بُرج سرطان کی مشہور شخصیات
کترینہ کیف
Katrina Kaif
انکا اصل نام کترینہ ترکیوت ہے لیکن مشکل ہونے کی وجہ سے کترینہ کیف کہلواتی ہیں۔ برطانیہ کی یہ اداکارہ بولی وڈ پر مکمل طور پر قابض ہوچکی ہیں۔ یہ خاتون اداکارہ ہونے کیساتھ مذہبی بھی ہیں ، باقاعدگی سے مندر بلکہ گرجاگھربھی جاتی ہیں۔ شہرت نے انھیں سست نہیں بنایا ۔روزانہ 6 بجے اٹھ جاتی ہیں یوگا اور ورزش کرنے کیلئے۔ ایکٹرس بننے سے پہلے روزانہ 16 گھنٹے کام کرتی تھیں۔ انکی چھ بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ باپ سے علیحدگی کے بعد انکی ماں نے ہی بچوں کو پروان چڑھایا ۔ تبھی کم عمری میں ہی ذمہ دار بیٹی کیطرح کام کرتی آئی ہیں۔
خوبصورتی اور اعلی شخصیت ہونے کیوجہ سے ہر دلعزیز ہیں ۔لیکن انکا دل ٹوٹ چکا ہے۔ رنبیر کپور سے علیحدگی کا غم شاید آج بھی انھیں ہے۔ سلمان خان کیساتھ اپنے تعلق کو ماننے سے انکار کرتی آئی ہیں لیکن آخر 2011 ءمیں اعتراف کر ہی لیا خاتون نے۔ نہ جانے شادی کا ارادہ ہے بھی کہ نہیں۔ کترینہ کو اپنی زندگی اور معاملات کو شیئر کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔تبھی یہ میڈم فیس بک استعمال نہیں کرتی تھیں، لیکن سلمان خان کے اصرار پر آخر بنا ہی لیا اکاونٹ تاکہ شائقین سے رابطہ رہے۔
کترینہ رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد کافی سمجھدار ہوگئی ہیں ۔ چلو دیر آئے درست آئے ! اب یہ کافی سوچ سمجھ کر انڈسٹری میں چل رہی ہیں۔ خاموش رہ کر اپنے کام سے کام رکھتی ہیں ۔ لوگ انھیں کیٹ کہتے ہیں جو کہ انھیں با لکل پسند نہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا کترینہ کیف کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 16 جولائی 1983 (عمر 34سال)۔ مقام: ہانگ کانگ
برج سرطان کے لوگ انتہائی حساس اور جذباتی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اپنے قریبی لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور انکے لیے ہر کسی سے لڑ جاتے ہیں ۔ وفاداری ان کا زیور ہوتا ہے ،کبھی بھی بے وفائی نہیں کرتے۔ انکی طبیعت میں ہمدردی پائی جاتی ہے۔ البتہ یہ لوگ تھوڑے موڈی ہوتے ہیں اور موڈ سے ہٹ کر نہیں چلتے۔
کترینہ کیف میں یہ تمام عناصر پائے جاتے ہیں۔

 
 
مشہورسرطان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
فلمسٹار ندیم
حضرت مجدد الف ثانی
راک فیلر (سب سے امیر تاجر)
دلائی لامہ
سائنسدان ٹیسلہ
مشہورسرطان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
حضرت مجدد الف ثانی
دلائی لامہ
فلمسٹار ندیم
سائنسدان ٹیسلہ
راک فیلر (سب سے امیر تاجر)


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

علی ظفر کا بُرج
پاکستان کے چوٹی کے پاپ سنگر جن کے گانوں پر بچہ بچہ تھرک چکا ہےوہ علی ظفر ہی ہیں۔ لاہور میں پیدا ہوئے۔ پورا نام علی محمد ظفر ہے۔ علی کے والدین پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسرز ہیں۔ علی ایک قابل سنگرہونے کیساتھ ساتھ ایکٹنگ اور پینٹنگ میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ بڑی چھوٹی عمر میں گانا شروع کیا اور آہستہ آہستہ بولی وڈ اور ہولی وڈ تک جا پہنچے۔ علی نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے فائن آرٹس میں ڈگری حاصل کی ہے جسکی وجہ سے بہت اچھی پینٹنگز بلکہ پورٹرے بھی 20 منٹ میں بنا لیتے ہیں۔ یونہی پورٹرے بناتے ہوئے انکی ملاقات عائشہ فضلی سے ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں ایسے گرفتارہوئے کہ2009 ء میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ عائشہ فضلی انڈین ایکٹر عامر خان کی دور کی رشتہ دار ہیں۔
علی بلاشبہ بہت ہینڈسم اور خوبرو نوجوان ہیں، تبھی انھیں ایشیاء کے دوسرے خوبصورت آدمی ہونے کےاعزاز سے بھی نوازا گیا۔ علی کو نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گوگل پر ا نڈیا میں سرچ ہونے والے یہ تیسرے گلوکار ہیں، انکی فین فولونگ نے اے آر رحمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ علی پر سنگر میشا شفیع، جو کہ اداکارہ صبا حمید کی بیٹی ہیں، کی طرف سے زیادتی کے الزامات بھی لگا ئے گئے، جو کہ علی نے بے بنیاد قرار دیئے۔ لیکن حقیقت ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ علی اور انکی بیوی کوایک بار اغواء بھی کیا گیا تھا لیکن پیسے لیکر چھوڑ دیا گیا، مجرم کا آج تک پتہ نہیں چل پایا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا علی ظفر کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 18 مئی 1980 (عمر 37 سال)۔ مقام: لاہور
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج ثور ہے۔ برج ثور کے لوگوں میں بے شمار خوبیاں موجودہوتی ہیں جیسا کہ صبر، محنت، ذمہ داری، اور مستقل مزاجی۔ انکی تمام خوبیاں قابل تعریف ہیں لیکن یہ لوگ ذرا سا بھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ اپنے پیاروں کو کسی کے ساتھ دیکھ نہیں پاتے، اسکی وجہ سے انھیں مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ کیوں نہ یہ عادت بدل دی جائے تاکہ سب ٹھیک رہے۔
علی ظفر میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

لیڈی گاگا کا بُرج
امریکی گلوکارہ جو دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ اسکے علاوہ یہ اپنی حرکات و سکنات کی وجہ سے بھی لوگوں کی نظروں میں رہتی ہیں۔ لیڈی گاگا اپنے نت نئے اور عجیب و غریب کپڑوں کی وجہ سے کچھ لوگوں کی پسندیدہ ہیں تو وہی کچھ لوگ انکی بے باکی اور انداز کو بالکل پسند نہیں کرتے۔ لیکن ان صاحبہ پر لوگوں کی باتوں کا کچھ اثر نہیں ہوتا۔ الٹا ان کا کہنا ہے کہ اگر آپکی پرچھائی نہیں ہے تو اسکا مطلب ہے آپ روشنی میں کبھی آئے ہی نہیں۔ حد تو اس وقت ہوئی جب میڈم نے گوشت سے بنا ہوا لباس پہن کر ایک فنکشن اٹینڈ کیا۔ جی جی گوشت سے بنا ہوا سوٹ۔۔۔ یہ نہ تو کبھی کسی نے سنا اور نہ ہی دیکھا۔ لیکن لیڈی گا گا نے اپنا یہ شوق بھی پورا کیا۔
ان کا خاندان امیر نہیں تھا اور انکے والدین روزانہ بارہ گھنٹے کام کرتے تھے۔ مشہور ہونے سے پہلے لیڈی گاگا ایک انتہائی سستے گھر میں رہتی تھیں اور ایک سال تک انتہائی سستا اور غیر معیاری کھانا کھاتی رہیں۔ البتہ وہ مطالعہ کی شوقین تھیں۔ 19 سال کی عمر میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے وہ ذہنی مریض بھی بن گئیں۔ اس صورتحال سے باہر نکلنے میں انہیں فیملی، دوستوں اور ڈاکٹروں کی بہت سپورٹ حاصل رہی۔
وہ شروع سے مائیکل جیکسن اور میڈونا سے متاثر ہیں۔ پیانو کی ماسٹر ہیں انھوں نے چار سال کی عمر میں ہی سیکھ لیا تھا، اور پیانو سے ہی انہیں گانے کا شوق پیدا ہوا۔ ہماری طرح انہیں بھی بگز بنی خرگوش کے کارٹون انتہائی پسند ہیں۔ آج بھی دیکھنے کا موقع مل جائے تو ضرور دیکھتی ہیں۔ یہ لکھتی بھی اچھا ہیں اب تک بہت سے گلوکاروں کیلئے گانے لکھ چکی ہیں۔ کھانا بھی بہت اچھا بناتی ہیں۔ یہ بندی اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتی ہیں ایک بار انھوں نے اپنے مداحوں کیلئے 1000$ کا پیزا بھی خریدا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا لیڈی گاگا کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 28 مارچ 1986 (عمر 32 سال)۔ مقام: نیویارک امریکہ
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حمل ہے۔ برج حمل کے لوگوں میں ہمت، بہادری اور جوش بھرا ہوتا ہے۔ یہ لوگ پر امید رہتے ہیں، چاہے حالات کیسے بھی ہوں۔ لیکن جو چیز انکے لیے بار بار مصیبت بنتی ہے وہ انکا غصہ ہے۔اگر یہ خود پرقابو پا لیں تو انکے راستے ہموار ہوسکتے ہیں۔
لیڈی گاگا میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !