عدد تین (3)
جو لوگ سال کے کسی بھی مہینے کی 3، 12، 21 یا 30 تاریخ کو پیدا ہوتے ہیں، ان کا عدد (3) ہے۔ اگر یہ افراد 19 فروری سے 21 مارچ یا 21 نومبر سے 21 دسمبر کے درمیان پیدا ہوئے ہوں تو 3 کا عدد ان کی زندگی پر کچھ زیادہ ہی اثرات ڈالتا ہے۔
لکی تاریخ اور دن
ایسے افراد کے لئے اہم کام مہینے کی 3، 12 ، 21 تاریخ کو سرانجام دینا بہتر ہے۔ یہ تاریخیں ان کے لئے مبارک ہیں۔ جمعرات مبارک دن ہے۔ خاص طور پر جب یہ دن 3، 12، 21 یا 30 تاریخ کو آۓ۔
اہم سال اور مہینے
12واں، 21واں، 30واں، 48واں اور57واں سال اہم ہیں۔ فروری، جون، ستمبر اور دسمبر میں صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔
لکی رنگ اور پتھر
ان لوگوں کو بنفشی، قرمزی اور ارغوانی رنگ پہننے چاہییں۔ گلابی، نیلا اور گہرا سرخ رنگ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ انہیں ان رنگوں میں سے رنگ منتخب کر کے کپڑے پہننے چاہییں۔ موافق پتھروں میں کیٹلا پہننا چاہیے۔
شخصیت کی خوبیاں و خامیاں
- عدد 3، سیارہ مشتری کی نمائندگی کرتا ہے، جو اپنی مخصوص خصوصیات رکھتا ہے۔
- یہ عدد ہر تیسرے عدد سے خاص نسبت رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر 3، 6، 9۔اسی وجہ سے 3، 6، 9 کےعدد والے افراد نہ صرف ایک دوسرے کو بہترسمجھ پاتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی ثابت ہوتے ہیں۔
- اس عدد کے بیشتر لوگ اپنی ذاتی آزادی میں دوسروں کی مداخلت پسند نہیں کرتے۔
- یہ افراد اپنے نظریات کو پرجوش انداز سے بیان کرنے پر قادر ہوتے ہیں۔
- اس عدد کے تحت پیدا ہونے والے افراد بے باک، صاف گو اور خوش مزاج ہوں گے۔
- اس عدد کا حامل ذہین ہوگا۔ وہ اپنی ذہانت سے اکثر معاملات کے نتائج قبل از وقت اخذ کرلے گا۔
- اس عدد کے لوگ حتی المقدور انصاف پسند ہوں گے۔ وہ بد دیانتی کسی صورت میں بھی برداشت نہ کریں گے۔
- یہ افراد دولت کے حوالے سے عملی، ذمہ دار اور بامقصد ہوتے ہیں۔ وہ دولت کو احمقانہ یا تعیشانہ انداز سے خرچ نہیں کرتے۔
- وہ کھیلوں کو پسند کرتے ہیں بالخصوص مقابلہ جاتی کھیلیں مثلاً باکسنگ، ریسلنگ اور فٹ بال وغیرہ۔
- ان افراد کا پوشیدہ پہلو ان کا با وسائل ہونا ہے۔ وہ ان قابل قدر وسائل کو تلاش کرلیتے ہیں جو دوسروں کی نظروں سے عموماً اوجھل ہوتے ہیں۔
- اس عدد کے لوگوں کی منفی خصوصیات چڑچڑا پن، لا پرواہی، جذباتیت اور پریشان خیالی ہوتی ہیں۔
- اس کی سب سے بڑی خامی اس کا آمرانہ رویہ ہے جس کی وجہ سے یہ دوسروں کو اپنا دشمن بنا لیتا ہے۔
- ان لوگوں میں یہ خامی بھی ہوسکتی ہے کہ وہ اکثر سوچے سمجھے بغیر بولیں گے جس کی وجہ سے بعض اوقات دوسرے لوگوں کی دل شکنی ہوگی۔
- اس عدد کے حامل لوگ سچ کے اظہار میں کبھی مصلحت سے کام نہیں لیں گے۔
- اس عدد کے لوگ مزاحیہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، ان کی صحبت میں ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہوتا ہے۔
- اس عدد کے لوگ مخاطب کے جذبات و احساسات کا پورا پورا خیال رکھتے ہیں۔
- اس عدد کے لوگ دل میں بغض و کینہ نہ رکھیں گے۔
- اس عدد کے حامل لوگ اپنے مقاصد کے بارے میں ہمیشہ پرامید ہوں گے۔
- وہ اعلیٰ مقاصد پر نظر رکھیں گے ، ان کے بارے میں پرامید ہوں گےاور اکثر اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہیں گے۔
- مذہب کے بارے میں ان کی سوچ منطقی ہوگی۔ وہ محض عقیدت کی خاطر مذہب کی طرف مائل نہ ہوں گے۔
- اس عدد کے حامل افراد اندھے اعتقاد کے قائل نہ ہوں گے۔ ان کے نظریات کی بنیاد ہمیشہ گہرے غور و فکر، منطق اور ذہانت پر ہوگی۔
- اس عدد کے حامل لوگوں کو جب یہ امید ہوجائے کہ ان کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں گے تو وہ اپنی تمام رکاوٹوں کو نظر انداز کر دیں گے۔
- اس عدد کے حامل لوگ نامساعد حالات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ بد قسمتی ان کی راہ میں زیادہ دیر تک حائل نہ ہوسکے گی۔
- اس عدد کے حامل میں ہر ماحول کو اپنانے کی صلاحیت ہوگی۔ لہٰذا وہ کاروباری منصوبہ بندی اورعمل درآمد کے لئے نہایت کامیاب ثابت ہوگا۔
- ان لوگوں کو ایسا کاروبار اور تجارت زیادہ پرکشش محسوس ہوگی، جس میں ان کو گھومنے پھرنے اور ملک ملک کی سیر و سیاحت کا موقع مل سکے۔
- یہ پیدائشی طور پر خوش قسمت ہوں گے جس کی وجہ سے وہ کاروباری رفاقت میں مفید ثابت ہوں گے۔
- یہ لوگ سماجی تقریب کے دلدادہ ہوں گےاور تقریب میں شرکت کر کے خوشی محسوس کریں گے۔
- یہ بہت اچھے دوست ہوں گے۔ وہ خوش مزاج اور ذہین ہوں گے اور زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق لوگوں کی ان سے دوستی ہوگی۔
- یہ دوستوں کے دکھ سکھ میں شریک ہوں گے۔ وہ دوستوں کو خوشگوار ماحول مہیا کریں گے اور ان کے دوست ان کو بڑا پسند کریں گے۔
- اس عدد کے لوگ مجموعی طور پر مخلص اور ہمدرد ہوں گے۔ ان کے ساتھی ان کی صاف گوئی، دیانت داری اور دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کو سراہیں گے۔
- یہ افراد موت کے حوالے سے بہت جذباتی ہوتے ہیں۔ وہ جوں جوں بڑے ہوتے ہیں، ان میں یہ خواہش بڑھتی جاتی ہے کہ ان کی موت کے بعد بھی انہیں اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے۔ وہ چاہتے ہیں کہ وہ زندگی میں تمام معاملات کو متوازن انداز میں چلائیں تاکہ بعد میں ان کے پسماندگان کو کوئی دقّت نہ ہو۔
- اس عدد کے حامل والدین ذہین اور وسیع النظر ہوں گے نیز وہ عالمی حالات و واقعات سے پوری طرح باخبر ہوں گے۔
- اس عدد کے حامل بچے ہمہ وقت نت نئی شرارتیں کرتے رہیں گے۔ ان کے بچپن کی معصوم اور بھولی بھالی عادتیں اکثر بلوغت کے سن میں قدم رکھنے کے باوجود برقرار رہیں گی۔ اور ان میں سے بعض میں تو وہ عادتیں پوری زندگی موجود رہیں گی۔
عدد تین کی حامل عورت
- اس عدد کی حامل عورتیں جذباتی نہیں ہوتی بلکہ بڑے دھیمے مزاج کی حامل ہوتی ہیں۔
- یہ عورت ایماندار ہوتی ہے اور وہی کچھ ظاہر کرتی ہے جو کچھ وہ ہے، اور اس کے برعکس پسند نہیں کرتی۔
- یہ عورت ایک وفادار اور فیاض دوست ہوتی ہے اور اس کے ساتھ گرم جوشی سے ہی بات چیت ہوسکتی ہے۔
- یہ عورت بچوں سے بےتحاشا پیار کرتی ہے۔ اس کے بچے اور دوست احباب بھی اس سے دلی محبت کرتے ہیں۔
- وہ بچوں کو آمرانہ انداز کی بجائے بڑی بہن کا سا پیار دیتی ہے اس لئے بچے بھی اس پر اعتماد کرتے ہیں۔
- اس کا گھر اس کے بچوں کے لئے خوشیوں کا گہوارہ ہوتا ہے بلکہ اسے جنت ارضی سے تشبیہ دی جا سکتی ہے، خواہ گھر میں کتنی ہی تنگی کیوں نہ ہو ۔ہمسائے بھی اس کے گھر پر رشک کرتے ہیں۔
- بچوں کے ساتھ تعلقات میں اسے تب دقت پیش آسکتی ہے جب وہ اپنی اپنی اڑان کے لئے پر تولنا شروع کر دیں اور تعلقات میں فرق پڑنا شروع ہوجائے۔
دیگر اعداد