بُرج قوس کی مشہور شخصیات
بابرہ شریف
پاکستان کی مشہور اداکارہ بابرہ شریف سے تو سبھی واقف ہیں۔ کمرشلز سے کیریئر کا آغاز کرنے والی یہ خاتون شروع میں جیٹ پاؤڈر والی لڑکی کے نام سے جانی جاتی تھی کیونکہ اسکا کمر شل پاکستان ٹی وی پر چھا گیا تھا۔ بابرہ نے کمر شلز کی دنیا میں کچھ ایسا جادو کیا کہ بابرہ کے پروڈکٹس ہر گھر میں موجو د ہوتے تھے۔ لکس صابن کے کمرشل نے انھیں ترقی کی سیڑھیوں پر لا کھڑا کیا۔ انکی شکل و صورت عام عورتوں سے بہت مختلف تھی، جہاں اس زمانے میں کالی زلفیں خوبصورتی کی نشاندہی کرتی تھی وہاں بابرہ کے بال براؤن تھے جسکی وجہ سے یہ ہر نظر میں رہتی تھی۔
کمرشلز کیساتھ ساتھ 100 فلموں میں بھی بابرہ کام کر چکی ہیں۔ 1978 میں بابرہ نے فلم سٹار شاہد سے شادی کی لیکن وہ شادی چل نہ پائی اور جلد ہی دونوں کی علیحدگی ہو گئی۔ بابرہ کے پاس ایک اور صلاحیت بھی ہے، کافی خطرناک ہنر ہے، اور وہ یہ کہ بابرہ کافی زبردست فلرٹ کر لیتی ہیں۔ سامنے والے کیلئے یہ سمجھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ فلرٹ کر رہی ہیں یا سچ ہے۔ اپنے زمانے میں انھوں نے بڑے بڑے برینڈز کیساتھ کام کیا لیکن اب شوبز سے کنارہ کش ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 10 دسمبر 1954ء (عمر64 سال)۔ مقام: لاہور، پاکستان
آئیے ذرا بابرہ شریف کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
برج قوس کے لوگوں کے بارے میں بات کی جائے تو یہ لوگ بڑا اچھا مزاح کر لیتے ہیں۔ انکی شخصیت میں سنجیدگی سے زیادہ مزاح ہوتا ہے۔ یہ ہر وقت مست رہتے ہیں، اپنی ہی دنیا میں مگن رہتے ہیں اور بہت سخی بھی ہوتے ہیں۔ لیکن انکی طبیعت میں صبر نہیں ہوتا۔ ذرا سا بھی برداشت نہیں کرتے اور پھٹ پڑتے ہیں۔ بولتے زیادہ ہیں لیکن اتنا کام نہیں کرتے۔ جسکی وجہ سے کئی لوگ ان سے تنگ بھی ہوتے ہیں۔ انھیں خود کو بدلنا چاہیئے۔
بابرہ شریف میں یہ خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہورقوس شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
مشہورقوس شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
فریال گوہر
والٹ ڈزنی
چرچل (برطانوی وزیراعظم)


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

سلمان خان کا بُرج
Salman Khan
سلمان خان کا اداکاری سے کوئی خاص لگاؤ نہ تھا۔ وہ اپنے والد کی طرح لکھنا چاہتے تھے لیکن قسمت میں شاید کچھ اور لکھا تھا۔ انھیں پینٹنگ کا بھی شوق ہے کافی اچھی تصویریں بنالیتے ہیں۔ عامر خان نے انکی کچھ پینٹنگز خریدی بھی ہیں۔ اپنی وجاہت کے باعث ہر خاتون انکی فین ہے لیکن انھوں نے دل صرف ایشوریا رائے پہ ہی ہارا۔ ایشوریا کی شادی کے بعد کوئی سلمان کو چھیڑے تو لڑ پڑتے ہیں کیونکہ اپنی محبت کے معاملے میں سلمان بہت حساس ہیں۔ غصہ ویسے ہی انھیں جلد آتا ہے، تبھی انکی اور شاہ رخ خان کی اکثر لڑائی رہتی ہے۔
سلمان خان کو نت نئے صابن لینے اور استعمال کرنے کا بہت شوق ہے۔ یہ اپنی چیزوں اور کام دونوں میں ہی پرفیکشن چاہتے ہیں۔کوئی بھی کام ہو اس کو بڑی توجہ اور صحیح انداز میں کرتے ہیں۔ باڈی کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ تیراکی بھی کرتے ہیں۔ یہ جناب کترینہ کیف کی کوئی بھی فلم نہیں دیکھتے، شاید اس لئے کہ انھیں کترینا کے ساتھ کسی اور کو دیکھنا اچھا نہیں لگتا۔ دل کے بہت اچھے ہیں، لوگوں کی فلاح کے کاموں کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ چاہے گاؤں کے گھر وں میں سفیدی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا سلمان خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 27 دسمبر 1965 (عمر 52 سال)۔ مقام: مدھیا پردیش، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگ وقت کے ساتھ چلنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا انکا شیوہ ہوتا ہے۔ انکی طبیعت کافی سنجیدہ ہوتی ہے اور لوگوں سے زیادہ گھلتے ملتے نہیں ہیں۔ خود مختاری کا جذبہ ہونے کے باعث یہ ہر کام میں آ گے بڑھتے رہتے ہیں۔ اچھے منصوبے بناتے ہیں ۔ لیڈروں والی تمام خصوصیات ان میں پائی جاتی ہیں۔
سلمان خان میں یہ خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

ریحام خان کا بُرج
پورا نام ریحام نیئر خان ہے۔ پاکستان کی جانی مانی ہستی جن سے ہم سب ہی واقف ہیں۔ آج کل تو ویسے ہی ہیڈ لائنز میں صف اول میں پائی جاتی ہیں۔ بی بی سی میں موسم کی فور کاسٹنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی یہ خاتون آہستہ آہستہ صحافت میں ترقی کرتی گئیں اور پاکستان میں تو انکی چاندی ہوگئی۔ 19 سال کی عمر میں انکی شادی اپنے چچا زاد سے کروائی گئی اورانکے تین بچے ہیں۔ پھر طلاق کے بعد ریحام نے صحافت شروع کر دی۔
خان صاحب کی بیوی تو بنی، لیکن بد قسمتی سے صرف چند مہینوں کیلئے۔ اب تو دونوں میں د یوار کھڑی ہو چکی ہے۔ ریحام کی کتاب پاکستان کے نیوز چینلز کا ہاٹ ٹاپک بنی رہی ہے، جس میں میڈم نے عمران خان پر کئی قسم کے الزام لگائے ہیں بلکہ وسیم اکرم صاحب کو بھی نہیں چھوڑا۔ تمام لوگوں نے ریحام کی کتاب کی مخالفت کی اور شائد یہ کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی بین ہو جائے۔ ریحام کو حمزہ علی عباسی سمیت بہت سے لوگوں کی طرف سے کیس کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ دیکھتے ہیں یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 3 اپریل 1973ء (عمر45 سال)۔ مقام: لیبیا
آئیے ذرا ریحام خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حمل ہے۔ برج حمل کے لوگوں کو قدرت نے کئی خوبیوں سے نوازا ہے جیسے کہ پرجوش، باہمت، نڈر، پر اعتماد اور ایماندار۔ لیکن ان میں کچھ خامیاں بھی پائی جاتی ہیں جیسا کہ بے صبرے، من موجی اور غصے کے تیز ہوتے ہیں۔ انھیں خود کو کنٹرول کرنا سیکھنا چاہیئے۔
ریحام خان میں تو یہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !