Eسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج
Eسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام E سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:
  • یہ مضطرب ،بے چین، سوجھ بوجھ رکھنے والے اور اچھی پلاننگ والے ہوتے ہیں۔
  • یہ دوسروں پر سبقت لے جاتے ہیں۔
  • جب ان کی سوچ منفی ہو تو قابل بھروسہ نہیں رہتے۔ ان کی طبیعت میں اعتدال بھی نہیں رہتا۔
  • ان کو وہی چیز پسند ہے جو ان کے حواس خمسہ کو متاثر کرے۔
  • وہ اپنے کام پر کسی کی تنقید یا اعتراض کو پسند نہیں کرتے۔
  • انہیں کوئی منطقی استدلال، معقول دلائل اور بحث مباحثہ سے قائل کرلے تو دوسری بات ہے۔ ورنہ مداخلت، اعتراض یا تنقید پر وہ یا تو سارا کام گڑ بڑ کردیتے ہیں یا پھر میدان دوسروں کے لیے خالی کردیتے ہیں۔
  • وہ مضبوط ارادے والے ہوتے ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے۔
  • وہ ترقی کرنے کی زبردست خواہش رکھتے ہیں۔
  • وہ عام جسمانی بیماریوں بلکہ مہلک امراض تک کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور بسا اوقات اپنی مثبت سوچ اور مضبوط قوت ارادی سے ان پر قابو پالیتے ہیں۔
  • ان کا ہر نیا دن امنگوں اور ولولوں کا دن ہوتا ہے اور وہ ہر روز کوئی نہ کوئی نیا کام انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • انہیں اپنے آپ پر اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہوتا ہے۔
  • ان کے اندر مہم جوئی کا جذبہ ہوتا ہے۔
  • وہ اپنی ذات اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کے بل بوتے پر اور کامیابی پر پختہ یقین کے باعث زندگی میں بڑی کامیابی حاصل کرلیتے ہیں۔
  • ان کی کامیابیاں بعض اوقات ان کے لیے مصیبت اور پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔
  • وہ تعریف اور خوشامد سے متاثر ہوکر اکثر غرور و تکبر میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور یہ غرور و تکبر انہیں درست سوچ سے محروم کردیتا ہے۔
  • وہ ضرورت کے وقت انتہائی صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
  • وہ اکثر حالتِ اضطراب میں رہتے ہیں اور بیکار یا خاموش رہنا پسند نہیں کرتے۔
  • وہ ایکٹیو اور چاق چوبند ہوتے ہیں اس لیے سست اور کاہل لوگوں کو پسند نہیں کرتے ۔
  • وہ اپنی اولاد اور اپنے دیگر فرائض کے معاملے میں بڑے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

دیگر حروف

 
 

 
 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

علامہ اقبال کا بُرج
علامہ محمد اقبال جنھیں شاعر مشرق بھی کہا جاتا ہے، نہایت معروف شاعر، فلسفی، سیاست دان، بیرسٹر اور سکا لر تھے۔ پاکستان کی آزادی میں انکا بہت بڑا ہاتھ ہے، تبھی تو انھیں "پاکستا ن کا روحانی باپ" کہا جاتا ہے۔ اقبال نہ صرف پاکستان کے لیے با عث فخر ہیں بلکہ کنگ جارج جیسے لوگوں نے بھی انھیں مدعو کیا اور سر کا خطاب دیا۔ اردو اور فارسی میں انھوں نے اپنے قلم کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کی، جسکی بنا پر انھیں مفکر پاکستان اور حکیم الامت کہا گیا۔ عربی میں بھی انکا کام قابل تعریف ہیں۔
انکی پہلی کتاب اسرار خودی فارسی زبا ن میں تھی جسکی کئی زبانوں میں تشریح ہوئی۔ انھوں نے جرمنی میں بھی کافی ٹائم گزارا اور تبھی انکی یاد میں وہاں اقبال کے نام سے ایک سٹریٹ بھی ہے، جو علامہ اقبال کی یاد کو آج بھی تازہ کرتی ہے۔ مغربی تعلیم حاصل کرنے کے باوجودعلامہ اقبال اسلام کی تعلیمات میں کافی سخت تھے اور ہمیشہ اسلام کواسکی صحیح تعلیمات کیساتھ فروغ دینے کی کوشش کرتے رہے۔ اقبال صاحب نے تین شادیاں کی۔ پہلی شادی 1895 میں کریم بی بی سے کی، اسکے بعد سردار بیگم اور پھر مختار بی بی انکی زوجیت میں آئیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 9 نومبر 1877ء۔ مقام: سیالکوٹ، پاکستان
آئیے ذرا علامہ محمد اقبال کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگ کافی بہادر ہوتے ہیں، ان سے بہتر سچا دوست کوئی نہیں ہوتا۔ انکے پاس اتنے وسائل ہوتے ہیں کہ ہر چیز کا حل نکا ل لیتے ہیں۔ جوش و جذبے کے اعتبار سے یہ کافی مکمل ہوتے ہیں۔ لیکن ان کی طبیعت میں تشدد شامل ہوتا ہے۔ اپنے پیاروں کے معاملے میں بڑے محتاط رہتے ہیں۔
علامہ محمد اقبال میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

بروس لی کا بُرج
جئن فئن لی چینی اداکار تھے جو کہ بروس لی کے نام سے مشہور ہوئے۔ بروس لی کو مارشل آرٹ میں کمال حاصل تھا۔ ان کی کمال خوبی یہ تھی کہ وہ ایک دن میں 5000 بار مکا مارنے کی مشق کرتے، وہ بھی الگ الگ انداز میں۔ نو عمری میں بروس لی کا اپنا "ٹائیگر آف جنکشن سٹریٹ" نامی گینگ بھی تھا، جس کے وہ لیڈر تھے۔ بروس لی نے اپنی زندگی میں صرف ایک لڑائی ہاری وہ بھی 13 سال کی عمر میں۔ بروس لی کی خواہش تھی کہ وہ محمد علی کے ساتھ ایک لڑائی لڑیں مگر ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔ بروس لی مشہور باسکٹ بال کھلاڑی کریم عبدلجبار کے استاد تھے۔ بروس لی کو پانی سے نفرت تھی اور نہ ہی انہوں نے کبھی تیراکی کی۔ بروس لی کا شمار نظر کے لیز استعمال کر نے والے ابتدائی لو گوں میں ہوتا ہے۔
بروس لی کی شادی "لینڈہ لی" نامی لڑکی سے ہوئی۔ بعد ازاں ان کو اپنی ایک ساتھی اداکارہ "ٹینگ پائی" سے بھی محبت ہو گئی مگر ان کی اس محبت کو کوئی منزل نہ مل سکی جس کی وجہ ان کی شادی تھی۔ بروس لی کی موت کے بارے میں بہت سی افواہیں مشہور ہیں مگر ان کی موت کی وجہ ان کی دماغی بیماری تھی۔ بروس لی نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تب ان کی عمر صرف 3 ماہ تھی۔ بروس لی نے "سائیلنٹ فلیٹ" نامی ایک فلم بھی لکھی جو کہ ان کی زندگی میں نہ بن سکی۔ بلاشبہ بروس لی نے مختصر مگر شاندار زندگی گزاری۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 27 نومبر 1940ء۔ مقام: سان فرانسسکو، امریکہ
آئیے ذرا بروس لی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس سے تعلق رکھنے والے لوگ عموما ً امید سے بھر پور، مزاحیہ، سخی دل، بہادر، بے خوف، عقل مند اور روشن ضمیر ہوتے ہیں مگر ان کی بری عادت خود کو ہر معاملہ میں صحیح ثابت کرنا ہے۔ اگر بروس لی کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے برج کے متعلق بتائی گئی باتیں درست ہیں۔

 


اپنے تاثرات بیان کریں !