بُرج حمل کی مشہور شخصیات
لیڈی گاگا
امریکی گلوکارہ جو دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ اسکے علاوہ یہ اپنی حرکات و سکنات کی وجہ سے بھی لوگوں کی نظروں میں رہتی ہیں۔ لیڈی گاگا اپنے نت نئے اور عجیب و غریب کپڑوں کی وجہ سے کچھ لوگوں کی پسندیدہ ہیں تو وہی کچھ لوگ انکی بے باکی اور انداز کو بالکل پسند نہیں کرتے۔ لیکن ان صاحبہ پر لوگوں کی باتوں کا کچھ اثر نہیں ہوتا۔ الٹا ان کا کہنا ہے کہ اگر آپکی پرچھائی نہیں ہے تو اسکا مطلب ہے آپ روشنی میں کبھی آئے ہی نہیں۔ حد تو اس وقت ہوئی جب میڈم نے گوشت سے بنا ہوا لباس پہن کر ایک فنکشن اٹینڈ کیا۔ جی جی گوشت سے بنا ہوا سوٹ۔۔۔ یہ نہ تو کبھی کسی نے سنا اور نہ ہی دیکھا۔ لیکن لیڈی گا گا نے اپنا یہ شوق بھی پورا کیا۔
ان کا خاندان امیر نہیں تھا اور انکے والدین روزانہ بارہ گھنٹے کام کرتے تھے۔ مشہور ہونے سے پہلے لیڈی گاگا ایک انتہائی سستے گھر میں رہتی تھیں اور ایک سال تک انتہائی سستا اور غیر معیاری کھانا کھاتی رہیں۔ البتہ وہ مطالعہ کی شوقین تھیں۔ 19 سال کی عمر میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے وہ ذہنی مریض بھی بن گئیں۔ اس صورتحال سے باہر نکلنے میں انہیں فیملی، دوستوں اور ڈاکٹروں کی بہت سپورٹ حاصل رہی۔
وہ شروع سے مائیکل جیکسن اور میڈونا سے متاثر ہیں۔ پیانو کی ماسٹر ہیں انھوں نے چار سال کی عمر میں ہی سیکھ لیا تھا، اور پیانو سے ہی انہیں گانے کا شوق پیدا ہوا۔ ہماری طرح انہیں بھی بگز بنی خرگوش کے کارٹون انتہائی پسند ہیں۔ آج بھی دیکھنے کا موقع مل جائے تو ضرور دیکھتی ہیں۔ یہ لکھتی بھی اچھا ہیں اب تک بہت سے گلوکاروں کیلئے گانے لکھ چکی ہیں۔ کھانا بھی بہت اچھا بناتی ہیں۔ یہ بندی اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتی ہیں ایک بار انھوں نے اپنے مداحوں کیلئے 1000$ کا پیزا بھی خریدا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا لیڈی گاگا کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 28 مارچ 1986 (عمر 32 سال)۔ مقام: نیویارک امریکہ
برج حمل کے لوگوں میں ہمت ، بہادری اور جوش بھرا ہوتا ہے۔ یہ لوگ پر امید رہتے ہیں ، چاہے حالات کیسے بھی ہوں۔ لیکن جو چیز انکے لیے بار بار مصیبت بنتی ہے وہ انکا غصہ ہے۔اگر یہ خود پرقابو پا لیں تو انکے راستے ہموار ہوسکتے ہیں۔
لیڈی گاگا میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
مشہور حمل شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
بُرج حمل (Aries)
ڈونلڈ ٹرمپ کا بُرج
پورا نام ڈونلڈ جون ٹرمپ ہے۔ جو کہ امریکہ کے پینتالیسویں صدر مقرر ہوئے۔ انکی شہرت کے ڈنکے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ یہ اپنی الگ سی شخصیت کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ڈونلڈ نے برسراقتدار آتےہی سیاسی میدان میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ جب بھی خطاب کرتے ہیں ہمیشہ سنسنی مچا دیتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ کے قابل ترین لوگوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔ یہ دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں بھی موجود ہیں۔ ہر شعبے میں انھوں نے اپنا لوہا منوایا ہے۔
ٹرمپ بڑی ہی رنگین طبیعت کے مالک واقع ہوئے ہیں کیونکہ اب تک تین شادیاں کر چکے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ اینا نکلوس سمتھ اور ڈونلڈ کے افئیر کی باتیں بھی گردش میں آئیں جو کہ سچ بھی تھی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کے اتنی بڑی شخصیت کے بال انکی بیگم ملیانا کاٹتی ہیں۔ جی ہاں! ملیانا ہی انکے مشہور بالوں کو کاٹتی ہیں۔
ڈونلڈ تھوڑے عجیب ہیں کیونکہ یہ جناب کسی سے بھی ہاتھ نہیں ملاتے، انکا ماننا ہے کہ کسی کی استعمال شدہ چیز کو ہاتھ لگانا انکی شان کے خلاف ہے۔ حتیٰ کے لفٹ کے بٹن کو بھی دبانا پسند نہیں کرتے کیونکہ اس پر دوسرے لوگ ہاتھ لگا چکے ہوتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کے بُرج کا حال اور ان کی کامیابی کا راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 14 جون 1946 (عمر 71 سال)۔ مقام: نیویارک امریکہ
تاریخ پیدائش کے لحاظ سے ڈونلڈ ٹرمپ کا بُرج جوزا (Gemini) ہے۔ بُرج جوزا والے بڑے تخلیقی اور ماہر لوگ ہوتےہیں۔ یہ لوگ بہت حساس ہوتے ہیں جو کہ چھوٹی چھوٹی بات پر جزباتی ہو جاتے ہیں۔ جیسا کہ اکثر ٹرمپ صاحب بھی نظر آتے ہیں۔ انکے پاس بہت گہرے جذبات ہوتے ہیں جسکی وجہ سے یہ تنہائی کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ خود کو مصروف رکھنے اور وقت کو بہتر طور پر استعمال کرنے کے قائل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی مرضی کے مطابق چلنے والے لوگوں میں شامل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
لیڈی ڈیانا کا بُرج
لیڈی ڈیانا برطانوی شہزادہ چارلس کی پہلی بیوی اور پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی ماں تھی۔ ڈیاناکی فیملی کے برطانیہ کے شاہی خاندان کے ساتھ کئی نسلوں سے تعلقات تھے۔ بچپن میں ہی ڈیانا کے والدین کی طلاق ہو گئی جس کی وجہ سے ڈیانا کو مشکل دن دیکھنے پڑے اور اس کا بچپن ناخوشگوار حالات میں گزرا۔ او لیول کے امتحان میں دو بار فیل ہوئی لیکن خدمت خلق کے شعبے میں اسے سکول سے ایوارڈ ملا۔ اسے پیانو بجانے اور سوئمنگ کا بہت شوق تھا۔ ڈیانا نے شروع میں کم تنخواہ پر نوکریاں بھی کیں، کبھی سکول میں تو کبھی ڈانسنگ اکیڈمی میں اور کبھی کسی ہوٹل میں۔
سولہ سال کی عمر میں ڈیانا پہلی بار شہزادہ چارلس سے ملی۔ اس وقت شہزادہ ڈیانا کی بڑی بہن سے ملنے آیا تھا۔ شہزادہ نے اسے دیکھ کر اپنی دلہن بنانے کا ارادہ کرلیا۔ 19 سال کی عمر میں اسکا رشتہ پرنس چارلس سے جوڑ دیا گیا۔ اس کی شادی کا جوڑا آج تک کی تاریخ کا سب سے لمبا جو ڑا تھا جسکی لمبائی 25 فٹ تھی۔ شادی کرتے وقت شاہی خاندان کا رواج تھا کہ بیوی وعدہ کرتی تھی کہ ہمیشہ خاوند کے پیچھے چلے گی، لیکن ڈیانا نے یہ شر ط کٹوا دی۔ پہلی بار کسی جوڑی نے یہ رسم بدلی۔
ڈیانا عوام میں اپنی ملنساری اور عاجزی کیوجہ سے بہت مشہور تھی کیونکہ یہ لوگوں کی مدد کیلئے ہر حد پار کر جاتی تھی، اپنے کپڑے تک بیچ کر چیرٹی کر دیا کرتی تھی۔ ڈیانا کی ایک بہت اچھی عادت یہ بھی تھی کہ کوئی اس کے ساتھ ذرا سی بھی نیکی کرتا تویہ اسے تھینک یو نوٹ ضرور بھیجا کرتی تھی۔ اور یہی عادت اس نے اپنے بیٹوں میں بھی منتقل کی۔ پرنس چارلس کے اپنی گرل فرینڈ کمیلا سے بڑھتے ہوئے تعلقات کی وجہ سے نوجوانی میں ہی ڈیانا اور چارلس میں طلاق ہوگئی۔ ڈیانا سے ہر رائل ہائنس کا خطاب واپس لے لیاگیا، البتہ ویلز کی شہزادی کا خطاب اس کے پاس رہنے دیا گیا۔ طلاق کے ایک سال بعد1997ء میں ڈیانا ایک ٹریفک ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہو گئی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 1جولائی1961 (عمر36 سال) ۔ مقام: انگلینڈ
آئیے ذرا لیڈی ڈیانا کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگوں میں قدرت نے انسانیت کا جذبہ رکھا ہوتا ہے۔ یہ کافی ہمدرد ہوتے ہیں۔ وطن اور گھر سے محبت کرتے ہیں اور کافی حساس بھی ہوتے ہیں۔ لیکن انھیں غصہ جلدی آتا ہے۔ شک کرنے کی عادت بھی رکھتے ہیں اور اپنے پیاروں کے معاملے میں کافی محتاط رہتے ہیں۔ موڈی اور جذباتی بھی ہوتے ہیں۔ انہیں زیادہ شکی نہیں ہونا چاہیے۔
لیڈی ڈیانا میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
