بُرج میزان کی مشہور شخصیات
امیتابھ بچن
امیتابھ بچن، بگ بی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ بچپن میں ان کا نام انقلاب تھا،جو انقلاب زندہ باد کے نعرے سے متاثر ہو کر رکھا گیا تھا کیونکہ اس وقت بھارت کی آزادی کی جدوجہد زوروں پر تھی۔بعد میں ان کا نام بدل کر امیتابھ رکھا گیا جس کے معنی ہمیشہ رہنے والی روشنی کے ہیں۔ ان کی والدہ کا تعلق پاکستانی علاقہ فیصل آباد کے ایک سکھ گھرانے سےتھا۔اپنے فلمی سفر میں امیتابھ نے کئی بار ناکامی دیکھی۔شروع میں انکی بھاری اور منفرد آواز کے باعث کسی نے بھی کام نہ دیا، بعد میں یہی آواز انکی کامیابی کی وجہ بنی ۔ لگاتار 12 فلمیں فلاپ ہونے کے بعد بھی انھوں نے ہمت نہ ہاری اور آخر تیر ہویں فلم نے انھیں شہرت بخشی۔ 1970ء میں ان کی شہرت کا آغاز ہوا، ا ور آج بولی وڈ میں انکا ہم پلہ کوئی نہیں ہے۔ 1982ء میں فلم کی شوٹنگ کے دوران لڑائی کا منظر کرتے ہوئے میز کا کونا لگنے سے امیتابھ سچ مچ شدید زخمی ہو گئے اور ان کی تلی پھٹ گئی اور کافی خون ضائع ہو گیا۔ ان کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ کئی مہینے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہے۔ ان کے مداحوں نے مندروں میں دعائیں کیں اور چڑھاوے پیش کیے۔ بالآخر کئی ماہ کے علاج کے بعد وہ صحت مند ہو گئے۔
امیتابھ ہمیشہ سے ایئر فورس میں جانے کے خواہشمند تھے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہو پایا۔ ان کے پاس ڈبل ایم اے کی ڈگری ہے۔ ان میں ایک نمایاں خوبی یہ ہے کی دونوں ہاتھوں سے لکھ لیتے ہیں ۔جی جی دونوں ہاتھوں سے بیک وقت۔ انھیں پین اور گھڑ یاں جمع کرنے کا بے حد شوق ہے، ہزاروں کے قریب پین موجود ہیں انکے پاس۔ لوگ انھیں تحفےمیں بھی پین دیتے ہیں۔ یوں تو بولی وڈ کی بہت سی اداکارائیں انکی فین ہیں اور کہتی ہیں کی امیتابھ سا وجہیہ شخص کوئی نہیں۔لیکن امیتابھ صرف ایک ہی خاتون کی خوبصورتی کے اسیر ہیں اور وہ ہیں وحیدہ رحمان۔ امیتابھ نے اداکارہ جیا بچن سے شادی کی۔ بگ بی پولیو سے بچاؤ کی مہم میں بھی کوشاں رہتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا امیتابھ بچن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 11 اکتوبر 1942 (عمر 75 سال)۔ مقام: اترپردیش، انڈیا
برج میزان کے لوگ پرامن اور انصاف پسند ہوا کرتے ہیں۔ ان کو اکیلے رہنا ہر گز اچھا نہیں لگتا۔ دوسروں کی مدد کا جذبہ تو رکھتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ ڈپلومیٹک بھی ہوتے ہیں۔ بحث سے اجتناب کرنا انکی عادت ہوتی ہے۔ لیکن فیصلہ لینے میں یہ لوگ ذرا ڈھیلے ہوتے میں، جسکی وجہ سے مار کھا جاتے ہیں۔ اگر یہ لوگ سوچ سمجھ کر فیصلے لیں تو ان کے لیے بہتر ہے۔
امیتابھ بچن میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہورمیزان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
روزویلٹ (امریکی صدر)
مارگریٹ تھیچر (برطانوی وزیراعظم)
انڈین صدر اور سائنسدان عبدالکلام
جلال الدین رومی
آسکر وائلڈ
سر سید احمد خان
مولانا مودودی
سائنسدان الفریڈ نوبل
سائنسدان نیل بوہر
 
مشہورمیزان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
مارگریٹ تھیچر (برطانوی وزیراعظم)
انڈین صدر اور سائنسدان عبدالکلام
روزویلٹ (امریکی صدر)
آسکر وائلڈ
جلال الدین رومی
سر سید احمد خان
مولانا مودودی
سائنسدان نیل بوہر
سائنسدان الفریڈ نوبل


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

کترینہ کیف کا بُرج
Katrina Kaif
انکا اصل نام کترینہ ترکیوت ہے لیکن مشکل ہونے کی وجہ سے کترینہ کیف کہلواتی ہیں۔ برطانیہ کی یہ اداکارہ بولی وڈ پر مکمل طور پر قابض ہوچکی ہیں۔ یہ خاتون اداکارہ ہونے کیساتھ مذہبی بھی ہیں ، باقاعدگی سے مندر بلکہ گرجاگھربھی جاتی ہیں۔ شہرت نے انھیں سست نہیں بنایا۔ روزانہ 6 بجے اٹھ جاتی ہیں یوگا اور ورزش کرنے کیلئے۔ ایکٹرس بننے سے پہلے روزانہ 16 گھنٹے کام کرتی تھیں۔ انکی چھ بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ باپ سے علیحدگی کے بعد انکی ماں نے ہی بچوں کو پروان چڑھایا ۔ تبھی کم عمری میں ہی ذمہ دار بیٹی کیطرح کام کرتی آئی ہیں۔
خوبصورتی اور اعلی شخصیت ہونے کیوجہ سے ہر دلعزیز ہیں۔ لیکن انکا دل ٹوٹ چکا ہے۔ رنبیر کپور سے علیحدگی کا غم شاید آج بھی انھیں ہے۔ سلمان خان کیساتھ اپنے تعلق کو ماننے سے انکار کرتی آئی ہیں لیکن آخر 2011 ءمیں اعتراف کر ہی لیا خاتون نے۔ نہ جانے شادی کا ارادہ ہے بھی کہ نہیں۔ کترینہ کو اپنی زندگی اور معاملات کو شیئر کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔تبھی یہ میڈم فیس بک استعمال نہیں کرتی تھیں، لیکن سلمان خان کے اصرار پر آخر بنا ہی لیا اکاونٹ تاکہ شائقین سے رابطہ رہے۔
کترینہ رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد کافی سمجھدار ہوگئی ہیں۔ چلو دیر آئے درست آئے ! اب یہ کافی سوچ سمجھ کر انڈسٹری میں چل رہی ہیں۔ خاموش رہ کر اپنے کام سے کام رکھتی ہیں۔ لوگ انھیں کیٹ کہتے ہیں جو کہ انھیں با لکل پسند نہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا کترینہ کیف کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 16 جولائی 1983 (عمر 34سال)۔ مقام: ہانگ کانگ
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگ انتہائی حساس اور جذباتی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اپنے قریبی لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور انکے لیے ہر کسی سے لڑ جاتے ہیں ۔ وفاداری ان کا زیور ہوتا ہے ،کبھی بھی بے وفائی نہیں کرتے۔ انکی طبیعت میں ہمدردی پائی جاتی ہے۔ البتہ یہ لوگ تھوڑے موڈی ہوتے ہیں اور موڈ سے ہٹ کر نہیں چلتے۔
کترینہ کیف میں یہ تمام عناصر پائے جاتے ہیں۔

 

جاوید شیخ کا بُرج
دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی ہنر کیساتھ پیدا ہوا ہے لیکن کچھ لوگوں کے پاس عام لوگوں سے زیادہ صلاحیتیں ہوتی ہیں اور جاوید شیخ صاحب ان میں سے ایک ہیں۔ پاکستان فلم اندسٹری کے جانے مانے اداکار جو عرصہ دراز سے اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھاتے آئے ہیں اور ابھی بھی پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ لولی وڈ کی فلم دھماکہ میں 1974 میں پہلی بار انھوں نے ہیر و کا کردار ادا کیا اور تبھی سے انکا سفر شروع ہو گیا۔ اسکے بعد شیخ صاحب نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انکی شادی زینت سے ہوئی لیکن شادی چل نہ پائی اور دو بچوں کیساتھ شیخ صاحب نے اکیلے زندگی گزاری ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ان پر سوشل میڈیا میں الزام لگائے گئے کہ یہ مائرہ خان کو ایورڈ شو میں کِس کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب کہ وہ صرف پیار دے رہے تھے۔ ہمارا میڈیا ہر بات کو اپنے ہی رنگ میں رنگ دیتا ہے جس پر مائرہ نے انکی صفائی میں ٹویئٹ کیا کہ اتنے بڑے لیجنڈ پر ایسے الزام لگاتے ہوئے لوگوں کو سو چنا چاہیئے۔ لیکن اس بات کو جاوید صاحب نے دل پر نہیں لیا، انھیں اپنے دشمنوں کی چال بچگانہ لگی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 8 اکتوبر 1954ء (عمر64 سال)۔ مقام: راولپنڈی، پاکستان
آئیے ذرا جاوید شیخ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج میزان ہے۔ برج میزان کے لوگوں میں آپ ہم آہنگی اور امن دیکھتے ہیں۔ بہت پیا ر کرنے والے اور شفیق ہو تے ہیں خوبصورتی کی بہت عزت کرتے ہیں۔ لیکن یہ اچھے بننے کے چکر میں اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ کسی کو ناں نہیں کرتے اور یوں انکی اپنی بینڈ بج جاتی ہے۔ انھیں تھوڑا ڈپلومیٹ ہونے کی ضرورت ہے۔
جاوید شیخ میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !