بُرج قوس کی مشہور شخصیات
بانو قدسیہ
اصل نام قدسیہ چٹھہ ہے۔ پاکستان کی بے مثال مصنفہ، دانشور اور روحانی خاتون ہیں۔ انکی تحریروں میں جہاں تفریح کیلئے سنسی خیز کہانیاں ہیں، وہیں ان میں دین و دنیا کے بھی کئی فارمولےموجود ہیں۔ آج کے زمانے کی جدید کہانیاں جن سے عام شخص کا تعلق ہے۔ یہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آئی تھیں۔ ان کی فیملی میں مختلف آرٹس میں ماہر لوگ موجود تھے، تبھی بانو نے بھی پانچویں جماعت سے ہی چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھنا شروع کر دی تھیں۔ اردو میں ہی ماسٹرزکیا اور کالج میں پھر پڑھانا شروع کردیا۔
انکی شادی نامور مصنف اشفاق احمد سے ہو ئی۔ دونوں کی ملاقات گورنمنٹ کالج لاہور میں ہوئی اور دونو ں زندگی کے آخری لمحوں تک ساتھ رہے۔ دونوں کا تعلق ایک ہی شعبے سے تھا ، تبھی جہاں جہاں بانو قدسیہ کا ذکر ہوتا ہے اشفاق احمد کی بھی بات لازمی ہوتی ہے۔ انکے شوہر نے انکو بہتر بنانے میں انکا بہت ساتھ دیا۔ بانو قدسیہ کی مشہور تحریر راجا گدھ اپنی مثال آپ ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 28 نومبر 1928ء۔ مقام: فیروزپور، انڈیا
آئیے ذرا بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
برج قوس کے لوگوںمیں بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں جیسا کہ یہ لوگ انتہائی مزاحیہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، بڑی سنجیدہ بات بھی بہت اچھے انداز میں لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں۔ یہ لوگ کافی سخی ہوتے ہیں۔ لیکن ذرا سے بے صبرے ہوتے ہیں، ہر کام انھیں جلدی جلدی کرنے کی عادت ہوتی ہیں۔ انھیں تھوڑا تحمل سیکھنا چاہیئے۔
بانو قدسیہ میں یہ تمام خوبیا ں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہورقوس شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
مشہورقوس شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
فریال گوہر
والٹ ڈزنی
چرچل (برطانوی وزیراعظم)


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

کرینہ کپور کا بُرج
بولی وڈ کی بیبو جن کا نام سنتے ہی انکا ہر کردار بڑی خوبصورتی سے آنکھوں میں نظر آنے لگتا ہے۔ بیبو نے فلم انڈسٹری میں آتے ہی اپنی قابلیت اور پر اثر انداز سے شائقین کے دلوں میں گھر کر لیا۔ آج تک ویسی ہی حسین وجمیل ہیں جیسی کہ 2002 میں تھیں۔ انکی فٹنس کے پیچھے نہ کوئی جم ہے نہ ورزش ، بلکہ یہ سب یوگا کا کمال ہے۔ یہ خاتون یوگا کے بغیر اپنا دن تصور ہی نہیں کر سکتی۔ اسکے علاوہ کھانے میں بھی یہ میڈم کوئی چکن، مٹن، یا فاسٹ فوڈ نہیں لیتی ۔۔۔ انکا کھانا وہی دیسی دال چاول اور سبزیوں سے شروع ہوتا ہے اور انھی پر ختم۔
بیبو کی بری عادت ناخن چبانا ہے۔ جی با لکل! ناخن چباتی ہے کرینہ ۔ کرینہ کے شاہد کپور سے گہرے مراسم سے تو سب ہی واقف تھے لیکن سیف علی خان سے شادی بڑی ہی عجیب بات ہے، حالانکہ سیف کے دو بچے بھی تھے۔
کرینہ کو دنیا میں اگر کسی چیز کو جمع کرنے کا شوق ہے تو وہ صرف بوٹ ہیں۔ انھیں ہر طرح کے بوٹ لینا اور پہننا اچھا لگتا ہے۔ بہت سے فلاحی ایونٹس کا بھی حصہ بنتی آئی ہیں خواہ وہ تعلیم کیلئے ہو یا عورتوں کی ترقی کیلئے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا کرینہ کپور کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 21 جون 1980 (عمر 37سال)۔ مقام: ممبئی
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سنبلہ کے لوگوں کی بات کی جائے تو ان میں شفقت، محنت، وفاداری نمایاں عناصر ہیں۔ لیکن جو چیز انکے خلاف ہے وہ انکا ہر وقت کام کرنا اور پھر بھی مطمئن نہ ہونا ہے۔ اتنی محنت کے بعد بھی یہ دوسروں اور اپنے کام میں تنقید کرتے رہتے ہیں، جسکے باعث ساتھ رہنے والے لوگو ں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انھیں خود کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
کرینہ کپور میں یہ تما م خوبیاں موجود ہیں۔

 

پرنس چارلس کا بُرج
شہزادہ چارلس، انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ کے بڑے صاحبزادے اور مستقبل کے بادشاہ ہیں۔ چونکہ انکا تعلق ایک شاہی خاندان سے ہے تبھی انکا رہنا سہنا اورعادات بھی شاہی نوعیت کی ہیں جو کہ عام بندے کی عقل سے باہر ہیں۔ چارلس جو گاڑی استعمال کرتے ہیں وہ انگریزی شراب سے چلتی ہے ۔۔۔ جی شراب سے۔ شاہی لوگ شاہی انداز۔ لیکن اس شاہی انداز کے باوجود پرنس چارلس وہ پہلے شہزادے ہیں جنھوں نے کسی ادارے سے ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔
پرنس کی ذاتی زندگی ہمیشہ ہی ہائی لائٹ رہی ہےخواہ وہ لیڈی ڈیانا اور انکے تعلقات کی کشیدہ نوعیت ہو یا کمیلا پارکر سے ان کی محبت۔ پرنس کی اپنے والد صاحب سے بھی ذرا اونچ نیچ بھی ہوتی رہتی ہے اور تبھی دونوں کی نہیں بنتی۔ ساتھ ہی ساتھ یہ مصنف بھی ہیں، بلکہ بچوں کے لیے بھی کتابیں لکھتے ہیں۔ پولو کے بہت اچھے کھلاڑی ہیں، اوراسی کھیل کے دوران ہی لیڈی ڈیانا ان پر دل ہار بیٹھی تھی۔
چارلس کے کھانے کے بھی اپنے اصول و ضوابط ہیں انھیں پورے 7 منٹ پکا ہوا انڈا چاہیے ہوتا ہے نہ ایک منٹ زیادہ نہ ایک منٹ کم۔ اگرکبھی ذرا اونچ نیچ ہو جائے تو شیف کی واٹ لگ جاتی ہے۔ ایک اورعجیب بات جو اس شاہی شہزادے کی عادت ہے وہ یہ کہ جب بھی سوتے ہیں برہنہ سوتے ہیں۔ اسکے پیچھے انکی کیا لوجک ہے یہ تو وہی بہتر جانتے ہیں۔ چارلس صاحب چیرٹی بھی بے حد کرتے ہیں اورلوگوں کی فلاح کیلئے ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 14نومبر 1948 (عمر70 سال)۔ مقام: لندن
آئیے ذرا پرنس چارلس کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سچے دوست ہوتے ہیں۔ بہادر اور نڈر ہوتے ہیں۔ انکے پاس بہت سے وسائل ہوتے ہیں جسکو استعمال کر کے یہ لوگوں کی مدد بھی کرتے ہیں۔ یہ راز رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں اور اگر کوئی ان کا رازفاش کر دے تو پھر اسکی خیر نہیں، یہ تشدد پر اتر آتے ہیں۔ انھیں اپنے غصے اور حسد پر قابو پانا چاہیئے۔
پرنس چارلس میں یہ تمام عادات واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !