بُرج ثور کی مشہور شخصیات
ورون دھون
یہ پپو کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں کیونکہ انکی فیملی اور دوست انھیں اسی نام سے پکارتے ہیں۔ بولی وڈ کے نئے ستارے جنھوں نے پہلی فلم سے ہی اپنے قدم جما لیے تھے، اب دن بدن آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔ ورون ایک فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کے بیٹے ہیں ، اس لیے انھیں کوئی مشکل نہیں ہوئی اس انڈسٹری میں داخل ہونے میں۔ انکے والد نے انھیں خود کاسٹ کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ورون جو بھی کرے اپنے بل بوتے پر کرے۔ ورون ہمیشہ سے شریر طبیعت کے مالک رہے ہیں خواہ وہ بچپن ہو یا کالج کے دن۔ انکی شرارتیں آج تک برقرار ہیں۔
یہ بذات خود گوندا کے بہت بڑے فین ہیں۔ جب بھی انکی فلم ریلیز ہوتی ہے، یہ گونداسے کہتے ہیں کہ وہ انکی فلم دیکھیں۔ اسکے علاوہ یہ سچن ٹنڈولکر کے بھی شیدائی ہیں۔ عالیہ بھٹ کیساتھ انکے افیئر کی خبریں اڑی تو تھیں، لیکن دونوں کا یہی کہنا ہے کہ ہم اچھے دوست ہیں۔ شروع میں ورون نے ڈی جے کے طور پر بھی کام کیا، جب انکے پاس پیسے نہیں ہوا کرتے تھے۔ فنڈ ریزنگ کے کاموں میں بھی کبھی کبھار ہاتھ ڈال لیتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 24 اپریل 1987ء (عمر31 سال)۔ مقام: ممبئی، انڈیا
آئیے ذرا ورون دھون کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
برج ثور کے لوگوں کی بہٹ سے عادتیں دلکش ہیں جیسے کہ یہ لوگ ہر وقت مدد کیلئے تیار رہتے ہیں۔ اسکے علاوہ ہمیشہ صبر سے کام لیتے ہیں۔ اپنے فرائض کو بخوبی نبھاتے ہیں۔ لیکن کسی بھی قسم کا سمجھوتا تو انکی فطرت میں ہے ہی نہیں۔ انھیں تھوڑا خود کو سمجھانا چاہیئے۔
ورون دھون میں یہ تمام اوصاف دیکھے جا سکتےہیں۔

 
 
مشہورثور شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
ڈیوڈ بیکھم
کارل مارکس
جنرل ایوب خان
سگمنڈ فرائیڈ
سقراط
فلورنس نائٹ انگیل (نرسنگ کی بانی)
 
مشہورثور شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل ایوب خان
سقراط
کارل مارکس
ڈیوڈ بیکھم
سگمنڈ فرائیڈ
فلورنس نائٹ انگیل (نرسنگ کی بانی)


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

مادھوری ڈکشٹ کا بُرج
Madhuri Dixit
ٹائم لیس بیوٹی مادھوری ڈکشٹ، جنہیں ننی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انکی خوبصورتی نے نہ جانے کتنے ہی دلوں میں ہلچل مچائی ہے۔ بولی وڈ کی یہ اداکارہ پاکستان میں بھی اتنی ہی پسند کی جاتی ہیں جتنی بھارت میں۔صرف3 سال کی عمر سےڈانس میں دلچسپی لینا شروع کی۔ مائکروبیالوجی میں ڈگری لینے والی اس خاتون نے کتھک ڈانس میں کمال مہارت حاصل کی۔انٹرنیٹ پر انکی ڈانس ویڈیوز دیکھ کر لوگ سیکھتے بھی ہیں۔ مادھوری وہ پہلی اداکارہ ہیں جن کا معاوضہ، فلم کے ہیرو سے بھی زیادہ تھا۔
مادھوری کے ایک فین نے تو انڈین حکومت سے ان کی برتھ ڈے پر قومی چھٹی دینے کا مطالبہ کر دیا تھا۔ ان صاحب نے ایک کلینڈر شائع کیا جو ماد ھوری کی برتھ ڈے سے شروع ہوتاتھا۔۔۔ واہ رے دیوانگی کیا بات ہے۔ مادھوری کی اداکار سنجے دت کے ساتھ کافی عرصہ دوستی رہی، حالانکہ سنجے دت شادی شدہ تھے اور مادھوری کے والد بھی اس کے خلاف تھے۔ یہ دوستی اس وقت ختم ہوئی جب سنجے دت کو عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔ بعد میں مادھوری نے کسی ایکٹر سے شادی کرنے کی بجائے ایک امریکی ہارٹ سرجن ۔۔۔ شری رام مادھو سے شادی کی۔ اب انکے دو بیٹے بھی ہیں، اور وہ ایک لمبا عرصہ امریکا میں گزارنے کے بعداپنی فیملی کے ہمراہ دوبارہ ممبئی میں رہائش اختیار کر چکی ہیں۔
2015 ء میں مادھوری نے نوڈلز کے ایک اشتہار میں کام کیا۔ بعد ازاں اس پروڈکٹ میں سیسہ کی مقدار بہت زیادہ پائی گئی اور فوڈاتھارٹی نے اس خوراک پر پابندی لگا دی۔ اداکارہ کو اس خوراک کی مشہوری کرنے پرتنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ مادھوری انسانیت اور جانوروں کے فلاحی کاموں میں بھی بہت ایکٹیو ہیں۔ بچوں اور خواتین کے حقوق کی گڈ وِل ایمبیسڈر بھی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا مادھوری ڈکشٹ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 15 مئی 1967 (عمر 50سال)۔ مقام: ممبئی
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج ثور ہے۔ برج ثور کے لوگوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ لوگ صابر، ذمہ دار، مستقل مزاج ہوا کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کوئی بھی ان پر بھروسہ کرسکتا ہے اور یہ سب کی مدد کرتے ہیں۔ کام کے وقت کام انکے اصولوں میں شامل ہے۔ یہ اپنی چیزوں کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی محتاط ہو تے ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ میں یہ تمام باتیں نمایاں ہیں۔

 

پریاپرکاش کا بُرج
پریا پرکاش کا نام نیا ضرور ہے لیکن فیس بک کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ وہ خوش نصیب نوجوان اداکارہ ہے، جس کی فلم کی صرف 20 سیکنڈ کی آنکھ مارنے والی ویڈیو کلپ نے ایک ہی رات میں اسے سٹار بنا دیا۔ پریا کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ لوگ اسے صرف آنکھ مارنے والی لڑکی کے نام سے یاد رکھیں، بلکہ وہ فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔
پریا ایک ہی رات میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولوورز حاصل کرنے والی تیسری شخصیت بن گئی ہے۔ پاکستان سے لیکر مصر تک اس کی فلم کی اس ویڈیو کلپ نے دھوم مچا دی ہے۔ پریا نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا لیکن قسمت اس پر کچھ زیادہ ہی مہربان ہو گئی ہے۔ پریا کے مشہور ہوتے ہی اس کے نام سے نہ جانے کتنی فیک آئی ڈیز 24 گھنٹوں میں بنیں۔ پریا کا کہنا ہے کہ شہرت ذمہ داری کی بھی متقاضی ہوتی ہے۔ ’پہلے میں اپنے سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرسکتی تھی، لیکن اب میں کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے دس بار سوچتی ہوں‘۔ دوسری طرف اداکارہ کے والدین نے اس کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ پریا پرکاش کے والد کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پریا کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پریا کو دو کام انتہائی عزیز ہیں ایک تو ڈانس اور دوسرا سیر و تفریح۔ پریا نے ان سب کے باوجود بھی اپنی پڑھائی جاری رکھی ہوئی ہے، بی کام کر رہی ہیں۔ لڑکے تو ہر وقت ہزاروں کی تعداد میں اس کے آگے پیچھے رہتے ہیں لیکن پریا سنگل ہو کر زیادہ خوش ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا پریا پرکاش کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 12 ستمبر 1999 (عمر 19سال)۔ مقام: ترشور، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سنبلہ کے لوگ محنتی، وفادار اور مہربان ہواکرتے ہیں۔ انکی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جذباتی نہیں ہوتے، البتہ حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ ہر کام میں دن رات ایک کر دیتے ہیں۔ لیکن یہ کام میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ خودکو بھی بھو ل جاتے ہیں۔اپنے یا دوسروں کے کام میں ذرا بھی کمی برداشت نہیں کرتے۔ بہت پریشان ہوجاتے ہیں بات بات پر۔ ان چیزوں میں تھوڑا نارمل ہو جائیں تو انکی زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔
پریا پرکاش میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !