بُرج میزان کی مشہور شخصیات
مہاتما گاندھی
پورا نام موہن داس کرم چند گاندھی ہے، انڈیا کے بابائے قوم ہیں۔ انڈیا میں باپو کے نام سے بھی مشہور ہیں کیونکہ پورا انڈیا انکو اپنا باپ مانتا ہے۔ بھارت کی آزادی اور وہاں امن قائم کرنے کیلئے گاندھی صاحب نے ہر ممکن کوشش کی۔ گاندھی صاحب 21 دن تک بغیر کھائے پیئے رہ لیتے تھے اور انکے یہ ورت کئی کئی دن تک چلا کرتے تھے۔ ایسا وہ روحانی پاکیزگی حاصل کرنےکے لیے بھی کرتے اور بطور احتجاج بھی کرتے تھے۔ 13 سال کی عمر میں ہی انکی شادی کروا دی گئی تھی اور یہ 4 لڑکوں کے باپ بھی بنے۔ گاندھی نے برٹش حکومت کی ہمیشہ مخالفت کی اور انڈیا کی آزادی کی تحریک چلائی۔ تبھی 1944 میں انھیں انکی بیوی کیساتھ قید میں رکھا گیا اور قید میں ہی انکی بیوی کی وفات بھی ہوگئی۔
تاریخ کے یہ عظیم انسان لندن میں لاء پڑھتے ہوئے اپنی بری لکھائی کیوجہ سے مشہور تھے ۔لیکن کسے پتا تھا کہ ایک دن یہ بھارت کی تاریخ بدل کر رکھ دینگے۔ یہ با ہمت انسان نہایت سادہ زندگی بسر کرتے۔ کھانے میں زیادہ تر پھل کھاتے اور وہ بھی سستے مثلاً کیلے، کجھور، مونگ پھلی، زیتون کا تیل وغیرہ۔ دھوتی اور شلوار کو بطور لباس استعمال کرتے اور ان کا کپڑا بذات خود چرخے پر بُنتے۔ایک دن میں 18 کلومیٹر پیدل چلا کرتے تھے ۔ انکی ہمت اور حوصلہ بے مثال تھا ۔ انکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایپل کمپنی کے بانی سٹیو جابز نے انکے جیسی گول عینک پہنی۔ سٹیو انکی شخصیت سے بہت متاثر ہیں۔
گاندھی صاحب ساری زندگی امن اور عدم تشدد کے لیے کوشاں رہے، لیکن قدرت کی ستم ظریفی دیکھئے کہ ان کی وفات گولی لگنے سے ہوئی ، جو کہ ایک ہندو انتہا پسند نے ان پر چلائی تھی۔ اس ہندو کا یہ خیال تھا کہ گاندھی پاکستان کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ گاندھی انڈیا کی انگریزوں سے آزادی تو چاہتے تھے لیکن انڈیا کی تقسیم کے خلاف تھے۔ دوسری طرف محمد علی جناح تھے جن کی کوششوں سے انگریز انڈیا کی تقسیم پر راضی ہو گئے۔
گاندھی جی کا یہ بیان بہت مشہور ہے کہ ۔۔۔ بہت سی وجوہات ہیں، جن کے لیے میں قتل ہونے کو تیار ہوں۔ لیکن ایک بھی وجہ ایسی نہیں ہے کہ جس کی خاطر میں قتل کرنے کے لیے تیار ہوجاؤں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا مہاتما گاندھی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 2 اکتوبر 1869 (عمر 78 سال)۔ مقام: گجرات، انڈیا
برج میزان کے لوگوں کی بات کی جائے تو ان میں ہمدردی کا جذبہ عروج پر ہوتا ہے۔ یہ ہر وقت اور ہر کسی کیلئے ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں۔ انصاف کے تقاضوں کو یہ لوگ پورا کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر یہ لو گ فیصلہ کرنے میں تھوڑے ڈگمگا جاتے ہیں ۔اگر اس پر قابو پا لیں تو ان سے بہتر کوئی نہیں۔
مہاتما گاندھی میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہورمیزان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
روزویلٹ (امریکی صدر)
مارگریٹ تھیچر (برطانوی وزیراعظم)
انڈین صدر اور سائنسدان عبدالکلام
جلال الدین رومی
آسکر وائلڈ
سر سید احمد خان
مولانا مودودی
سائنسدان الفریڈ نوبل
سائنسدان نیل بوہر
 
مشہورمیزان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
مارگریٹ تھیچر (برطانوی وزیراعظم)
انڈین صدر اور سائنسدان عبدالکلام
روزویلٹ (امریکی صدر)
آسکر وائلڈ
جلال الدین رومی
سر سید احمد خان
مولانا مودودی
سائنسدان نیل بوہر
سائنسدان الفریڈ نوبل


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز
 

جاوید شیخ کا بُرج
دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی ہنر کیساتھ پیدا ہوا ہے لیکن کچھ لوگوں کے پاس عام لوگوں سے زیادہ صلاحیتیں ہوتی ہیں اور جاوید شیخ صاحب ان میں سے ایک ہیں۔ پاکستان فلم اندسٹری کے جانے مانے اداکار جو عرصہ دراز سے اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھاتے آئے ہیں اور ابھی بھی پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ لولی وڈ کی فلم دھماکہ میں 1974 میں پہلی بار انھوں نے ہیر و کا کردار ادا کیا اور تبھی سے انکا سفر شروع ہو گیا۔ اسکے بعد شیخ صاحب نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انکی شادی زینت سے ہوئی لیکن شادی چل نہ پائی اور دو بچوں کیساتھ شیخ صاحب نے اکیلے زندگی گزاری ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ان پر سوشل میڈیا میں الزام لگائے گئے کہ یہ مائرہ خان کو ایورڈ شو میں کِس کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب کہ وہ صرف پیار دے رہے تھے۔ ہمارا میڈیا ہر بات کو اپنے ہی رنگ میں رنگ دیتا ہے جس پر مائرہ نے انکی صفائی میں ٹویئٹ کیا کہ اتنے بڑے لیجنڈ پر ایسے الزام لگاتے ہوئے لوگوں کو سو چنا چاہیئے۔ لیکن اس بات کو جاوید صاحب نے دل پر نہیں لیا، انھیں اپنے دشمنوں کی چال بچگانہ لگی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 8 اکتوبر 1954ء (عمر64 سال)۔ مقام: راولپنڈی، پاکستان
آئیے ذرا جاوید شیخ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج میزان ہے۔ برج میزان کے لوگوں میں آپ ہم آہنگی اور امن دیکھتے ہیں۔ بہت پیا ر کرنے والے اور شفیق ہو تے ہیں خوبصورتی کی بہت عزت کرتے ہیں۔ لیکن یہ اچھے بننے کے چکر میں اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ کسی کو ناں نہیں کرتے اور یوں انکی اپنی بینڈ بج جاتی ہے۔ انھیں تھوڑا ڈپلومیٹ ہونے کی ضرورت ہے۔
جاوید شیخ میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !