بُرج ثورکی مشہور شخصیات
ملکہ برطانیہ
یہ ملکہ الزبتھ میری کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ برطانیہ کی موجودہ کوئین ہیں۔ یہ خاتون یونائیٹڈ کنگڈم میں بہت مقبول ہیں عوام انھیں انکے وقار اور سخاوت کی وجہ سے بہت پسند کر تی ہے۔ ملکہ نے کسی سکول سے تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ انکی تعلیم کا سارا انتظام انکے گھر میں ہی کیاگیا تھا۔
برطانیہ کی تاریخ میں بادشاہت کے 63 سال مکمل کرنے والی یہ پہلی خاتون ہیں۔ پاسپورٹ کے بغیر دنیا میں کہیں بھی آ جا سکتی ہیں۔ اسکے علاوہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والی بھی یہ واحد خاتون ہیں۔ انھیں پپی (کتے کے بچوں ) سے بہت محبت ہے ۔ایک خا ص نسل کے کئی کتے انھوں نے پال رکھے ہیں۔ انکے پاس اپنا ذاتی شاعر بھی ہے جسے یہ ڈالر میں نہیں ، بلکہ شراب میں ادا ئیگی کرتی ہیں۔ جی ہاں ! شراب میں۔ ملکہ کو پبلک میں ہمیشہ اوورکوٹ پہنے ہوئے اور سر پہ دلکش ہیٹ رکھے ہوئے ہی دیکھا گیا ہے۔اس طرح وہ لوگوں کے ہجوم میں بھی با آسانی نظر آجاتی ہیں۔
الزبتھ نے ایک ہی شخص کو اپنا دل دیا اور انھی سے شادی کی۔ وہ شخص پرنس فلپ ہیں جو کہ انکے کزن بھی ہیں۔اپنےکزن سے شادی کرنے والی یہ پہلی شاہی لڑکی تھی۔ ملکہ اور ان کے شوہر نہایت اچھی صحت کے حامل ہیں، اور 100 سال کی عمر کے قریب ہیں۔ اپنا برتھ ڈے سال میں دو مرتبہ مناتی ہیں۔شازونادر ہی انٹرویو دیتی ہیں اور پبلک میں بہت کم بولتی ہیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ملکہ خوف خدا رکھنے والی بہت مذہبی خاتون ہیں۔ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پر مکمل ایمان رکھتی ہیں اورباقاعدگی سے چرچ میں مذہبی رسومات ادا کرتی ہیں۔ انھیں گھڑ سواری، کبوتروں کی ریس اور فٹ بال بہت پسند ہے بڑے اہتمام سے دیکھتی ہیں، بلکہ خود بھی حصہ لیتی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ملکہ برطانیہ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 21اپریل 1926 (عمر 92سال)۔ مقام: لندن
برج ثور کے لوگوں میں بہت سی نمایاں خصوصیات موجود ہیں جیسا کہ لوگوں کے کام آنا، راز رکھنا، کسی کا برا نہ کرنا ، کوئی بھروسہ کرے تو اسکی لاج رکھنا وغیرہ ۔ لیکن عام طورپر یہ لوگ زندگی میں سمجھوتا نہیں کرتے۔ کبھی بھی دوسرے کا پوائنٹ نہیں سمجھتے ، البتہ دوسروں سے امیدیں ضرورلگاتے ہیں ۔ اپنی چیزوں کے معاملے میں کافی حساس ہوتے ہیں۔ انھیں اس معاملے میں سوچنا چاہیئے۔
ملکہ برطانیہ میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
مشہورثور شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
ڈیوڈ بیکھم
کارل مارکس
جنرل ایوب خان
سگمنڈ فرائیڈ
سقراط
فلورنس نائٹ انگیل (نرسنگ کی بانی)بُرج ثور (Taurus)

مادھوری ڈکشٹ کا بُرج

ٹائم لیس بیوٹی مادھوری ڈکشٹ، جنہیں ننی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انکی خوبصورتی نے نہ جانے کتنے ہی دلوں میں ہلچل مچائی ہے۔ بولی وڈ کی یہ اداکارہ پاکستان میں بھی اتنی ہی پسند کی جاتی ہیں جتنی بھارت میں۔صرف3 سال کی عمر سےڈانس میں دلچسپی لینا شروع کی۔ مائکروبیالوجی میں ڈگری لینے والی اس خاتون نے کتھک ڈانس میں کمال مہارت حاصل کی۔انٹرنیٹ پر انکی ڈانس ویڈیوز دیکھ کر لوگ سیکھتے بھی ہیں۔ مادھوری وہ پہلی اداکارہ ہیں جن کا معاوضہ، فلم کے ہیرو سے بھی زیادہ تھا۔
مادھوری کے ایک فین نے تو انڈین حکومت سے ان کی برتھ ڈے پر قومی چھٹی دینے کا مطالبہ کر دیا تھا۔ ان صاحب نے ایک کلینڈر شائع کیا جو ماد ھوری کی برتھ ڈے سے شروع ہوتاتھا۔۔۔ واہ رے دیوانگی کیا بات ہے۔ مادھوری کی اداکار سنجے دت کے ساتھ کافی عرصہ دوستی رہی، حالانکہ سنجے دت شادی شدہ تھے اور مادھوری کے والد بھی اس کے خلاف تھے۔ یہ دوستی اس وقت ختم ہوئی جب سنجے دت کو عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔ بعد میں مادھوری نے کسی ایکٹر سے شادی کرنے کی بجائے ایک امریکی ہارٹ سرجن ۔۔۔ شری رام مادھو سے شادی کی۔ اب انکے دو بیٹے بھی ہیں، اور وہ ایک لمبا عرصہ امریکا میں گزارنے کے بعداپنی فیملی کے ہمراہ دوبارہ ممبئی میں رہائش اختیار کر چکی ہیں۔
2015 ء میں مادھوری نے نوڈلز کے ایک اشتہار میں کام کیا۔ بعد ازاں اس پروڈکٹ میں سیسہ کی مقدار بہت زیادہ پائی گئی اور فوڈاتھارٹی نے اس خوراک پر پابندی لگا دی۔ اداکارہ کو اس خوراک کی مشہوری کرنے پرتنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ مادھوری انسانیت اور جانوروں کے فلاحی کاموں میں بھی بہت ایکٹیو ہیں۔ بچوں اور خواتین کے حقوق کی گڈ وِل ایمبیسڈر بھی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا مادھوری ڈکشٹ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 15 مئی 1967 (عمر 50سال)۔ مقام: ممبئی
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج ثور ہے۔ برج ثور کے لوگوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ لوگ صابر، ذمہ دار، مستقل مزاج ہوا کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کوئی بھی ان پر بھروسہ کرسکتا ہے اور یہ سب کی مدد کرتے ہیں۔ کام کے وقت کام انکے اصولوں میں شامل ہے۔ یہ اپنی چیزوں کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی محتاط ہو تے ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ میں یہ تمام باتیں نمایاں ہیں۔
پریاپرکاش کا بُرج
پریا پرکاش کا نام نیا ضرور ہے لیکن فیس بک کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ وہ خوش نصیب نوجوان اداکارہ ہے، جس کی فلم کی صرف 20 سیکنڈ کی آنکھ مارنے والی ویڈیو کلپ نے ایک ہی رات میں اسے سٹار بنا دیا۔ پریا کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ لوگ اسے صرف آنکھ مارنے والی لڑکی کے نام سے یاد رکھیں، بلکہ وہ فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔
پریا ایک ہی رات میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولوورز حاصل کرنے والی تیسری شخصیت بن گئی ہے۔ پاکستان سے لیکر مصر تک اس کی فلم کی اس ویڈیو کلپ نے دھوم مچا دی ہے۔ پریا نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا لیکن قسمت اس پر کچھ زیادہ ہی مہربان ہو گئی ہے۔ پریا کے مشہور ہوتے ہی اس کے نام سے نہ جانے کتنی فیک آئی ڈیز 24 گھنٹوں میں بنیں۔ پریا کا کہنا ہے کہ شہرت ذمہ داری کی بھی متقاضی ہوتی ہے۔ ’پہلے میں اپنے سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرسکتی تھی، لیکن اب میں کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے دس بار سوچتی ہوں‘۔ دوسری طرف اداکارہ کے والدین نے اس کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ پریا پرکاش کے والد کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پریا کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پریا کو دو کام انتہائی عزیز ہیں ایک تو ڈانس اور دوسرا سیر و تفریح۔ پریا نے ان سب کے باوجود بھی اپنی پڑھائی جاری رکھی ہوئی ہے، بی کام کر رہی ہیں۔ لڑکے تو ہر وقت ہزاروں کی تعداد میں اس کے آگے پیچھے رہتے ہیں لیکن پریا سنگل ہو کر زیادہ خوش ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا پریا پرکاش کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 12 ستمبر 1999 (عمر 19سال)۔ مقام: ترشور، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سنبلہ کے لوگ محنتی، وفادار اور مہربان ہواکرتے ہیں۔ انکی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جذباتی نہیں ہوتے، البتہ حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ ہر کام میں دن رات ایک کر دیتے ہیں۔ لیکن یہ کام میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ خودکو بھی بھو ل جاتے ہیں۔اپنے یا دوسروں کے کام میں ذرا بھی کمی برداشت نہیں کرتے۔ بہت پریشان ہوجاتے ہیں بات بات پر۔ ان چیزوں میں تھوڑا نارمل ہو جائیں تو انکی زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔
پریا پرکاش میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
