بُرج سنبلہ کی مشہور شخصیات
اکشے کمار
اکشے صرف فلمی ہیرو نہیں ہیں بلکہ انہوں نے سچ مچ مارشل آرٹس میں بلیک بیلٹ حاصل کر رکھی ہے۔ تھائی لینڈ میں قیام کے دوران کک اور ویٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ ممبئی میں لوگوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دیتے تھے کہ کسی کے مشورہ پر ایک دن ماڈلنگ کرنے جا پہنچے اور صرف دو دنوں میں اتنی دولت کما لی جو ان کی پورے مہینے کی تنخواہ کے برابر تھی۔ لہذا موڈلنگ کو ہی کیرئیر بنانے کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں کئی فلموں میں صرف بیک گراؤنڈ ڈانسر کا کام ہی ملا۔اسی کام کےسلسلے میں ایک دن فلائٹ مس ہو گئی تو بہت مایوس ہوئے، گھومتے گھومتے ایک فلم سٹوڈیو جا پہنچے۔ خوش قسمتی دیکھئے کہ وہاں انھیں ایک فلم میں پہلی بار مرکزی رول کے لیے منتخب کر لیا گیا۔
ایک کا میا ب ایکٹر ہونے کے باوجود انکی عادات بہت سادہ ہیں: جیسے بسوں میں سفر کرنا، باڈی فٹ رکھنے کے لیئے رننگ اور باکسنگ کرنا، سادہ خوراک کھانا، صبح پانچ بجے اٹھ جانا وغیرہ۔ ملٹری خاندان سے تعلق رکھنے والے یہ ایکٹر فوج میں تو نہیں، لیکن انکانظم و ضبط فوج والوں سے بڑھ کر ہے۔ اکشے پورے مہینے میں صرف 5000 روپے خود پر خرچ کرتے ہیں انکا ماننا ہے کہ انھیں بلا وجہ خرچ کرنا بالکل پسند نہیں۔ یہ صاحب اپنا کام صبح 6 بجے شروع کر دیتے ہیں جبکہ باقی ایکٹرز کی صبح ہی12 بجے ہوتی ہے۔اکشے 7 بجے کے بعد کچھ نہیں کھاتے، فاسٹ فوڈ اور ہوٹل میں تو یہ جاتے ہی نہیں۔ اپنی بیوی ٹونکل کھنہ، بیٹے اور بیٹی کو بھی سادہ بنا چکے ہیں۔ نئے گلوکاروں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور انکے گانے اپنی فلموں میں شامل کر لیتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا اکشے کمار کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 9ستمبر 1967 (عمر 50سال)۔ مقام: امرتسر
برج سنبلہ کے لوگوں پر غور کیا جائے تو یہ بہت محنتی اور حقیقت پسند ہوتے ہیں ۔ وفاداری، شفقت اور رحمدلی ان میں کوٹ کوٹ کر بھر ی ہوتی ہیں۔ لیکن یہ لوگ بس ہر وقت کام ہی کرتے رہتے ہیں۔ اپنے کام میں اتنے کیڑے نکالتے ہیں کہ بس پھر اسی میں لگے رہتے ہیں ۔ اگر یہ لوگ تھوڑے ٹھنڈے رہیں تو انکے لیے بہتر ہے۔
اکشے کمار میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

کترینہ کیف کا بُرج
Katrina Kaif
انکا اصل نام کترینہ ترکیوت ہے لیکن مشکل ہونے کی وجہ سے کترینہ کیف کہلواتی ہیں۔ برطانیہ کی یہ اداکارہ بولی وڈ پر مکمل طور پر قابض ہوچکی ہیں۔ یہ خاتون اداکارہ ہونے کیساتھ مذہبی بھی ہیں ، باقاعدگی سے مندر بلکہ گرجاگھربھی جاتی ہیں۔ شہرت نے انھیں سست نہیں بنایا۔ روزانہ 6 بجے اٹھ جاتی ہیں یوگا اور ورزش کرنے کیلئے۔ ایکٹرس بننے سے پہلے روزانہ 16 گھنٹے کام کرتی تھیں۔ انکی چھ بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ باپ سے علیحدگی کے بعد انکی ماں نے ہی بچوں کو پروان چڑھایا ۔ تبھی کم عمری میں ہی ذمہ دار بیٹی کیطرح کام کرتی آئی ہیں۔
خوبصورتی اور اعلی شخصیت ہونے کیوجہ سے ہر دلعزیز ہیں۔ لیکن انکا دل ٹوٹ چکا ہے۔ رنبیر کپور سے علیحدگی کا غم شاید آج بھی انھیں ہے۔ سلمان خان کیساتھ اپنے تعلق کو ماننے سے انکار کرتی آئی ہیں لیکن آخر 2011 ءمیں اعتراف کر ہی لیا خاتون نے۔ نہ جانے شادی کا ارادہ ہے بھی کہ نہیں۔ کترینہ کو اپنی زندگی اور معاملات کو شیئر کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔تبھی یہ میڈم فیس بک استعمال نہیں کرتی تھیں، لیکن سلمان خان کے اصرار پر آخر بنا ہی لیا اکاونٹ تاکہ شائقین سے رابطہ رہے۔
کترینہ رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد کافی سمجھدار ہوگئی ہیں۔ چلو دیر آئے درست آئے ! اب یہ کافی سوچ سمجھ کر انڈسٹری میں چل رہی ہیں۔ خاموش رہ کر اپنے کام سے کام رکھتی ہیں۔ لوگ انھیں کیٹ کہتے ہیں جو کہ انھیں با لکل پسند نہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا کترینہ کیف کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 16 جولائی 1983 (عمر 34سال)۔ مقام: ہانگ کانگ
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگ انتہائی حساس اور جذباتی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اپنے قریبی لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور انکے لیے ہر کسی سے لڑ جاتے ہیں ۔ وفاداری ان کا زیور ہوتا ہے ،کبھی بھی بے وفائی نہیں کرتے۔ انکی طبیعت میں ہمدردی پائی جاتی ہے۔ البتہ یہ لوگ تھوڑے موڈی ہوتے ہیں اور موڈ سے ہٹ کر نہیں چلتے۔
کترینہ کیف میں یہ تمام عناصر پائے جاتے ہیں۔

 

جاوید شیخ کا بُرج
دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی ہنر کیساتھ پیدا ہوا ہے لیکن کچھ لوگوں کے پاس عام لوگوں سے زیادہ صلاحیتیں ہوتی ہیں اور جاوید شیخ صاحب ان میں سے ایک ہیں۔ پاکستان فلم اندسٹری کے جانے مانے اداکار جو عرصہ دراز سے اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھاتے آئے ہیں اور ابھی بھی پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ لولی وڈ کی فلم دھماکہ میں 1974 میں پہلی بار انھوں نے ہیر و کا کردار ادا کیا اور تبھی سے انکا سفر شروع ہو گیا۔ اسکے بعد شیخ صاحب نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انکی شادی زینت سے ہوئی لیکن شادی چل نہ پائی اور دو بچوں کیساتھ شیخ صاحب نے اکیلے زندگی گزاری ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ان پر سوشل میڈیا میں الزام لگائے گئے کہ یہ مائرہ خان کو ایورڈ شو میں کِس کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب کہ وہ صرف پیار دے رہے تھے۔ ہمارا میڈیا ہر بات کو اپنے ہی رنگ میں رنگ دیتا ہے جس پر مائرہ نے انکی صفائی میں ٹویئٹ کیا کہ اتنے بڑے لیجنڈ پر ایسے الزام لگاتے ہوئے لوگوں کو سو چنا چاہیئے۔ لیکن اس بات کو جاوید صاحب نے دل پر نہیں لیا، انھیں اپنے دشمنوں کی چال بچگانہ لگی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 8 اکتوبر 1954ء (عمر64 سال)۔ مقام: راولپنڈی، پاکستان
آئیے ذرا جاوید شیخ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج میزان ہے۔ برج میزان کے لوگوں میں آپ ہم آہنگی اور امن دیکھتے ہیں۔ بہت پیا ر کرنے والے اور شفیق ہو تے ہیں خوبصورتی کی بہت عزت کرتے ہیں۔ لیکن یہ اچھے بننے کے چکر میں اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ کسی کو ناں نہیں کرتے اور یوں انکی اپنی بینڈ بج جاتی ہے۔ انھیں تھوڑا ڈپلومیٹ ہونے کی ضرورت ہے۔
جاوید شیخ میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !