عدد دو (2)
جو لوگ سال کے کسی بھی مہینے کی 2، 11، 20 یا 29 تاریخ کو پیدا ہوتے ہیں، ان کا عدد (2) ہے۔ اگر وہ جون اور جولائی کے درمیان پیدا ہوئے ہوں تو ان پرعدد 2 کا زیادہ گہرا اثر ہوتا ہے۔
لکی تاریخ اور دن
ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام امور مہینے کی 2، 11،20اور29 تاریخ کو انجام دیں کیونکہ یہ تاریخیں ان کے لئے مبارک ہیں۔ پیرخوش بختی کا دن ہے۔ خاص طور پر اگر یہ دن 11،2یا 20تاریخ کو آئے۔
اہم سال اور مہینے
ان لوگوں کے لئے 20 واں، 29 واں، 38 واں،47 واں، 56 واں اور 65 واں سال بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ جنوری، فروری اور جولائی کے مہینوں میں اس عدد کے افراد کو صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

لکی رنگ اور پتھر
ان کے لئے سبز رنگ بہت سعد ہے۔ سبز رنگ کے تمام شیڈز کے علاوہ سفید اور موتیا رنگ استعمال کرنا چاہیے۔ ہمیشہ انہی رنگوں کے لباس منتخب کر کے پہنیں۔ تمام گہرے رنگوں سے احتیاط برتیں۔ خصوصاً سیاہ، ارغوانی اور گہرے سرخ رنگ استعمال نہ کریں۔ چندر گانٹھ، زردی مائل سبز پتھر اور الماس پہننا فائدہ مند ہے۔ اگر الماس ہر وقت پہنے رکھیں تو اچھی بات ہے لیکن اس بات کا خیال رہے کے الماس اس طرح پہنا جائے کہ جلد کو چھوتا رہے۔
شخصیت کی خوبیاں و خامیاں
  • عدد 2، چاند کی نمائندگی کرتا ہے، جو اپنی مخصوص خصوصیات رکھتا ہے۔
  • اس عدد کے لوگ من موجی ہوتے ہیں۔ وہ رومان پسند اور فنون لطیفہ کے دلدادہ ہوتے ہیں۔
  • خواہ کسی کا مقصد ان کو تکلیف پہنچانا نہ بھی ہو،پھر بھی ان کا دل دکھ جائےگا۔ وہ تمام افراد کے مقابلہ میں زیادہ حساس اور جذباتی ہوتے ہیں۔
  • اس عدد کے حامل ماضی کی یادوں میں مگن رہتے ہیں۔
  • وہ تخلیق کار ہوتے ہیں اور موجد ہونے کی صلاحیت و اہلیت رکھتے ہیں، لیکن ان کا زیادہ تر وقت تخیل کی دنیا میں گزرتا ہے۔
  • ان میں خود اعتمادی کا عموماً فقدان ہوتا ہے۔اوروہ اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
  • اس عدد کے لوگ بحث و مباحثہ پسند نہیں کرتے۔ وہ تکرار کی بجائے اپنے راستے پر آگے قدم بڑھانا پسند کرتے ہیں۔
  • غیرمہذب اور اکھڑ مزاج لوگوں سے مل کر ان کو الجھن ہوتی ہے۔
  • اس عدد کے حامل اپنے فرائض منصبی کو بوجھ تصور نہیں کرتے چنانچہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت سے کام نہیں لیتے۔
  • اس عدد کا حامل مستقبل کے انجانے اندیشوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے مادی تحفظ چاہےگا۔ وہ مادی انتظامات کے حصول کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھےگا اور زیادہ سے زیادہ دولت حاصل کرنے کے لئے دن رات محنت کرےگا۔
  • یہ افراد اپنے پیشے کے حوالے سے بہت محنت کرتے ہیں اور اپنی ملازمت کے حوالے سے توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں
  • اس عدد کے لوگ اجنبی لوگوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔
  • اس عدد کے لوگ رازدار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کے بہترین دوست بھی ان کی بعض باتوں اور عادتوں سے عموماً بےخبر رہتے ہیں۔
  • اس عدد کے حامل لوگ دوستوں کے دوست ہونگے ۔ان کے دوست احباب ان کو اپنے راز بتا کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں۔
  • اس عدد کے حامل بڑےاچھے میزبان ثابت ہوتے ہیں۔ بالخصوص اپنے دوستوں کی تو خوب خاطر مدارت کرتے ہیں۔
  • اس عدد کا حامل شریکِ حیات کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرےگا۔ وہ شریکِ حیات کے انتخاب میں بڑاوقت لگادیتے ہیں۔
  • یہ بڑے ہوکر اپنے بچوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچاتے ہیں۔
  • اس عدد کے حامل لوگ سفر کرنا پسند کریں گے اور طرح طرح کی دلچسپیاں رکھتے ہوں گے۔ نیز وہ نئے نئے مقامات کو دیکھنا پسند کریں گے۔
  • وہ چھوٹے سفر کی مکمل منصوبہ بندی کے بعد ہی بوریا بستر باندھتے ہیں۔
  • مذہب ان افراد کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ان کے عقائد تصوف سے ہم آہنگ ہوتے ہیں۔
  • وہ روحانی علاج پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔
  • وہ دوسروں کے لئے بے لوث ہوکر محنت سے کام کرتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔
  • بچپن میں یہ اپنے گھر اور گھریلو اشیاء کے ساتھ جذباتی طور پر وابستہ ہوتے ہیں۔
  • وہ اپنے خاندان کے ساتھ مضبوط بندھن میں بندھے ہوتے ہیں، اور یہی ان کی پہچان ہوتی ہے۔ وہ خاندان کو ایک قسم کی پارٹنرشپ تصور کرتے ہیں۔
  • گھریلو معاملات کی بہت زیادہ پرواہ کرتے ہیں اورفیملی کے تمام افراد کے لئے انصاف اور عدل پر اصرار کرتے ہیں۔

عدد دو کی حامل عورت
  • یہ عورت ملبوسات کا ایک خاص ذوق رکھتی ہے۔وہ اچھی تراش خراش کے ملبوسات زیب تن کرتی ہے۔ اسے کپڑوں کی عمدہ سلائی پسند ہوتی ہے۔ نیز وہ بناؤ سنگھار کی دلدادہ ہوتی ہے۔
  • اس عدد کی حامل عورت شرمیلی ہوتی ہے۔ گھر کے ماحول کو پسند کرتی ہے۔ وہ فوراً ہی بے تکلّف نہیں ہوتی۔
  • یہ وفا شعار اور شوہر پرست ہوتی ہے۔ وہ شوہر کی آمدنی میں اضافے اور بچت کی کوششوں میں تعاون کریگی۔
  • یہ عورت اگر کسی سے پیار کرےگی تو دل سے کرےگی۔ وہ ضرورت سے زیادہ صاف گو ہوگی۔
  • اس عدد کی عورت جب کسی کو دل کی گہرائی سے پسند کر لیتی ہے، تو بڑی رومانوی بیوی ثابت ہوتی ہے۔
  • اس عورت کو اپنے شوہر پر حق ملکیت جتائے بغیر اس سے محبت کرنے کا فن سیکھنا چاہیے۔ اس کا ہر معاملے کی تہہ میں جانے کا کا رحجان اکثر اس کے پسندیدہ افراد کو اس سے دور کرنے کا باعث بنتا ہے۔
  • وہ اکثر ایک شوقیہ معالج یا نرس ہوتی ہے۔ لوگ اس کی نصیحت سے استفادہ کرنے کے لئے اس کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔
  • جتنی دیر تک وہ اپنی صلاحیتوں کو مسیحائی اور تعاون کے لئے استعمال کرتی ہے، معاملات ٹھیک رہتے ہیں۔ لہذا اس کے اندر کی منفی عورت کو معاملات کی مکمل باگ دوڑ سنبھالنے سے گریز کرنا چاہیے۔
  • یہ عورت اسی انداز میں مبتلائے محبت ہوتی ہے، جس انداز سے وہ زندگی کے دوسرے معاملات کرتی ہے، یعنی آہستہ روی اور محتاط انداز سے۔
  • یہ عورت اس مرد کے لئے بے مثال رفیقہ حیات ثابت ہوتی ہے جوکہ بچوں کو مکمّل پیار اور توجہ دینے کا شائق ہو اور اگر شوہر اس سے بدلے میں روایتی گھریلوپن اور جذباتی حسیت کا خواہش مند ہو تو وہ اسے ناامید نہیں کرےگی۔
  • اس کا گھر جھلمل جھلمل کرتا نظر آتا ہے۔ اس عورت کی گھر میں سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ کچن ہوگا۔
  • وہ کھانا پکانے اور اسے پیش کرنے کے فن میں طاق ہوتی ہے اور اپنے شوہر کی پسندیدہ ڈشوں کا خیال رکھتی ہے۔
  • وہ کمر درد سے بچنے کے لئے گاؤ تکیہ بنواتی ہے اور بےخوابی، سر درد یا پیٹ درد کے لئے جادوئی ترکیبیں تیار کرتی ہے۔
  • وہ تھکے اعصاب کو سکون دینے کے لئے شاعری کا مطالعہ کرتی ہے۔
  • وہ بیک وقت اندرون خانہ و بیرون خانہ امور کی ذمہ داری سنبھال سکتی ہے۔
  • وہ مرد کا احسان لینے کی بجائے احسان کرنے میں خوشی محسوس کرتی ہے۔
  • وہ مجسم اطاعت شعار ہوتی ہے اور اپنی آنکھوں میں ایک چمک لئے اپنے محبوب کے آگے سرتسلیم خم کرلیتی ہے۔

دیگر اعداد

 
 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !