بُرج ثورکی مشہور شخصیات
علی ظفر
پاکستا ن کے چوٹی کے پاپ سنگر جن کے گانوں پر بچہ بچہ تھرک چکا ہےوہ علی ظفر ہی ہیں۔ لاہور میں پیدا ہوئے۔پورا نام علی محمد ظفر ہے۔ علی کے والدین پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسرز ہیں۔ علی ایک قابل سنگرہونے کیساتھ ساتھ ایکٹنگ اور پینٹنگ میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ بڑی چھوٹی عمر میں گانا شروع کیا اور آہستہ آہستہ بولی وڈ اور ہولی وڈ تک جا پہنچے۔ علی نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے فائن آرٹس میں ڈگری حاصل کی ہے جسکی وجہ سے بہت اچھی پینٹنگز بلکہ پورٹرے بھی 20 منٹ میں بنا لیتے ہیں۔ یونہی پورٹرے بناتے ہوئے انکی ملاقات عائشہ فضلی سے ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں ایسے گرفتارہوئے کہ2009 ء میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ عائشہ فضلی انڈین ایکٹر عامر خان کی دور کی رشتہ دار ہیں۔
علی بلاشبہ بہت ہینڈسم اور خوبرو نوجوان ہیں،تبھی انھیں ایشیاء کے دوسرے خوبصورت آدمی ہونے کےاعزاز سے بھی نوازا گیا۔ علی کو نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گوگل پر ا نڈیا میں سرچ ہونے والے یہ تیسرے گلوکار ہیں، انکی فین فولونگ نے اے آر رحمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ علی پر سنگر میشا شفیع ، جو کہ اداکارہ صبا حمید کی بیٹی ہیں، کی طرف سے زیادتی کے الزامات بھی لگا ئے گئے، جو کہ علی نے بے بنیاد قرار دیئے۔ لیکن حقیقت ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ علی اور انکی بیوی کوایک بار اغواء بھی کیا گیا تھا لیکن پیسے لیکر چھوڑ دیا گیا، مجرم کا آج تک پتہ نہیں چل پایا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا علی ظفر کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 18 مئی 1980 (عمر 37 سال)۔ مقام: لاہور
برج ثور کے لوگو ں میں بے شمار خوبیا ں موجودہوتی ہیں جیسا کہ صبر ، محنت، ذمہ داری، اور مستقل مزاجی۔ انکی تمام خوبیا ں قابل تعریف ہیں لیکن یہ لوگ ذرا سا بھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ اپنے پیاروں کو کسی کے ساتھ دیکھ نہیں پاتے ، اسکی وجہ سے انھیں مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔کیوں نہ یہ عادت بدل دی جائے تاکہ سب ٹھیک رہے۔
علی ظفر میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہورثور شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
ڈیوڈ بیکھم
کارل مارکس
جنرل ایوب خان
سگمنڈ فرائیڈ
سقراط
فلورنس نائٹ انگیل (نرسنگ کی بانی)
 
مشہورثور شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل ایوب خان
سقراط
کارل مارکس
ڈیوڈ بیکھم
سگمنڈ فرائیڈ
فلورنس نائٹ انگیل (نرسنگ کی بانی)


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

مریم نوازکا بُرج
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کی چشم و چراغ، جنہوں نے نوازشریف کی نااہلی کے بعد اپنے والد کا سائے کی طرح ساتھ دیا۔ پر کشش شخصیت ر کھنے والی مریم نواز پاکستانی سیاست کی مشہور ترین خواتین میں شامل ہیں۔ الیکشن 2018ء کے انتخابی جلسوں میں انکی گرج چمک نے بہت شہرت حاصل کی۔ مریم بچپن سے ہی اپنی بات منوانے کے ہنر میں کمال رکھتی ہیں اور انکی یہی خوبی سیاست میں انکی کامیاب انٹری کا باعث بنی۔
ان کے دادا میاں شریف، ایک صنعت کار اور اتفاق گروپ کے بانی تھے، جبکہ پرنانا گاما پہلوان، برصغیر کے مشہور پہلوان تھے۔مریم نے ابتدائی تعلیم کانونٹ سکول لاہور سے حاصل کی۔ بعد ازاں کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج لاہور میں داخلہ بھی لیا، لیکن میڈیکل کی تعلیم مکمل نہ کی۔ کیپٹن محمد صفدر اعوان کے ساتھ 19 سال کی عمر میں شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ مریم نواز کے دو بھائی، حسین اور حسن نواز اور ایک بہن، عاصمہ ہیں۔ عاصمہ علی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔
مریم نواز کو اپنے والد کی سیاسی جانشین کے طور پر دیکھا جارہا تھا، کیونکہ ان کے دونوں بھائی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور  تھا اور آج کل مریم ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں اڈیالہ جیل میں اپنے والد اور شوہر کے ساتھ قید بامشقت کاٹ رہی ہیں۔ مریم نواز کا اپنے والد کے دورحکومت میں حکومتی معاملات میں گہرا اثرورسوخ تھا۔ انہوں نے ن لیگ کا سوشل میڈیا سیل بھی چلایا، مریم اورنگزیب کو وزیر بھی انہوں نے ہی نامزد کیا تھا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا مریم نواز کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 28 اکتوبر 1973 (عمر 44 سال)۔ مقام: لاہور
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگوں میں بہت سی خصوصیات ہوتی ہیں جیسے کہ وفادار اور مخلص دوست ہونا۔ اسکے علاوہ بہادری اور جوان مردی بھی ان لوگوں کا خاصا ہوا کرتی ہے۔ انہیں سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔ انھیں اپنے غصے اور جذبات پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

مولانا طارق جمیل کا بُرج
مولانا طارق جمیل، پاکستان کے معروف ترین اسلامک سکالر ہیں۔ پوری دنیا میں تبلیغ کے ذریعے لوگوں کو اسلام کے راستے پر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پوری دنیا میں اسلام کو امن وامان اور عزت دینے والا دین ثابت کرنے میں طارق جمیل صاحب کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ہماری اور آپکی طرح یہ بھی ایک عام نوجوان تھے لیکن خدا جب کسی کومنتخب کر لیتا ہے تو انسا ن کے بس میں کچھ نہیں رہتا۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایف ایس سی پری میڈیکل کرنے کے بعد انھوں نے ایک تبلیغی جماعت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ گو کہ والدین نے لاہور ایم بی بی ایس کرنے بھیجا تھا لیکن انھوں نے سب کی مخالفت برداشت کی اور اپنا راستہ ہی بدل ڈالا۔ قرآن سیکھا، حدیث سیکھی، سنت پڑھی اور پھر لوگوں کو اپنی باتوں سے اسلام کی طرف لانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
تبلیغ کے کام میں انکا ساتھ انکی باکمال آواز نے دیا، جسکی وجہ سے یہ دوسروں کے دل میں اپنی بات بخوبی اتار لیتے ہیں۔ طارق جمیل صاحب بہت سے لوگوں کی توبہ کی وجہ بن چکے ہیں خواہ وہ جنید جمشید ہو، وینا ملک ہو یا انضمام الحق۔ جیلوں میں جا کر بھی لوگوں کو سیدھے راستے پر آنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔ انکی تقریروں کی خاص بات یہ ہے کہ لوگوں کو انکی زندگی سے ہی مثالیں دیتے ہیں جو کہ ہر شخص بہتر طریقے سے سمجھ پاتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 1 جنوری 1953ء (عمر65 سال)۔ مقام: میاں چنوں، پاکستان
آئیے ذرا طارق جمیل کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگ ایمان کی روشنی سے لبریز ہو تے ہیں۔ انھیں خود پر قابو ہوتا ہے اور ذمہ دار بھی ہوتے ہیں لیکن تھوڑے سے شرمیلے ہوتے ہیں۔ انھیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھنا چاہیئے۔
طارق جمیل صاحب میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !