Nسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج
Nسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام N سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:
  • ایسے افراد لوگوں میں خوش رہنے والے ہوتے ہیں۔
  • وہ نازک احساسات کے حامل ہوتے ہیں۔
  • وہ ایک ایسے فعال ذہن کے مالک ہوتے ہیں جو کبھی بھی بیکار نہیں رہتا۔
  • ایک منفی این(N) اکثر غلطیاں دہرا سکتا ہے۔ اس کی نفسانی خواہشات دیگر اہم باتوں پر غالب آسکتی ہیں۔
  • وہ سنجیدگی اور خشک مزاجی کو قطعاً پسند نہیں کرتے بلکہ اپنی زندگی کو ہلچل، ہنگاموں، گہماگہمی، رونق اور بھرپور جذبوں سے پُر دیکھنا چاہتے ہیں اور خاموش زندگی کو موت سمجھتے ہیں۔
  • ان کا دل بے شمار تمناؤں، آرزوؤں اور خواہشات کی آما جگاہ ہوتا ہے۔ وہ ان کی تکمیل بھی چاہتے ہیں اور ان کی تکمیل کے لیے وہ کسی وقت کوئی غلط قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔
  • وہ حقیقت پسند ہوتے ہیں اور دل کی بات برملا ان کی زبان پر آجاتی ہے۔
  • وہ اپنی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کر نے کے لیے دوسروں کی طرف دیکھنے یا دوسروں سے مدد مانگنے کی بجائے خود ہی اپنی ذہانت سے کام لیتے ہوئے ان رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • وہ بیکار بیٹھنے سے نفرت کرتے ہیں اور محنت کرنا پسند کرتے ہیں۔
  • وہ ثبات و استقلال کی صفات رکھتے ہیں چنانچہ وہ زندگی کے ہر میدان میں عزم اور ثابت قدمی کا اظہار کرتے ہیں۔
  • وہ اپنا مقصد حیات حاصل کرنے کے لیے دن رات کی مسلسل محنت اور شدید مشقت سے بھی دریغ نہیں کرتے اور بالآخر کامیابی و کامرانی حاصل کرکے ہی دم لیتے ہیں۔
  • ایسی خواتین کی فطرت میں کسی نہ کسی حد تک متلون مزاجی پائی جاتی ہے جس کے باعث وہ گھڑی میں تولہ اور پل میں ماشہ نظر آتی ہیں۔ اسی وجہ سے وہ موقع محل کے مطابق کئی رنگ بدلنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہیں۔

دیگر حروف

 
 

 
 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

علامہ اقبال کا بُرج
علامہ محمد اقبال جنھیں شاعر مشرق بھی کہا جاتا ہے، نہایت معروف شاعر، فلسفی، سیاست دان، بیرسٹر اور سکا لر تھے۔ پاکستان کی آزادی میں انکا بہت بڑا ہاتھ ہے، تبھی تو انھیں "پاکستا ن کا روحانی باپ" کہا جاتا ہے۔ اقبال نہ صرف پاکستان کے لیے با عث فخر ہیں بلکہ کنگ جارج جیسے لوگوں نے بھی انھیں مدعو کیا اور سر کا خطاب دیا۔ اردو اور فارسی میں انھوں نے اپنے قلم کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کی، جسکی بنا پر انھیں مفکر پاکستان اور حکیم الامت کہا گیا۔ عربی میں بھی انکا کام قابل تعریف ہیں۔
انکی پہلی کتاب اسرار خودی فارسی زبا ن میں تھی جسکی کئی زبانوں میں تشریح ہوئی۔ انھوں نے جرمنی میں بھی کافی ٹائم گزارا اور تبھی انکی یاد میں وہاں اقبال کے نام سے ایک سٹریٹ بھی ہے، جو علامہ اقبال کی یاد کو آج بھی تازہ کرتی ہے۔ مغربی تعلیم حاصل کرنے کے باوجودعلامہ اقبال اسلام کی تعلیمات میں کافی سخت تھے اور ہمیشہ اسلام کواسکی صحیح تعلیمات کیساتھ فروغ دینے کی کوشش کرتے رہے۔ اقبال صاحب نے تین شادیاں کی۔ پہلی شادی 1895 میں کریم بی بی سے کی، اسکے بعد سردار بیگم اور پھر مختار بی بی انکی زوجیت میں آئیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 9 نومبر 1877ء۔ مقام: سیالکوٹ، پاکستان
آئیے ذرا علامہ محمد اقبال کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگ کافی بہادر ہوتے ہیں، ان سے بہتر سچا دوست کوئی نہیں ہوتا۔ انکے پاس اتنے وسائل ہوتے ہیں کہ ہر چیز کا حل نکا ل لیتے ہیں۔ جوش و جذبے کے اعتبار سے یہ کافی مکمل ہوتے ہیں۔ لیکن ان کی طبیعت میں تشدد شامل ہوتا ہے۔ اپنے پیاروں کے معاملے میں بڑے محتاط رہتے ہیں۔
علامہ محمد اقبال میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

بروس لی کا بُرج
جئن فئن لی چینی اداکار تھے جو کہ بروس لی کے نام سے مشہور ہوئے۔ بروس لی کو مارشل آرٹ میں کمال حاصل تھا۔ ان کی کمال خوبی یہ تھی کہ وہ ایک دن میں 5000 بار مکا مارنے کی مشق کرتے، وہ بھی الگ الگ انداز میں۔ نو عمری میں بروس لی کا اپنا "ٹائیگر آف جنکشن سٹریٹ" نامی گینگ بھی تھا، جس کے وہ لیڈر تھے۔ بروس لی نے اپنی زندگی میں صرف ایک لڑائی ہاری وہ بھی 13 سال کی عمر میں۔ بروس لی کی خواہش تھی کہ وہ محمد علی کے ساتھ ایک لڑائی لڑیں مگر ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔ بروس لی مشہور باسکٹ بال کھلاڑی کریم عبدلجبار کے استاد تھے۔ بروس لی کو پانی سے نفرت تھی اور نہ ہی انہوں نے کبھی تیراکی کی۔ بروس لی کا شمار نظر کے لیز استعمال کر نے والے ابتدائی لو گوں میں ہوتا ہے۔
بروس لی کی شادی "لینڈہ لی" نامی لڑکی سے ہوئی۔ بعد ازاں ان کو اپنی ایک ساتھی اداکارہ "ٹینگ پائی" سے بھی محبت ہو گئی مگر ان کی اس محبت کو کوئی منزل نہ مل سکی جس کی وجہ ان کی شادی تھی۔ بروس لی کی موت کے بارے میں بہت سی افواہیں مشہور ہیں مگر ان کی موت کی وجہ ان کی دماغی بیماری تھی۔ بروس لی نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تب ان کی عمر صرف 3 ماہ تھی۔ بروس لی نے "سائیلنٹ فلیٹ" نامی ایک فلم بھی لکھی جو کہ ان کی زندگی میں نہ بن سکی۔ بلاشبہ بروس لی نے مختصر مگر شاندار زندگی گزاری۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 27 نومبر 1940ء۔ مقام: سان فرانسسکو، امریکہ
آئیے ذرا بروس لی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس سے تعلق رکھنے والے لوگ عموما ً امید سے بھر پور، مزاحیہ، سخی دل، بہادر، بے خوف، عقل مند اور روشن ضمیر ہوتے ہیں مگر ان کی بری عادت خود کو ہر معاملہ میں صحیح ثابت کرنا ہے۔ اگر بروس لی کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے برج کے متعلق بتائی گئی باتیں درست ہیں۔

 


اپنے تاثرات بیان کریں !