Rسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج
Rسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام R سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:
  • ایسے لوگ ایکٹیو، جذباتی اور سوجھ بوجھ والے ہوتے ہیں اور وہ دوسروں میں نیا حوصلہ اور روح پھونکتے ہیں۔
  • وہ انسان دوست ہوتے ہیں۔
  • وہ معاشرے میں اپنی شہرت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
  • ایک منفی آر (R) بدمزاجی اور خودپرستی میں مبتلا ہوسکتا ہے۔
  • وہ اگرچہ بذات خود تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے مگر ان سرگرمیوں کے سلسلے میں کی جانے والی مجموعی کوششوں اور ان کے نتائج کو خوشدلی سے قبول کرلیتے ہیں۔
  • وہ خاموشی طبع ہوتے ہیں ۔ بسا اوقات انکی صلح جوئی اور صلح پسندی کو شک کی نظروں سے بھی دیکھا جاتا ہے۔
  • وہ عام طور پر کسی ذمہ داری کو قبول کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی ذمہ داری قبول کرنی پڑ ہی جائے تو اسے نبھانے کی پوری جدوجہد کرتے ہیں۔
  • وہ دوسروں کے لیے رحمدلانہ جذبات رکھنے کی وجہ سے دوسروں کے اچھے مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔کیونکہ وہ دل سے یہ چاہتے ہیں کہ دکھی اور پریشان حال لوگوں کے کام آئیں اور انکی خدمت کریں۔
  • وہ خود غرض نہیں ہوتے اور بااعتماد اور بھروسے کے قابل افراد کی رفاقت قبول کر لیتے ہیں۔ مگر جن لوگوں پر انہیں اعتماد نہیں ہوتا، ان سے وہ زیادہ رابطہ نہیں بڑھاتے۔
  • وہ خوش اخلاق اور ملنسار ہوتے ہیں اور اپنے دل میں دردمندانہ جذبات رکھتے ہیں۔
  • وہ بڑے حساس ہوتے ہیں اور دوسروں کی طرف سے ذرا سی بھی بے رخی کو فوراً محسوس کرلیتے ہیں۔
  • وہ شیریں زبان ہوتے ہیں اور بڑے میٹھے انداز میں گفتگو کرتے ہیں اور اس طرح اپنے مخاطب کو جلد ہی اپنی باتوں میں لاکر متاثر کرلیتے ہیں۔ چنانچہ وہ مخالفوں کو بھی دوست بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
  • وہ دوسرے لوگوں کی سوچ، ذہن اور انداز کو بہت جلد سمجھ لیتے ہیں۔
  • ان میں اپنے آپ کو منوانے کی خواہش بڑی شدید ہوتی ہے اور اس کی خاطر وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔
  • وہ خوبصورتی کے دلدادہ ہوتے ہیں اور ہر جگہ خوبصورتی کو تلاش کرتے ہیں۔ وہ زندگی کو خوبصورت بنانا اور اس سے لطف اندوز ہونا جانتے ہیں اور خوبصورتی ہی انکی روح کو زندہ رکھتی ہے۔

دیگر حروف

 
 

 
 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

بانو قدسیہ کا بُرج
اصل نام قدسیہ چٹھہ ہے۔ پاکستان کی بے مثال مصنفہ، دانشور اور روحانی خاتون ہیں۔ انکی تحریروں میں جہاں تفریح کیلئے سنسی خیز کہانیاں ہیں، وہیں ان میں دین و دنیا کے بھی کئی فارمولےموجود ہیں۔ آج کے زمانے کی جدید کہانیاں جن سے عام شخص کا تعلق ہے۔ یہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آئی تھیں۔ ان کی فیملی میں مختلف آرٹس میں ماہر لوگ موجود تھے، تبھی بانو نے بھی پانچویں جماعت سے ہی چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھنا شروع کر دی تھیں۔ اردو میں ہی ماسٹرزکیا اور کالج میں پھر پڑھانا شروع کردیا۔
انکی شادی نامور مصنف اشفاق احمد سے ہو ئی۔ دونوں کی ملاقات گورنمنٹ کالج لاہور میں ہوئی اور دونو ں زندگی کے آخری لمحوں تک ساتھ رہے۔ دونوں کا تعلق ایک ہی شعبے سے تھا، تبھی جہاں جہاں بانو قدسیہ کا ذکر ہوتا ہے اشفاق احمد کی بھی بات لازمی ہوتی ہے۔ انکے شوہر نے انکو بہتر بنانے میں انکا بہت ساتھ دیا۔ بانو قدسیہ کی مشہور تحریر راجا گدھ اپنی مثال آپ ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 28 نومبر 1928ء۔ مقام: فیروزپور، انڈیا
آئیے ذرا بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس کے لوگوں میں بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں جیسا کہ یہ لوگ انتہائی مزاحیہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، بڑی سنجیدہ بات بھی بہت اچھے انداز میں لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں۔ یہ لوگ کافی سخی ہوتے ہیں۔ لیکن ذرا سے بے صبرے ہوتے ہیں، ہر کام انھیں جلدی جلدی کرنے کی عادت ہوتی ہیں۔ انھیں تھوڑا تحمل سیکھنا چاہیئے۔
بانو قدسیہ میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

عروا حسین کا بُرج
عروا حسین پاکستان کی نامی گرامی اداکارہ ہیں۔ بہت کم وقت میں ہی سر فہرست آ گئی ہیں۔ اپنی معصوم شکل و صورت کے باعث ہمیشہ ٹی وی پر سادہ کردار ادا کرتی آئی ہیں۔ان کی پہلی فلم نامعلوم افراد تھی۔ انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ بولی وڈ کی فلم کی آفر بھی ہوئی، لیکن انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ بولڈ سین نہیں کرنا چاہتیں۔ عروا بہت حساس ہیں ۔ذرا ذرا سی بات پہ جذباتی ہو جاتی ہیں۔
عروہ نے سنگر فرحان سعید کے ساتھ شادی کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جیسا مجھے فرحان نے پروپوز کیا تھا، ویسا کوئی اور نہیں کر سکتا۔ فرحان نے انہیں پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے خاص رومانوی انداز میں ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے پروپوز کیا تھا، جسے عروا نے خوشی سے قبول کر لیا تھا۔عروا جتنی معصوم لگتی ہیں اس سےکہیں زیادہ نڈر ہیں ۔انھیں کسی بھی چیز سے ڈر نہیں لگتا ۔ سلمان خان انھیں بہت اچھے لگتے ہیں۔ میڈم کو چاکلیٹ انتہائی پسند ہے کبھی بھی کھلا دیں کھا لینگی۔ لوگ جب عروا کو بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں توانھیں بہت ناگوار گزرتا ہے۔ عروا کی چھوٹی بہن ماورا حسین بھی شوبز میں ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا عروا حسین کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 2 جولائی 1991 (عمر 26سال)۔ مقام: کراچی، پاکستان
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سرطان کے لوگ بہت جذباتی اور حساس ہوتے ہیں۔ یہ دوسروں کی بہت زیادہ مدد کرتے ہیں ۔محبت انکے نزدیک ایک ایسا معاملہ ہے جس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔یہ لوگ غوروفکر کے بھی عادی ہوتے ہیں اور بچوں سے بڑی محبت کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی طبیعت میں خود کو سنوارنا شامل ہوتا ہے۔ یہ لوگ نڈر اور بے باک ہوتے ہیں۔
عروا حسین میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں۔

 


اپنے تاثرات بیان کریں !