بُرج سنبلہ کی مشہور شخصیات
پریا پرکاش (سوشل میڈیا سٹار)
پر یا پر کا ش کا نام نیا ضرور ہے لیکن فیس بک کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ وہ خوش نصیب نوجوان اداکارہ ہے، جس کی فلم کی صرف 20 سیکنڈ کی آنکھ مارنے والی ویڈیو کلپ نے ایک ہی رات میں اسے سٹار بنا دیا۔ پریا کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ لوگ اسے صرف آنکھ مارنے والی لڑکی کے نام سے یاد رکھیں، بلکہ وہ فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔
پریا ایک ہی رات میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولوورز حاصل کرنے والی تیسری شخصیت بن گئی ہے۔ پاکستان سے لیکر مصر تک اس کی فلم کی اس ویڈیو کلپ نے دھوم مچا دی ہے۔ پریا نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا لیکن قسمت اس پر کچھ زیادہ ہی مہربان ہو گئی ہے۔ پریا کے مشہور ہوتے ہی اس کے نام سے نہ جانے کتنی فیک آئی ڈیز 24 گھنٹوں میں بنیں۔ پریا کا کہنا ہے کہ شہرت ذمہ داری کی بھی متقاضی ہوتی ہے۔ ’پہلے میں اپنے سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرسکتی تھی، لیکن اب میں کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے دس بار سوچتی ہوں‘۔ دوسری طرف اداکارہ کے والدین نے اس کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ پریا پرکاش کے والد کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پریا کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پریا کو دو کام انتہائی عزیز ہیں ایک تو ڈانس اور دوسرا سیر و تفریح۔ پریا نے ان سب کے باوجود بھی اپنی پڑھائی جاری رکھی ہوئی ہے، بی کام کر رہی ہیں۔ لڑکے تو ہر وقت ہزاروں کی تعداد میں اس کے آگے پیچھے رہتے ہیں لیکن پریا سنگل ہو کر زیادہ خوش ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا پریا پرکاش کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 12 ستمبر 1999 (عمر 19سال)۔ مقام: ترشور، انڈیا
برج سنبلہ کے لوگ محنتی، وفادار اور مہربان ہواکرتے ہیں۔ انکی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جذباتی نہیں ہوتے، البتہ حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ ہر کام میں دن رات ایک کر دیتے ہیں۔ لیکن یہ کام میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ خودکو بھی بھو ل جاتے ہیں۔اپنے یا دوسروں کے کام میں ذرا بھی کمی برداشت نہیں کرتے۔ بہت پریشان ہوجاتے ہیں بات بات پر۔ ان چیزوں میں تھوڑا نارمل ہو جائیں تو انکی زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔
پریا پرکاش میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
مشہورسنبلہ شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
بُرج سنبلہ (Virgo)
علامہ اقبال کا بُرج
علامہ محمد اقبال جنھیں شاعر مشرق بھی کہا جاتا ہے، نہایت معروف شاعر، فلسفی، سیاست دان، بیرسٹر اور سکا لر تھے۔ پاکستان کی آزادی میں انکا بہت بڑا ہاتھ ہے، تبھی تو انھیں "پاکستا ن کا روحانی باپ" کہا جاتا ہے۔ اقبال نہ صرف پاکستان کے لیے با عث فخر ہیں بلکہ کنگ جارج جیسے لوگوں نے بھی انھیں مدعو کیا اور سر کا خطاب دیا۔ اردو اور فارسی میں انھوں نے اپنے قلم کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کی، جسکی بنا پر انھیں مفکر پاکستان اور حکیم الامت کہا گیا۔ عربی میں بھی انکا کام قابل تعریف ہیں۔
انکی پہلی کتاب اسرار خودی فارسی زبا ن میں تھی جسکی کئی زبانوں میں تشریح ہوئی۔ انھوں نے جرمنی میں بھی کافی ٹائم گزارا اور تبھی انکی یاد میں وہاں اقبال کے نام سے ایک سٹریٹ بھی ہے، جو علامہ اقبال کی یاد کو آج بھی تازہ کرتی ہے۔ مغربی تعلیم حاصل کرنے کے باوجودعلامہ اقبال اسلام کی تعلیمات میں کافی سخت تھے اور ہمیشہ اسلام کواسکی صحیح تعلیمات کیساتھ فروغ دینے کی کوشش کرتے رہے۔ اقبال صاحب نے تین شادیاں کی۔ پہلی شادی 1895 میں کریم بی بی سے کی، اسکے بعد سردار بیگم اور پھر مختار بی بی انکی زوجیت میں آئیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 9 نومبر 1877ء۔ مقام: سیالکوٹ، پاکستان
آئیے ذرا علامہ محمد اقبال کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگ کافی بہادر ہوتے ہیں، ان سے بہتر سچا دوست کوئی نہیں ہوتا۔ انکے پاس اتنے وسائل ہوتے ہیں کہ ہر چیز کا حل نکا ل لیتے ہیں۔ جوش و جذبے کے اعتبار سے یہ کافی مکمل ہوتے ہیں۔ لیکن ان کی طبیعت میں تشدد شامل ہوتا ہے۔ اپنے پیاروں کے معاملے میں بڑے محتاط رہتے ہیں۔
علامہ محمد اقبال میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
بروس لی کا بُرج
جئن فئن لی چینی اداکار تھے جو کہ بروس لی کے نام سے مشہور ہوئے۔ بروس لی کو مارشل آرٹ میں کمال حاصل تھا۔ ان کی کمال خوبی یہ تھی کہ وہ ایک دن میں 5000 بار مکا مارنے کی مشق کرتے، وہ بھی الگ الگ انداز میں۔ نو عمری میں بروس لی کا اپنا "ٹائیگر آف جنکشن سٹریٹ" نامی گینگ بھی تھا، جس کے وہ لیڈر تھے۔ بروس لی نے اپنی زندگی میں صرف ایک لڑائی ہاری وہ بھی 13 سال کی عمر میں۔ بروس لی کی خواہش تھی کہ وہ محمد علی کے ساتھ ایک لڑائی لڑیں مگر ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔ بروس لی مشہور باسکٹ بال کھلاڑی کریم عبدلجبار کے استاد تھے۔ بروس لی کو پانی سے نفرت تھی اور نہ ہی انہوں نے کبھی تیراکی کی۔ بروس لی کا شمار نظر کے لیز استعمال کر نے والے ابتدائی لو گوں میں ہوتا ہے۔
بروس لی کی شادی "لینڈہ لی" نامی لڑکی سے ہوئی۔ بعد ازاں ان کو اپنی ایک ساتھی اداکارہ "ٹینگ پائی" سے بھی محبت ہو گئی مگر ان کی اس محبت کو کوئی منزل نہ مل سکی جس کی وجہ ان کی شادی تھی۔ بروس لی کی موت کے بارے میں بہت سی افواہیں مشہور ہیں مگر ان کی موت کی وجہ ان کی دماغی بیماری تھی۔ بروس لی نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تب ان کی عمر صرف 3 ماہ تھی۔ بروس لی نے "سائیلنٹ فلیٹ" نامی ایک فلم بھی لکھی جو کہ ان کی زندگی میں نہ بن سکی۔ بلاشبہ بروس لی نے مختصر مگر شاندار زندگی گزاری۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 27 نومبر 1940ء۔ مقام: سان فرانسسکو، امریکہ
آئیے ذرا بروس لی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس سے تعلق رکھنے والے لوگ عموما ً امید سے بھر پور، مزاحیہ، سخی دل، بہادر، بے خوف، عقل مند اور روشن ضمیر ہوتے ہیں مگر ان کی بری عادت خود کو ہر معاملہ میں صحیح ثابت کرنا ہے۔ اگر بروس لی کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے برج کے متعلق بتائی گئی باتیں درست ہیں۔

