہ غیر شعوری طور پر ایک ایسے تعلق کی متمنی ہوتی ہے جس میں فریقین میں سے کسی پر بھی کمزور یا طاقتور کا لیبل نہ ہو، جہاں دونوں ہی سربراہ ہوں اور مساوی حقوق رکھتے ہیں۔
  • اگر وہ اپنے مرد کے ساتھ محبت، زندگی اور کام کے بارے میں غیرمتفق ہے اور بحث مباحثہ کرتی ہے تو وہ مردفکر میں مبتلا ہونے کی بجائےخود کو پر سکون کرے۔ کیونکہ یہ عورت جس قدر زیادہ بحث کرے گی، یہ اتنا ہی اس بات کی دلیل ہوگی کہ وہ آپ کی کتنی زیادہ پرواہ کرتی ہے۔

دیگر اعداد

 
 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !