بُرج حوت کی مشہور شخصیات
مشہور کرکٹر شاہد آفریدی
Cricketer Shahid Afridi
پورا نام صاحبزادہ شاہد خان آفریدی ہے لیکن بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی مشہور ہیں ۔ یہ نام ان کو بھارت کے مشہور کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری نے دیا۔ جب بھی شاہد آفریدی کا نام لیا جاتا ہے تو چوکوں چھکوں کی برسات اور16 سال کی عمر میں دنیا کی تیز ترین سنچری ذہن میں آ جاتی ہے۔تیز بلے بازی کی وجہ سے اکثر جلدی آؤٹ ہوتے رہے ہیں اور اسی وجہ سے اکثر ٹیم سے باہر بھی رہے ہیں۔ لیکن جب تک گراؤنڈ پر موجود رہے، مخالف ٹیم کے لئے مستقل خطرہ بنے رہے۔ ان کا سب سے پسندیدہ شاٹ سیدھا ہوا میں کھیلنا ہے۔
آفریدی اپنے مضبوط مصافحہ اور اپنے غصے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔2010 میں بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ ٹی وی کیمروں کی مدد سے دیکھی گئی تصاویر میں وہ گیند چبا رہے تھے ۔اگرچہ سابق کرکٹروں عمران خان اور رمیز راجہ نے آفریدی کا دفاع بھی کیا، لیکن آفریدی پر دو میچوں کی پابندی لگا دی گئی۔ 2007 کے ورلڈ کپ سے کچھ پہلے آفریدی نے ایک میچ میں آوٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے ایک شخص کے سر پر بلا مار دیا جس کی وجہ سے ان پر ورلڈکپ کے دو میچوں کی پابندی لگا دی گئی۔بھارتی ماڈل و اداکارہ عرشی خان نے کچھ عرصہ قبل بیان دیا کہ بوم بوم آفریدی کا اس کے ساتھ افئیر چل رہا ہے۔ گو کہ وہ بات جھوٹی تھی مگر عرشی خان میڈیا کی نظروں میں آ گئیں۔
شاہد آفریدی کے ساتھ ایک دفعہ یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا کہ ایک لڑکی دلہن کا لباس پہن کر گاڑی چلاتی ہوئی آفریدی کے گھر پہنچ گئی اور آفریدی کو باہر بلا کر کہاکہ ابھی میرے ساتھ چلو ، میں نے تم سے شادی کرنی ہے۔ اس پر آفریدی نے اسے کہا کہ ابھی میری عمر بہت کم ہے اور میرا ابھی شادی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ شاہد آفریدی نے اس لڑکی کو اچھے طریقے سے بات سمجھا کر اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ اور بڑی مشکل سے اُسے واپس بھیجا۔
آفریدی نا صرف کرکٹ کے میدانوں میں مشہور ہیں بلکہ ٹی وی میں بھی اکثر نظر آتے ہیں۔ کم عمری میں ہی شادی ہو گئی۔ آفریدی کی بیوی کا نام نادیہ آفریدی ہے اور ان کی چار بیٹیاں ہیں۔ انشا، اقصا، اجوہ اور اسمارہ۔
Star of Shahid Afridi in Urdu
شاہد آفریدی مشہورِ زمانہ ہستی تو ہیں ہی لیکن ایک پر کشش شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت سخی انسان بھی ہیں۔ خدا نےانہیں بہت نواز رکھا ہے۔ انہوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے نام سے ایک فلاحی ادارہ قائم کیا ہے۔ اس فلاحی ادارے کا سلوگن ہے Hope...Not Out۔ یہ ادارہ بے سہارہ لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا شاہد آفریدی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کے بُرج کا حال اور ان کی کامیابی کا راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: یکم مارچ 1980 (عمر 38 سال)۔ مقام: فاٹا خیبر پختون خواہ پاکستان
تاریخ پیدائش کے لحاظ سے شاہد آفریدی کا بُرج حوت (Pisces) ہے۔ بُرج حوت والے بڑے دل والے ہوتے ہیں اور ان کے پاس دوسروں کو دینے کے لیے بے پناہ محبت ہوتی ہے۔ یہ ہمیشہ بہترین لوگوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ دوسروں کی بات سچے دل سے سنتے ہیں۔ اپنی ضرورت پر دوسروں کی ضرورت کو فوقیت دیتے ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔
شاہد آفریدی میں یہ تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

 
 
مشہورحوت شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
سید نور
سٹیو جابز
گراہم بیل (ٹیلی فون ایجاد کرنے والا)
جارج واشنگٹن (پہلا امریکی صدر)
مائیکل انجیلو
وکٹر ہیوگو (انٹرنیشنل ادیب)
الزبتھ ٹیلر
اسامہ بن لادن
 
مشہورحوت شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
سید نور
گراہم بیل (ٹیلی فون ایجاد کرنے والا)
مائیکل انجیلو
الزبتھ ٹیلر
سٹیو جابز
جارج واشنگٹن (پہلا امریکی صدر)
وکٹر ہیوگو (انٹرنیشنل ادیب)
اسامہ بن لادن


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

مریم نوازکا بُرج
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کی چشم و چراغ، جنہوں نے نوازشریف کی نااہلی کے بعد اپنے والد کا سائے کی طرح ساتھ دیا۔ پر کشش شخصیت ر کھنے والی مریم نواز پاکستانی سیاست کی مشہور ترین خواتین میں شامل ہیں۔ الیکشن 2018ء کے انتخابی جلسوں میں انکی گرج چمک نے بہت شہرت حاصل کی۔ مریم بچپن سے ہی اپنی بات منوانے کے ہنر میں کمال رکھتی ہیں اور انکی یہی خوبی سیاست میں انکی کامیاب انٹری کا باعث بنی۔
ان کے دادا میاں شریف، ایک صنعت کار اور اتفاق گروپ کے بانی تھے، جبکہ پرنانا گاما پہلوان، برصغیر کے مشہور پہلوان تھے۔مریم نے ابتدائی تعلیم کانونٹ سکول لاہور سے حاصل کی۔ بعد ازاں کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج لاہور میں داخلہ بھی لیا، لیکن میڈیکل کی تعلیم مکمل نہ کی۔ کیپٹن محمد صفدر اعوان کے ساتھ 19 سال کی عمر میں شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ مریم نواز کے دو بھائی، حسین اور حسن نواز اور ایک بہن، عاصمہ ہیں۔ عاصمہ علی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔
مریم نواز کو اپنے والد کی سیاسی جانشین کے طور پر دیکھا جارہا تھا، کیونکہ ان کے دونوں بھائی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور  تھا اور آج کل مریم ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں اڈیالہ جیل میں اپنے والد اور شوہر کے ساتھ قید بامشقت کاٹ رہی ہیں۔ مریم نواز کا اپنے والد کے دورحکومت میں حکومتی معاملات میں گہرا اثرورسوخ تھا۔ انہوں نے ن لیگ کا سوشل میڈیا سیل بھی چلایا، مریم اورنگزیب کو وزیر بھی انہوں نے ہی نامزد کیا تھا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا مریم نواز کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 28 اکتوبر 1973 (عمر 44 سال)۔ مقام: لاہور
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگوں میں بہت سی خصوصیات ہوتی ہیں جیسے کہ وفادار اور مخلص دوست ہونا۔ اسکے علاوہ بہادری اور جوان مردی بھی ان لوگوں کا خاصا ہوا کرتی ہے۔ انہیں سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔ انھیں اپنے غصے اور جذبات پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 


اپنے تاثرات بیان کریں !