عدد چھ (6)
جو لوگ سال کے کسی بھی مہینے کی 6، 15 یا 24 تاریخ کو پیدا ہوتے ہیں، ان کا عدد (6) ہے۔
لکی تاریخ اور دن
6، 15اور24تاریخ ان کے لئے مبارک ہے۔ انہی تاریخوں میں اپنے اہم کام انجام دیں۔ جمعہ ان کے لئے سعد ہے۔ خاص طور پر اگر یہ دن ان تاریخوں کو آۓ 6، 15، 24۔
اہم سال اور مہینے
15واں،24واں،51واں اور60واں سال اہم ہوتے ہیں۔ جن مہینوں میں صحت کا دھیان رکھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہیں مئی، اکتوبر اور نومبر۔

لکی رنگ اور پتھر
ہر قسم کا نیلا، گلابی، اور پیازی رنگ ان کے لئے اچھا ہے۔ سیاہ اور قرمزی رنگوں سے قطعی پرہیز کرنا چاہیے۔ سرخ رنگ سے بھی پرہیز مناسب ہے۔ لیکن اگر ان کی تاریخ پیدائش 21مارچ سے 24اپریل یا 21اکتوبر سے 24 نومبر کے وقفوں میں ہے تو سرخ رنگ استعمال کر سکتے ہیں۔ ان کے لئے مبارک پتھر فیروزہ اور زمرد ہیں۔ خاص طور پر فیروزہ ہر وقت پہنے رکھنا خوش بختی کی علامت ہے۔
شخصیت کی خوبیاں و خامیاں
  • عدد 6، سیارہ زہرہ کی نمائندگی کرتا ہے، جو اپنی مخصوص خصوصیات رکھتا ہے۔
  • یہ لوگ مقناطیسی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، اور بڑے پر کشش اور دوسروں کو متاثر کر لینے والے ہوتے ہیں۔
  • ان میں اتنی کشش و جاذبیت ہوتی ہے کہ دوسرے لوگ انہیں پرستش کی حد تک چاہنے لگتے ہیں۔
  • اس عد کا حامل نکتہ چینی برداشت نہیں کرتا۔ وہ دوسرے لوگوں کے سامنے کبھی بےعزتی پسند نہیں کرےگا۔
  • اگر وہ غصے میں ہو تو اسے خوش کرنا آسان نہیں ہوتا۔
  • یہ افراد دنیا میں اپنی شہرت اور مقام کی حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں۔
  • وہ اس بات کو بہت اہم قرار دیتے ہیں کہ انہیں ذمہ دار اور معزز شہری سمجھا جائے۔
  • وہ بعض ایسے وسائل سے بھی دولت حاصل کر لیتے ہیں جو کہ دوسروں کے علم میں نہیں ہوتے۔
  • وہ خود ذوق جمال سے بہرہ ور ہوتے ہیں اس لئے آرائش و زیبائش کے سامان پر فضول خرچی کا امکان موجود ہوتا ہے۔
  • اس عدد کے حامل مرد اپنی بیوی کو قیمتی ملبوسات میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
  • وہ جس سے محبت کرتے ہیں اس کی خاطر جان کی بازی بھی لگا دیتے ہیں۔ ان کی محبت میں شہوانی عنصر بہت کم ہوتا ہے۔
  • اس عدد کے حامل موسیقی کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ ان کا کوئی نہ کوئی ایسا پسندیدہ گیت ضرور ہوگا جو انہیں محبوبہ کی یاد دلائے گا۔
  • وہ اپنے بھائیوں، بہنوں اور ہمسائیوں کے حوالے سے فیاض ہوتے ہیں خواہ وہ ان سے دور ہی کیوں نہ چلے جائیں۔
  • وہ گھر میں نظم و ضبط کے قائل ہوتے ہیں اور امور خانہ داری میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
  • ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی ملکیت میں رقم کی نسبت نفیس اور نایاب اشیاء ہونی چاہیئں۔
  • جو بات یہ طے کر لیں، اسے ہر قیمت پر عملی جامہ پہناتے ہیں۔
  • ان کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ ایسی تفصیلات پر بھی گہری توجہ مرکوز کرتے ہیں جو کہ دوسرے نظر انداز کر جاتے ہیں۔
  • یہ افراد معمولی مسائل پر بہت زیادہ متفکر ہوجاتے ہیں جو کہ ان کے لئے نقصان کا باعث ہے۔
  • بعض اوقات وہ اپنی بساط سے زیادہ کام اپنے ذمے لے لیتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
  • اس عدد کا حامل زندگی کےحقائق سے کبھی نظر نہیں چراتا۔
  • یہ افراد ہر شے کو اس کے مخصوص مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
  • وہ فنون لطیفہ سے شغف رکھتے ہیں۔ وہ فن کی بڑی قدر کرتے ہیں اور اکثر خود بھی فنکار ہوتے ہیں۔
  • یہ افراد مذہب اور فلسفے کو نہ صرف منطقی طور پر سمجھنا چاہتے ہیں بلکہ اس کے عملی اطلاق کے قائل بھی ہوتے ہیں۔
  • ان میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ فضول اور بےکار اشیاء کو قابل قدر بنا ڈالیں۔
  • وہ دوسروں کے علم میں لائے بغیر انہیں کسی بھی کام کی طرف مائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عدد چھ کی حامل عورت
  • اس عدد کی حامل عورت بڑی حوصلہ مند ہوگی اور زندگی کا کوئی دکھ، کوئی پریشانی اسے پریشان نہ کرسکے گی۔
  • ایسی عورت میں ایسی خوبیاں ہوتی ہیں کہ ہر مرد اس کا گرویدہ ہوتا ہے۔
  • وہ دوستوں کے دکھ سکھ کی ساتھی ہوتی ہے ۔
  • ایسی عورت بڑی جذباتی ہوتی ہے۔ وہ جسے چاہتی ہے اسے ٹوٹ کر پیار کرتی ہے۔
  • یہ عورت ہر گز گوارا نہیں کرتی کہ اس کا خاوند کسی دوسری عورت کو چاہے۔
  • ایسی عورت بڑی اچھی بیوی ہوتی ہے۔ وہ اپنے شوہر کے راز کو کبھی کسی کے سامنے افشاں نہیں کرتی۔
  • وہ اپنے شوہر کو ہر طرح سے خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہے، اور اسے تمام دوسری چیزوں سے زیادہ عزیز رکھتی ہے۔
  • ایسی عورت موسیقی، شوخ رنگوں، تصویروں، خوشبوؤں، نفیس کپڑوں، زیوروں، پھولوں اور پر فضا باغوں کی دلدادہ ہوگی۔
  • اس عدد کی حامل عورت کو خوش رکھنے کے لئے ضروری ہیں کہ اس کے حسن کی تعریف کی جائے۔
  • وہ میٹھی چیزیں رغبت سے کھاتی ہے، جس کی وجہ سے موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔
  • اس عدد کی حامل بڑی اچھی ماں بھی ثابت ہوتی ہے۔ اپنے بچوں کی نگہداشت پر بھر پور توجہ دیتی ہے۔
  • ایسی عورت بڑی مہربان ہوگی۔ وہ اپنی اولاد سے بڑی محبت کرے گی، خاص کر بیٹی پر تو جان دے گی۔
  • ایسی عورت بڑی سلیقہ شعار اور امور خانہ داری سے پوری طرح واقف ہوگی۔
  • اس عدد کی حامل اکثر عورتوں کی پسندیدہ جگہ کچن ہوگی، اسے لذیذکھانے پکانے آتے ہوں گے۔
  • وہ اور اس کا شوہر اپنی زندگی میں آنے والے نشیب و فراز سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔
  • وہ ایک مکمل سیاست دان ہوتی ہے اور پوری زندگی ماہرانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
  • وہ ہر وقت سوچ میں مستغرق اور اپنے ترازو کو برابر کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہے
  • وہ امن و آشتی کی دیوی ہوتی ہے۔
  • وہ فتح و شکست کے احساس کی بجائے دونوں اطراف میں توازن قائم رکھتی ہے۔
  • وہ براہ راست شمولیت کی بجائی ثالث کا کردار ادا کرنا پسند کرتی ہے۔ وہ ہر فریق کے رویے کے مطابق درست اور غلط کا فیصلہ کرتی ہے۔
  • اس عورت کو اپنی ڈپلومیسی کو تعمیری انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔

دیگر اعداد

 
 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !