بُرج قوس کی مشہور شخصیات
بروس لی
جئن فئن لی چینی اداکار تھے جو کہ بروس لی کے نام سے مشہور ہوئے۔ بروس لی کو مارشل آرٹ میں کمال حاصل تھا۔ ان کی کمال خوبی یہ تھی کہ وہ ایک دن میں 5000 بار مکا مارنے کی مشق کرتے، وہ بھی الگ الگ انداز میں۔ نو عمری میں بروس لی کا اپنا "ٹائیگر آف جنکشن سٹریٹ" نامی گینگ بھی تھا، جس کے وہ لیڈر تھے۔ بروس لی نے اپنی زندگی میں صرف ایک لڑائی ہاری وہ بھی 13 سال کی عمر میں۔ بروس لی کی خواہش تھی کہ وہ محمد علی کے ساتھ ایک لڑائی لڑیں مگر ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔ بروس لی مشہور باسکٹ بال کھلاڑی کریم عبدلجبار کے استاد تھے۔ بروس لی کو پانی سے نفرت تھی اور نہ ہی انہوں نے کبھی تیراکی کی۔ بروس لی کا شمار نظر کے لیز استعمال کر نے والے ابتدائی لو گوں میں ہوتا ہے۔
بروس لی کی شادی "لینڈہ لی" نامی لڑکی سے ہوئی۔ بعد ازاں ان کو اپنی ایک ساتھی اداکارہ "ٹینگ پائی" سے بھی محبت ہو گئی مگر ان کی اس محبت کو کوئی منزل نہ مل سکی جس کی وجہ ان کی شادی تھی۔ بروس لی کی موت کے بارے میں بہت سی افواہیں مشہور ہیں مگر ان کی موت کی وجہ ان کی دماغی بیماری تھی۔ بروس لی نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تب ان کی عمر صرف 3 ماہ تھی۔ بروس لی نے "سائیلنٹ فلیٹ" نامی ایک فلم بھی لکھی جو کہ ان کی زندگی میں نہ بن سکی۔ بلاشبہ بروس لی نے مختصر مگر شاندار زندگی گزاری۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 27 نومبر 1940ء۔ مقام: سان فرانسسکو، امریکہ
آئیے ذرا بروس لی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
برج قوس سے تعلق رکھنے والے لوگ عموما ً امید سے بھر پور، مزاحیہ، سخی دل، بہادر، بے خوف، عقل مند اور روشن ضمیر ہوتے ہیں مگر ان کی بری عادت خود کو ہر معاملہ میں صحیح ثابت کرنا ہے۔ اگر بروس لی کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے برج کے متعلق بتائی گئی باتیں درست ہیں۔

 
 
مشہورقوس شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
مشہورقوس شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
فریال گوہر
والٹ ڈزنی
چرچل (برطانوی وزیراعظم)


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

بانو قدسیہ کا بُرج
اصل نام قدسیہ چٹھہ ہے۔ پاکستان کی بے مثال مصنفہ، دانشور اور روحانی خاتون ہیں۔ انکی تحریروں میں جہاں تفریح کیلئے سنسی خیز کہانیاں ہیں، وہیں ان میں دین و دنیا کے بھی کئی فارمولےموجود ہیں۔ آج کے زمانے کی جدید کہانیاں جن سے عام شخص کا تعلق ہے۔ یہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آئی تھیں۔ ان کی فیملی میں مختلف آرٹس میں ماہر لوگ موجود تھے، تبھی بانو نے بھی پانچویں جماعت سے ہی چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھنا شروع کر دی تھیں۔ اردو میں ہی ماسٹرزکیا اور کالج میں پھر پڑھانا شروع کردیا۔
انکی شادی نامور مصنف اشفاق احمد سے ہو ئی۔ دونوں کی ملاقات گورنمنٹ کالج لاہور میں ہوئی اور دونو ں زندگی کے آخری لمحوں تک ساتھ رہے۔ دونوں کا تعلق ایک ہی شعبے سے تھا، تبھی جہاں جہاں بانو قدسیہ کا ذکر ہوتا ہے اشفاق احمد کی بھی بات لازمی ہوتی ہے۔ انکے شوہر نے انکو بہتر بنانے میں انکا بہت ساتھ دیا۔ بانو قدسیہ کی مشہور تحریر راجا گدھ اپنی مثال آپ ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 28 نومبر 1928ء۔ مقام: فیروزپور، انڈیا
آئیے ذرا بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس کے لوگوں میں بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں جیسا کہ یہ لوگ انتہائی مزاحیہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، بڑی سنجیدہ بات بھی بہت اچھے انداز میں لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں۔ یہ لوگ کافی سخی ہوتے ہیں۔ لیکن ذرا سے بے صبرے ہوتے ہیں، ہر کام انھیں جلدی جلدی کرنے کی عادت ہوتی ہیں۔ انھیں تھوڑا تحمل سیکھنا چاہیئے۔
بانو قدسیہ میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

عروا حسین کا بُرج
عروا حسین پاکستان کی نامی گرامی اداکارہ ہیں۔ بہت کم وقت میں ہی سر فہرست آ گئی ہیں۔ اپنی معصوم شکل و صورت کے باعث ہمیشہ ٹی وی پر سادہ کردار ادا کرتی آئی ہیں۔ان کی پہلی فلم نامعلوم افراد تھی۔ انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ بولی وڈ کی فلم کی آفر بھی ہوئی، لیکن انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ بولڈ سین نہیں کرنا چاہتیں۔ عروا بہت حساس ہیں ۔ذرا ذرا سی بات پہ جذباتی ہو جاتی ہیں۔
عروہ نے سنگر فرحان سعید کے ساتھ شادی کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جیسا مجھے فرحان نے پروپوز کیا تھا، ویسا کوئی اور نہیں کر سکتا۔ فرحان نے انہیں پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے خاص رومانوی انداز میں ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے پروپوز کیا تھا، جسے عروا نے خوشی سے قبول کر لیا تھا۔عروا جتنی معصوم لگتی ہیں اس سےکہیں زیادہ نڈر ہیں ۔انھیں کسی بھی چیز سے ڈر نہیں لگتا ۔ سلمان خان انھیں بہت اچھے لگتے ہیں۔ میڈم کو چاکلیٹ انتہائی پسند ہے کبھی بھی کھلا دیں کھا لینگی۔ لوگ جب عروا کو بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں توانھیں بہت ناگوار گزرتا ہے۔ عروا کی چھوٹی بہن ماورا حسین بھی شوبز میں ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا عروا حسین کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 2 جولائی 1991 (عمر 26سال)۔ مقام: کراچی، پاکستان
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سرطان کے لوگ بہت جذباتی اور حساس ہوتے ہیں۔ یہ دوسروں کی بہت زیادہ مدد کرتے ہیں ۔محبت انکے نزدیک ایک ایسا معاملہ ہے جس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔یہ لوگ غوروفکر کے بھی عادی ہوتے ہیں اور بچوں سے بڑی محبت کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی طبیعت میں خود کو سنوارنا شامل ہوتا ہے۔ یہ لوگ نڈر اور بے باک ہوتے ہیں۔
عروا حسین میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !