بُرج حمل کی مشہور شخصیات
جیکی چن
ہانگ کانگ کے نامی گرامی ایکٹر جو اپنے فائٹنگ سٹائل کیلئے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ بچپن سے ہی مارشل آرٹس سے انکا تعلق رہا ہے۔ پھر چاہے بازو ٹوٹے،ہڈی ٹوٹے یا اور کچھ، انھوں نے اپنا شوق ہمیشہ جاری رکھا ہے۔ جیکی چین صرف ایک نہیں بلکہ 7 زبانیں بولنا جانتے ہیں۔ فلموں میں یہ خطرناک سین کے سٹنٹس خود کرتے ہیں۔ جیکی پیدائشی طور پر ایک وزنی بچہ تھا۔ جب اسے سکول میں داخل کروایا گیا تو پہلے سال میں ہی فیل ہوگیا۔ جس کی وجہ سے والدین نے سکول سے ہٹا کر مارشل آرٹس کی اکیڈمی میں داخلہ دلوا دیا۔بچپن میں ہی اس نے تھیٹر میں کام شروع کر دیا تھا۔
لڑکیاں انکے پیچھے اتنی دیوانی ہو جائیں گی یہ تو انھوں نے کبھی نہیں سوچا تھا۔لیکن کوئی لڑکی ان کی خاطر خود کشی کر لے گی،یہ تو کسی نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ جی بالکل ! انکی ایک فین کو جب پتہ چلا کہ جیکی کی شادی ہو گئی ہے تو لڑکی نے اپنی جان ہی لے لی۔ جیکی نے 1982 میں ہی ایک اداکارہ سے شادی کر لی تھی اور انکا ایک بیٹا بھی ہے۔ ایک اور اداکارہ، جو کہ کئی سال قبل مس ایشیاکا مقابلہ بھی جیت چکی ہیں، سے جیکی چین کی ایک بیٹی بھی ہے۔ لیکن جیکی چین اپنے اس تعلق پر نہایت شرمندہ ہے اور اسے اپنی بہت بڑی غلطی قرار دیتا ہے۔مارشل آرٹس کے اس ماہر کو ڈر لگا تو صرف پبلک میں بولنے سے۔ یہ کام جیکی کو ہمیشہ خوفزدہ کر دیتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا جیکی چن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 7 اپریل 1954 (عمر 64 سال)۔ مقام: ہانگ کانگ
برج حمل کے لوگوں کی خوبیوں کی طرف دیکھا جائے تو یہ کافی خود اعتماد ہوتے ہیں۔ انکو اپنی صلاحیتوں کو صحیح طرح استعمال کرنے کا طریقہ آتا ہے۔ لیکن یہ لوگ خود پر قابو ایک منٹ میں کھو دیتے ہیں۔انکا پارہ چھوٹی سی بات پر ساتویں آسمان پر پہنچ جاتا ہے۔ انکو ان خامیوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
جیکی چن میں یہ عناصر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

 
 


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

گلوکارہ شکیرا کا بُرج
شکیرا برِاعظم جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا کی پہلی سنگر ہیں جو کہ شہرت کے ساتویں آسمان پہ ہیں۔ انھوں نے بہت سے گانے گائے لیکن فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر واکا واکا نے جو بلندی دی ، وہ بے مثال ہے۔ شکیرا کے نام کا مطلب شکر گزار ہے جو کہ انھیں خود بہت پسند ہے۔ کافی ساری زبانیں بول لیتی ہیں جیسے کہ عربی، فرنچ، انگریزی، اٹالین۔ انکی فیملی ہی اتنی بڑی ہے کہ سبھی سے کچھ نہ کچھ سیکھ لیا انھوں نے۔ دادی ماں سے بیلے ڈانس سیکھا ۔ ساتھ ہی ساتھ شکیرا نہایت ذہین بھی ہیں، انکا آئی کیو 140 ریکار ڈ کیا گیا ہے۔۔ ۔ جی بالکل ! 140۔ جبکہ ایک عام انسان کا آئی کیو 90 سے 110 کے درمیان ہوتا ہے۔شکیرا اگر پروفیسر یا سائنسدان ہوتیں تو بھی بہت ترقی کرتیں۔
13 سال کی عمر میں شکیرا نے اپنی آواز کا جادو پہلی بار بکھیرا ، جو تیس سال گزرنے کے بعد بھی ویسا ہی ہے۔ شکیرا کو ٹینس، گالف، باسکٹ بال اور سوئمنگ انتہائی پسند ہیں۔ کہیں بھی جانا ہو،انکا آل ٹائم فیورٹ کلر بلیک ہے ۔ اپنے تین کتوں سے انکو بہت لگاؤ ہے ۔ہر وقت انکے ساتھ رہنا پسند کرتی ہیں۔ انھیں چاکلیٹ ہر وقت اور ہر طرح کی پسند ہے۔ محبت ایک ہی شخص سے کی، جو کہ کافی ڈرامائی اظہار تھا ، فٹ بالر جیرارڈ کی طر ف سے، جسے شکیرا نے قبو ل بھی کیا۔ اب ان دونوں کے دو بچے ہیں اور بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا شکیرا کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 2 فروری 1977 (عمر 41سال)۔ مقام: کولمبیا، جنوبی امریکہ
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج دلو ہے۔ برج دلو کے لوگ تر قی پسند ہوا کرتے ہیں ۔انھیں آگے بڑھتے رہنے کی تڑپ سونے ہی نہیں دیتی ۔ ان لوگوں میں بناوٹ نہیں ہوتی۔ جیسے اندر سے ہوتے ہیں، ویسے ہی باہر سے بھی ہوتے ہیں۔ کسی پہ انحصار کرنا انکی فطرت میں شامل نہیں ہے۔ انکی کمزوریوں میں جذباتی ہو جانا، اپنے غصے پہ قابو نہ کرنا اور ذرا سا بھی سمجھوتا نہ کرنا، شامل ہیں۔ اگر ان سب پہ کنٹرول ہو جائے تو یہ لوگ بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔
یہ تمام خصو صیات شکیرا میں موجود ہیں۔

 

اشفاق احمد کا بُرج
اشفاق احمد پاکستان کے نامور افسانہ نگار، ڈرامہ نگار اور نثر نگار ہیں۔ ادب کی دنیا میں انکی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انکی تحریریں بھٹکے ہوئے انسانوں کیلئے بھی راہ راست کا سبب ہیں۔ انکے ڈرامے اور ناول ریڈیو اور ٹی وی دونوں ہی کی زینت بنے ہیں۔ ہجرت کے بعد پاکستان آگئے۔ ہجرت کے دوران اشفاق صاحب اعلان کرنے کا کام کرتے تھے اور اسی وجہ سے انھیں ریڈیو آزاد کشمیر میں نوکری دے دی گئی۔ انکی آواز اتنی اچھی تھی کہ لوگ بڑے شوق سے سنتے تھے۔
گورنمنٹ کالج لاہور میں اردو لٹریچر پڑھا۔ کالج میں بانو قدسیہ انکی کلاس فیلو تھی اور وہیں اشفاق صاحب نے فیصلہ کر لیا کہ عمر بھر کے ساتھ کیلئے بانو ہی چاہیئے۔ بانو بھی کہانیاں لکھتی تھی اور یہ بھی، دونوں کی جوڑی ایک دم فٹ تھی۔ اشفاق صاحب کو بانو کا دل جیتنے کیلئے کئی جتن کرنے پڑے، کیونکہ بانو عام لڑکیوں جیسی تو تھی نہیں۔
انہوں نے روم جا کروہاں کی یونیورسٹی میں بھی اردو پڑھائی۔ اٹلی میں اردو نیوز کاسٹر کی خدمات بھی انجام دیں۔ انکی خدمات کی وجہ سے ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ اشفاق احمد اب دنیا میں نہیں رہے، مگر ان کی تحریریں نوجوان نسل کیلئے آج بھی سبق آموز ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 22 اگست 1925ء۔ مقام: برٹش انڈیا
آئیے ذرا اشفاق احمد کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج اسد ہے۔ برج اسد کے لوگوں میں عام لوگوں سے زیادہ ہنر پائے جاتے ہیں یہ اپنی ذات کو جانچنے میں کمال رکھتے ہیں۔ انکا وقار ہر کام میں نظر آتا ہے جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اسے سونا کر دیتے ہیں۔ لیکن بس انکی تیزی انکے لیے پریشانیوں کا باعث بنتی ہے۔ اگر یہ جلد بازی چھوڑ دیں تو کیا ہی بات ہے۔
اشفاق ا حمد میں یہ تمام عادات نمایاں ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !