بُرج میزان کی مشہور شخصیات
نصرت فتح علی خان
اصل نام پرویز فتح علی خان تھا، لیکن ایک بزرگ نے ان کا نام پرویز سے بدل کر نصرت کروادیا اور کہا کہ ایک دن تم بہت بڑے قوال بنو گے۔ شہنشاہ قوالی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں ۔ انکا خاندان 600 سال سے قوالی کی روایت لیےچلا آرہا ہے۔ ان کے والد انہیں ڈاکٹر یا انجینئر بنانا چاہتے تھے، لیکن انہوں نے خاندانی کام کرنے کو ترجیح دی۔ خان صاحب کی آواز بہت مختلف تھی۔ یہ ہائی ووکلسٹ تھے اورکئی گھنٹوں تک گانے کی قابلیت رکھتے تھے۔ 16سال کی عمر میں ہی انھوں نے قوالیا ں پڑھنا شروع کر دی تھیں۔شروع میں دیہات اور درباروں میں جاکر قوالیاں پڑھتے تھے۔ انہوں نے دنیا بھر میں قوالی کو مقبول کروایا اور صوفیاء کا پیغام پھیلایا۔
انکی شادی اپنی چچا زاد سے ہوئی ، انکی ایک بیٹی ندا خان ہے۔ خان صاحب ایک بار سن کر ہی کسی کی صلاحیتوں کو بھانپ لیتے تھے تبھی انھو ں نے اپنے بھتیجے راحت فتح علی خان کا 3 سال کی عمر میں انتخاب کیا اور انھیں قوالی سکھانا شروع کی۔ نصرت فتح علی خان کی آواز نے قوالی سے لگاؤ نہ رکھنے والے طبقے کو بھی قوالی سننے پر مجبور کردیا۔ خان صاحب نے مغربی اور مشرقی میوزک کو یکجا کیا اور اسے نئے انداز میں پیش کیا۔انہیں امریکی یونیورسٹی میں میوزک پڑھانے کی دعوت بھی دی گئی۔ بولی وڈ کی چند فلموں میں بھی انھوں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
نصرت ایک بین الاقوامی سنگر بن چکے تھے۔انہیں پاکستان کا اثاثہ سمجھا جاتا تھا۔ عمر کے آخری حصے میں انکے جگر اور گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا ۔ انھوں نے لندن سے ٹرانس پلانٹ کرانے کا سوچا لیکن اسی دوران انکی موت ہوگئی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 13اکتوبر1948 (عمر48 سال) ۔ مقام: فیصل آباد، پاکستان
آئیے ذرا نصرت فتح علی خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
برج میزان کے لوگ مدگار ہوتے ہیں ۔ ہر شخص سے شفقت سے پیش آتے ہیں۔ انکے اصول ہر کسی کیلئے یکساں ہوتے ہیں۔ یہ منصفانہ سوچ کے حامل ہوتے ہیں۔ لیکن انکی فیصلہ لینے کی طاقت ذرا کمزور ہوتی ہیں یہ الجھے رہتے ہیں۔ اختلاف رائے رکھنے سے بھی ڈرتے ہیں ۔ اگر یہ اپنے ڈر پر قابو پالیں تو انکی تمام مشکلات آسان ہو جائیں گی۔
نصرت فتح علی خان میں یہ تمام خوبیاں واضع ہیں۔

 
 
مشہورمیزان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
روزویلٹ (امریکی صدر)
مارگریٹ تھیچر (برطانوی وزیراعظم)
انڈین صدر اور سائنسدان عبدالکلام
جلال الدین رومی
آسکر وائلڈ
سر سید احمد خان
مولانا مودودی
سائنسدان الفریڈ نوبل
سائنسدان نیل بوہر
 
مشہورمیزان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
مارگریٹ تھیچر (برطانوی وزیراعظم)
انڈین صدر اور سائنسدان عبدالکلام
روزویلٹ (امریکی صدر)
آسکر وائلڈ
جلال الدین رومی
سر سید احمد خان
مولانا مودودی
سائنسدان نیل بوہر
سائنسدان الفریڈ نوبل


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

سلمان خان کا بُرج
Salman Khan
سلمان خان کا اداکاری سے کوئی خاص لگاؤ نہ تھا۔ وہ اپنے والد کی طرح لکھنا چاہتے تھے لیکن قسمت میں شاید کچھ اور لکھا تھا۔ انھیں پینٹنگ کا بھی شوق ہے کافی اچھی تصویریں بنالیتے ہیں۔ عامر خان نے انکی کچھ پینٹنگز خریدی بھی ہیں۔ اپنی وجاہت کے باعث ہر خاتون انکی فین ہے لیکن انھوں نے دل صرف ایشوریا رائے پہ ہی ہارا۔ ایشوریا کی شادی کے بعد کوئی سلمان کو چھیڑے تو لڑ پڑتے ہیں کیونکہ اپنی محبت کے معاملے میں سلمان بہت حساس ہیں۔ غصہ ویسے ہی انھیں جلد آتا ہے، تبھی انکی اور شاہ رخ خان کی اکثر لڑائی رہتی ہے۔
سلمان خان کو نت نئے صابن لینے اور استعمال کرنے کا بہت شوق ہے۔ یہ اپنی چیزوں اور کام دونوں میں ہی پرفیکشن چاہتے ہیں۔کوئی بھی کام ہو اس کو بڑی توجہ اور صحیح انداز میں کرتے ہیں۔ باڈی کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ تیراکی بھی کرتے ہیں۔ یہ جناب کترینہ کیف کی کوئی بھی فلم نہیں دیکھتے، شاید اس لئے کہ انھیں کترینا کے ساتھ کسی اور کو دیکھنا اچھا نہیں لگتا۔ دل کے بہت اچھے ہیں، لوگوں کی فلاح کے کاموں کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ چاہے گاؤں کے گھر وں میں سفیدی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا سلمان خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 27 دسمبر 1965 (عمر 52 سال)۔ مقام: مدھیا پردیش، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگ وقت کے ساتھ چلنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا انکا شیوہ ہوتا ہے۔ انکی طبیعت کافی سنجیدہ ہوتی ہے اور لوگوں سے زیادہ گھلتے ملتے نہیں ہیں۔ خود مختاری کا جذبہ ہونے کے باعث یہ ہر کام میں آ گے بڑھتے رہتے ہیں۔ اچھے منصوبے بناتے ہیں ۔ لیڈروں والی تمام خصوصیات ان میں پائی جاتی ہیں۔
سلمان خان میں یہ خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

ریحام خان کا بُرج
پورا نام ریحام نیئر خان ہے۔ پاکستان کی جانی مانی ہستی جن سے ہم سب ہی واقف ہیں۔ آج کل تو ویسے ہی ہیڈ لائنز میں صف اول میں پائی جاتی ہیں۔ بی بی سی میں موسم کی فور کاسٹنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی یہ خاتون آہستہ آہستہ صحافت میں ترقی کرتی گئیں اور پاکستان میں تو انکی چاندی ہوگئی۔ 19 سال کی عمر میں انکی شادی اپنے چچا زاد سے کروائی گئی اورانکے تین بچے ہیں۔ پھر طلاق کے بعد ریحام نے صحافت شروع کر دی۔
خان صاحب کی بیوی تو بنی، لیکن بد قسمتی سے صرف چند مہینوں کیلئے۔ اب تو دونوں میں د یوار کھڑی ہو چکی ہے۔ ریحام کی کتاب پاکستان کے نیوز چینلز کا ہاٹ ٹاپک بنی رہی ہے، جس میں میڈم نے عمران خان پر کئی قسم کے الزام لگائے ہیں بلکہ وسیم اکرم صاحب کو بھی نہیں چھوڑا۔ تمام لوگوں نے ریحام کی کتاب کی مخالفت کی اور شائد یہ کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی بین ہو جائے۔ ریحام کو حمزہ علی عباسی سمیت بہت سے لوگوں کی طرف سے کیس کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ دیکھتے ہیں یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 3 اپریل 1973ء (عمر45 سال)۔ مقام: لیبیا
آئیے ذرا ریحام خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حمل ہے۔ برج حمل کے لوگوں کو قدرت نے کئی خوبیوں سے نوازا ہے جیسے کہ پرجوش، باہمت، نڈر، پر اعتماد اور ایماندار۔ لیکن ان میں کچھ خامیاں بھی پائی جاتی ہیں جیسا کہ بے صبرے، من موجی اور غصے کے تیز ہوتے ہیں۔ انھیں خود کو کنٹرول کرنا سیکھنا چاہیئے۔
ریحام خان میں تو یہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !