عدد سات (7)
جو لوگ سال کے کسی بھی مہینے کی 7، 16 یا 25 تاریخ کو پیدا ہوتے ہیں، ان کا عدد (7) ہے۔
لکی تاریخ اور دن
ان لوگوں کے لئے اپنےاہم کام مہینے کی 7، 16اور25تاریخوں کو کرنے چاہییں۔ اگر یہ تاریخیں مخصوص وقفے میں آئیں تو نہایت مناسب بات ہے۔ یہ مخصوص وقفہ 21جون سے 27جون یا آخر اگست تک رہتا ہے۔ پیر مبارک دن ہے خصوصاً جب یہ دن ان تاریخوں میں آۓ 7، 16اور25۔
اہم سال اور مہینے
7واں،16واں،25واں،34واں،52واں اور61واں سال اہمیت رکھتے ہیں۔ جن مہینوں میں صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہیں۔ جنوری، فروری، جولائی اور اگست۔
لکی رنگ اور پتھر
سبز، سفید، گلابی اور زرد یہ رنگ عدد 7 والوں کے لئے اچھے ہیں۔ انہیں اپنے لباس کا انتخاب ان میں سے کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنا ان کے لئے سود مند ہے۔ گہرے رنگوں کے استعمال سے حتیٰ الامکان گریز کرنا چاہیے۔ موتی اور چندر گانٹھ مبارک پتھر ہیں۔
شخصیت کی خوبیاں و خامیاں
- عدد 7، سیارہ نیپچون کی نمائندگی کرتا ہے، جو اپنی مخصوص خصوصیات رکھتا ہے۔
- ایسے لوگ خود مختار ہوتے ہیں۔
- ان میں بے چینی کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے۔ان کا بس چلے تو ساری زندگی سفر میں گزار دیں۔
- ایسے لوگ سفر نامے پڑھنے کا بڑا شوق رکھتے ہیں۔ سمندر انہیں بڑا متاثر کرتا ہے۔
- مادی اشیاء کی ذرا سی پرواہ نہیں کرتے لیکن اپنے منصوبوں کی بدولت دولت مند بن جاتے ہیں۔
- دولت فوری جذبے کے تحت اور بعض اوقات فضول اشیا پر خرچ کرنے کا رحجان رکھتے ہیں۔
- یہ افراد بنی نوع انسان کی خدمت کی لاشعوری خواہش رکھتے ہیں۔اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
- اس عدد کے حامل شاعری اور موسیقی سے شغف رکھتے ہیں۔
- یہ لوگ فلسفیانہ ذہنیت کے مالک ہوتے ہیں۔
- ایسے لوگ مذہب کے متعلق اپنا خاص نظریہ رکھتے ہیں ۔وہ روایت پسند نہیں ہوتے۔
- اس عدد کے لوگوں پر عمر کے آخری حصے میں مذہبی خیالات کا غلبہ ہوگا اور ان کے احباب میں مذہبی خیالات کے حامل افراد کی کثرت ہوگی۔
- پیدائشی طور پر ان کا رحجان علوم مخفی کی طرف ہوتا ہے۔ یہ لوگ بڑے حیرت انگیز خواب دیکھتے ہیں۔
- یہ لوگ بڑی حیرت انگیز خوبیوں کے مالک اور مضبوط قوت ارادی کے حامل ہوں گے۔
- جب وہ ایک بار فیصلہ کرلیں تو پھر سختی سے اس پر جم جاتے ہیں اور تبدیلی کے حوالے سے ضد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
- وہ زمینی حقائق کو نظر انداز کرنے کا رحجان رکھتے ہیں۔ اور تلخ حقائق کو برداشت نہ کر سکیں گے۔ لہٰذا ان کو حقائق کا سامنا کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔
- اس عدد کے بعض لوگ خوشامد پسند ہونگے اور سچی تعریف میں تمیز نہ کر سکیں گے۔ یہ خامی اس عدد کے بعض با صلاحیت لوگوں میں بھی ہوگی۔
- اس عدد کے لوگ پیشہ ورانہ، سماجی اور معاشرتی پریشانیوں اور مشکلات کو با آسانی حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔
- اختلافات پر قابو پانے کی خوبی بھی ان میں موجود ہوگی۔
- اس عدد کے لوگ زیرک اور دور اندیش ہوتے ہیں۔ وہ بے ڈھب معاملات اور خطرات کو فوراً بھانپ لیں گے۔
- اس عدد کے لوگوں کو ہر صورت حال اور ہر معاملے پر مکمل قابو ہوگا۔
- یہ لوگ کسی معاہدے کی دستاویز کو بھی اس وقت تک مکمّل اور قطعی تسلیم نہ کریں گے جب تک کہ اس پر دستخط نہ ہوجائیں۔
- اگر ان کے بال بے ترتیب ہوں اور لباس بھی صاف ستھرا نہ ہو، پھر بھی یہ جنس مخالف کے لئے کافی کشش رکھیں گے۔
- اس عدداکے لوگ اپنے افراد خانہ اور مخلص دوستوں کے علاوہ کسی سے جذباتی تعلق اس حد تک نہ رکھیں گے کہ آگے چل کر تکلیف دہ ثابت ہو۔
- اس عدد کے لوگوں کی علیک سلیک تو ہزاروں لوگوں سے ہوگی اور سینکڑوں لوگ ان سے تعلقات بھی رکھتے ہوں گے، لیکن بیشتر کے ساتھ ان کے تعلقات وقتی اور تصنع آمیز ہوں گے۔
- اس عدد کے تحت پیدا ہونے والے لوگوں کو ہمیشہ قابل اعتماد دوستوں کی تلاش ہوگی کیونکہ انہیں دوستوں کے انتخاب میں اکثر غلط فہمی اور مایوسی ہوتی ہے۔
- اس عدد کے بعض لوگ جذباتی ماحول سے گہرا اثر قبول کرتے ہوں گے۔ لہٰذا غیر ضروری دباؤ اور اچانک غیر متوقع ناکامیوں سے ان کی جسمانی صحت فوراً متاثر ہوگی۔
- اس عدد کے بعض لوگوں کی کامیابی کی کنجی طویل المیعاد منصوبہ بندی ہوگی۔ وہ کچھ کریں نہ کریں، قدرت ان پر مہربان ہوگی۔ آخر کار وہ اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔
- اس عدد کے بعض لوگ ہر پیشہ میں یکساں شہرت اور مہارت کے حامل ہوں گے۔ وہ زندگی میں جو کیرئیر بھی منتخب کریں گے، اس میں آخر نمایاں مقام حاصل کریں گے۔
- وہ اکثر تعلیم، مذہب اور فلسفہ کے شعبوں میں کام کرتے ہیں اور اپنے مذہبی اور فلسفیانہ کارناموں کی بدولت اپنے متعلقہ شعبے میں شہرت پاتے ہیں۔
- اس عدد کے حامل لوگ سائنس دان، ڈاکٹر، مذہبی راہنما، سیاستدان، موسیقار، مصور، شاعر، ادیب اور اداکار بننے کو ترجیح دیں گے۔
- یہ لوگ ویسے تو بہت منکسرالمزاج ہوتے ہیں لیکن عملی زندگی میں ماتحتوں پر خاصا رعب جھاڑتے ہیں۔ جہاں تک کام کا معاملہ ہے، وہ مقتدرانہ سوچ کے حامل ہوتے ہیں۔
- وہ اپنے پیشے اور سروس کے حوالے سے جو قربانیاں دیتے ہیں، ان پر فخر کرتے ہیں۔
- اس عدد کے بعض لوگ تخیل پرست اور وجدانی ہوں گے۔ ان میں اعلیٰ پایہ کے ادیب اور شاعر بننے کی صلاحیت ہوگی۔
- یہ لوگ عمدہ خوراک کے دلدادہ ہوتے ہیں اور وزن کی زیادتی کا شکار ہونے کا رحجان رکھتے ہیں۔
- وہ فیملی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرتے رہتے ہیں اور گھریلو معاملات پر کافی غور و فکر کرتے ہیں۔
- ان افراد میں یہ خامی ہے وہ اپنے متعلقین کو اپنے مسائل کا دکھڑا سنا کر بوجھل کر دیں اور ان کی طرف سے سہارے کا مطالبہ ان کے دوستوں کو ان سے منہ موڑنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
- مثبت پہلو سے دیکھا جائے تو دوستوں کے ساتھ روحانی تعلق ان کی پوشیدہ طاقت ہے۔
- ان کی اکثر بیماریوں کے پس پردہ نفسیاتی وجوہات ہوتی ہیں جن کا مقصد توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
- اس عدد کے بعض لوگ افسوسناک غلطیوں کے مرتکب ہوں گے اور ایسے لوگوں کو دوست بنا لیں گے جو آگے چل کر اچھے دوست ثابت نہ ہوں گے۔
- اس عدد کے بعض لوگ منشیات کے استعمال سے اپنی صحت برباد کرلیتے ہیں۔
- اس عدد کے بعض لوگ خلوت پسند ہوں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کرنے کے بجائے گھر پر تنہا رہنا پسند کریں گے۔ لیکن اس کا یہ مقصد ہر گز نہیں ہوتا کہ وہ تارک الدنیا یا گوشہ نشین ہو جائیں گے۔
- اس عدد کے لوگ اپنے بچوں کو معاشرتی حلقوں میں پسند کئے جانے کے قابل بنانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائیں گے اور کوشش کریں گے کہ ان کے بچے سماجی طور پر کسی قسم کے احساس کمتری میں مبتلا نہ ہوں۔
عدد سات کی حامل عورت
- عدد 7 کی حامل خاتون مستقبل کے بارے میں بڑی فکرمند ہوتی ہے، اور بے حد محبت اور تحفظ کی طلبگار ہوتی ہے۔
- اگر اس کا محبوب اسے بہتے دریا کی لہروں پر چہل قدمی کرنے کو کہے تو وہ حامی بھرلے گی۔
- یہ عورت ایسے مرد کو پسند کرنے کا رحجان رکھتی ہے جو کہ اس کے ساتھ جورو جفا رکھے۔ وہ اردو شاعری کے روایتی عاشق کی طرح بخوشی محبوب کے سارے جورو ستم برداشت کرتی ہے اور خوابناک اور مثالی محبت پسند کرتی ہے۔
- وہ چاہے جانے اور کسی کی ملکیت ہونے کی متمنی ہوتی ہے۔
- اگر اسے قائل کر لیا جائے کہ اس نے اپنے ساتھی کے انتخاب میں کوئی غلطی نہیں کی تو وہ قسمت میں لکھی ٹھوکریں بھی قبول کرلیتی ہے۔
- وہ تھوڑے بجٹ میں گھر کا انتظام معجزاتی انداز سے چلا سکتی ہے اور اپنے شریک حیات کو محبت اور توجہ دیتی ہے۔
دیگر اعداد