بُرج حوت کی مشہور شخصیات
شاہد کپور
بولی وڈ کے بہت کیوٹ ہیروز میں شاہد کا شمار ہوتا ہے۔ اداکاری، ڈانسنگ اور خوبصورتی ۔۔۔ تینوں میں ہی انکا کوئی مقابلہ نہیں۔ بیک گراؤنڈ ڈانسر سے ہیرو تک کے سفر میں شاہد نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے اور جب بھی انھیں وہ دن یاد آتے ہیں تو ہر زخم ہرا ہو جاتا ہے۔ لیکن وہ کہتے ہیں نہ کہ سونے کو کندن بننے سے پہلے جلنا پڑتا ہے۔ آپ یقین نہیں کریں گے لیکن شاہد 100 سے زائد دفعہ آڈیشن میں ریجیکٹ ہوئےلیکن پھر بھی انھوں نے ہمت نہ ہاری۔
سب کو یہی لگتا ہے کہ کرینہ کپور انکی پہلی محبت تھی لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ اس سے پہلے انکی زندگی میں ہرشتا بٹ تھی دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتاربھی تھے، لیکن پھر نہ جانے کیسے دور ہو گئے۔ انکا ایک چھپا ہوا ٹیلنٹ بھی ہے اور وہ یہ کہ ایئر کرافٹ یعنی جہاز اڑانا اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔ 2015 میں ایک کالج کی لڑکی میرا راجپوت سے شادی کر کے اب یہ ایک بیٹی کے باپ بن چکے ہیں۔ میرا سے ان کی پہلی ملاقات ایک مذہبی اجتماع میں ہوئی تھی اور وہ شاہد سے 13 سال چھوٹی ہیں۔ ایک کتاب نے ان پر اتنا اثر ڈالا کہ یہ اب گوشت نہیں کھاتے۔ شاہدصاحب کو کتے انتہائی پسند ہیں ۔انھیں کتوں کیساتھ رہنا اتنا پسند ہیں کہ جب بھی وقت ملتا ہے کتوں کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔
شاہد کپور کی والدہ نیلما عظیم بھی ایکٹریس ہونے کے ساتھ ساتھ کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں۔ بدقسمتی سے 3 سال کی عمر میں اس کے والدین میں طلاق ہو گئی تھی اور اس نےاپنی والدہ اور نانا نانی کے ساتھ رہنا شروع کر دیا۔ شاہد کپور کا شناختی کارڈ پر نام شاہد خطار ہے، خطار دراصل اس کے سوتیلے والد کا فیملی نام ہے۔شاہد کی والدہ نے حال ہی میں کلاسیکل سنگر رضا علی خان سے تیسری شادی کی ہے۔ شاہد کے اپنے والد اور سوتیلی والدہ سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ اس کی سوتیلی والدہ بھی ایکٹریس ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا شاہد کپور کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 25فروری 1981 (عمر 37سال)۔ مقام: نئی دلی، انڈیا
برج حوت کے لوگوں کی جہاں بے شمار خوبیاں گنوائی جا سکتی ہیں جیسا کہ ہنر، عقل، جوش، جنون، شرافت وغیرہ۔ وہیں خوف اور حقیقت سے منہ پھیرنے والی عادات ان کے لیے پرابلم بھی پیدا کر سکتی ہیں۔ انھیں ان عادات پر قابو پانا چاہیے۔
شاہد کپور میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر موجودہیں۔

 
 
مشہورحوت شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
سید نور
سٹیو جابز
گراہم بیل (ٹیلی فون ایجاد کرنے والا)
جارج واشنگٹن (پہلا امریکی صدر)
مائیکل انجیلو
وکٹر ہیوگو (انٹرنیشنل ادیب)
الزبتھ ٹیلر
اسامہ بن لادن
 
مشہورحوت شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
سید نور
گراہم بیل (ٹیلی فون ایجاد کرنے والا)
مائیکل انجیلو
الزبتھ ٹیلر
سٹیو جابز
جارج واشنگٹن (پہلا امریکی صدر)
وکٹر ہیوگو (انٹرنیشنل ادیب)
اسامہ بن لادن


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

نور جہاں کا بُرج
اصل نام اللہ رکھی وسائی ہے۔ ملکہ ترنم کے لقب سے نوازی گئیں کیونکہ انکی آواز نے ہر شخص کے دل کو چھوا۔ گانے کا جو انداز میڈم نور جہاں کے پاس تھا وہ آج کے کسی بھی گلوکار کے پاس نہیں۔ قصور میں پیدا ہونے والی یہ عام سی لڑکی تھی لیکن 9 سال کی عمر میں ہی انھوں نے اپنی آواز کے جوہر دکھانے شروع کر دیے تھے کیونکہ ان کی فیملی میوزک سے وابستہ تھی۔ برصغیر کی ماضی کی ایک مشہور گلوکارہ نے اس نوجوان لڑکی کا ٹیلنٹ دیکھ کر اس کا نام بے بی نورجہاں رکھ دیا۔ انکی سلک کی ساڑیاں، آنکھوں کا گہرا میک اپ، بالوں کا منفردسٹائل نہایت ہر دلعزیز تھے۔ ان سا ہنر اور فیشن اُس زمانے میں کسی اورکے پاس نہیں تھا۔
مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو سے کسی نے نورجہاں کا تعارف یوں کروایا گیا کہ منٹو یہ نور ہے، نورجہاں ہے، سرور جہاں ہے۔ خدا کی قسم ایسی آواز پائی ہے کہ اگر جنت کی خوش الحان سے خوش الحان حور بھی اس کی آواز سن لے تو اِسے سیندور کھلانے زمین پر اتر آئے۔ میڈم صاحبہ نے اردو، پنجابی، سرائیکی اور ہندی میں 10000 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔ جنوبی ایشیاء کی مشہور ترین شخصیات میں انکا شمار ہوتا ہے۔ انکی آواز نے سرحدوں کے پار جا کر لوگوں کے دل جیتے۔ وطن سے محبت میں اتنی سرشار تھی کہ انھوں نے سپاہیوں کے لیے بھی کئی نغمے گائے۔ پاکستان کی پہلی خاتون فلم ڈائریکٹر ہونے کا شرف بھی انھی کو حاصل ہوا۔ انھوں نے ایکٹنگ، ڈائریکشن اور گلوکاری ساتھ ساتھ جاری رکھی۔ نورجہاں نے دو شادیاں کیں مگر دونوں طلاق پر ختم ہوئیں۔
2000ء میں انکی صحت کافی خراب ہو گئی۔ کافی عرصہ بیڈ پر رہیں اور پھر 27 ویں رمضان المبارک کو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے کراچی میں انکی وفات ہوئی۔ صدرِ پاکستان پرویز مشرف نےسرکاری اعزاز کے ساتھ میت لاہور لے جا کر تدفین کا اعلان کیا۔ لیکن نورجہاں کی فیملی کی خواہش کے مطابق 27 رمضان کی ہی رات کو کراچی میں ان کی تدفین کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں چار لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔ ان کی بیٹی ظل ہما بھی سنگر تھیں، ان کا انتقال ہوچکا ہے۔ ظل ہما کے بیٹے احمد علی بٹ مشہور سنگر اور ایکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ نورجہاں کا پوتا سکندررضوی اور پوتی سونیا جہاں ایکٹر ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 21ستمبر 1926 (عمر74 سال)۔ مقام: قصور
آئیے ذرا نور جہاں کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سنبلہ کے لوگوں میں وفاداری کا لیول بہت اوپر ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنے کام کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بھی وفادار ہوتے ہیں۔ رحمدل اور شفیق ہوتے ہیں۔ ہر کسی کی دلجوئی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ محنت کرنا تو انکی عادت ہوتی ہے ہر کام میں جان ڈال دیتے ہیں۔ لیکن ذرا ذرا سی بات پر پریشان ہونا اور مطمئن نہ ہونا انکے لیے مسائل کھڑے کر دیتا ہے۔ انھیں ان باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
نور جہاں میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔

 

ایشوریارائے کا بُرج
بولی وڈ کی وہ اداکارہ جن کی اداؤں سے لیکر صرف مسکراہٹ نے پوری دنیا میں دھوم مچائی ہے وہ صرف ایشوریا ہی ہیں۔ بہت سے لوگ ایش کے نا م سے بھی پکارتے ہیں۔ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون جو کہ بولی وڈ کی جان رہی ہیں ، پڑھنا ذوالوجی چاہتی تھی کیونکہ میڈیسن کا شوق تھا۔ لیکن موڈلنگ میں کیریئر بنا نے کیلئے سب کچھ چھوڑ دیا۔ ویسے تو یہ پیدائشی خوبصورت ہیں لیکن اپنی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کیلئے یہ کھانا بہت کم کھاتی ہیں۔ جب بھی بھوک لگے پھل کھا لیتی ہیں۔ مطلب اگر آپ بھی انکے جیسے بننا چاہتے ہیں تو پھل کھانا شروع کر دیں،ہو سکتا ہے معجزہ ہو ہی جائے۔
انکے عاشق دینا بھر میں ہیں ،لیکن ابھیشک بچن وہ خوش نصیب آدمی ہیں جنھیں انکا ساتھ نصیب ہوا۔ شادی سے پہلے سلمان خان کیساتھ تعلق میں رہیں اور وہ ان پر جان تک نچھاور کرنے کو تیار تھے، لیکن ان دونوں کی راہیں مل نہ پائیں۔ اب ایک بچی کی ماں ہیں لیکن بڑی خوفناک ماں ہیں۔ اپنی بچی کے معاملے میں بڑی پروٹیکٹو ہیں ۔لڑ پڑتی ہیں ، اگر کوئی ہاتھ بھی لگا دے۔ اتنی بڑی سٹار ہونے کے باوجود محترمہ اپنے شوہر کیلئے خود کھانا پکانا پسند کرتی ہیں۔ نوکروں سے کبھی نہیں بنواتیں۔ کتابیں پڑھنا انھیں بہت پسند ہے اور خود پر لکھا ہر آرٹیکل پڑھتی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ایشوریا رائے کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 1 نومبر 1973 (عمر 44 سال)۔ مقام: منگلور، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگ سچے دوست ہوتے ہیں۔ یہ لوگ دوستی میں ہر حد پار کر جاتے ہیں، چاہے کتنی ہی مشکل سہنی پڑے۔ یعنی بہت جوشیلے ہوتے ہیں لیکن غصے کے تیز ہونے کی وجہ سے یہ لوگ مار دھاڑ میں بھی ملوث ہوجاتے ہیں، جو کہ انکے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ انھیں غصے اور حسد پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
ایشوریا رائے میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !